آپس میںمحبت کیلئے
٭ صبح کو تین مرتبہ اول و آخر درود ابراہیمی پڑھ کر تیرہ مرتبہ سورة الم نشرح اور سورہ نصر پانی میں دم کر کے پلائیں۔
سورہ محمد کی تلاوت کا کثرت سے اہتمام فرمائیں اس سے آپس میں محبت اور برکت پیدا ہوگی۔
بھاگا لوٹ آئے گا
٭ وَلِکُلٍّ وِّجھَة ھُوَ مُوَلِّیھَا فَاستَبِقُوا الخَیرٰتِ اَینَ مَا تَکُونُوا یَاتِ بِکُمُ اللّٰہُ جَمِیعًا اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ قَدِیرُ۔(سورةبقرہ آیت نمبر148پارہ نمبر 2)
اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ یہ درود شریف پڑھا جائے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیّدِ الاَبرَارِ فَاتِحِ الاَسرَارِ وَ بَارِک وَ سَلِّم۔
پھر 7141مرتبہ آیت مذکورہ پڑھے ختم کے بعد فوراً سوا سیر شیرینی نابالغ بچوں میں تقسیم کی جائے اور ختم پڑھنے والا دو رکعت نفل پڑھ کر غائب شخص کے آجانے کی دعا کرے انشاءاللہ تین روز میں مقصود حاصل ہوگا.
نوٹ:اگر ایک شخص ختم پڑھے تو بہتر ہے ورنہ تین آدمی پڑھیں اس سے زیادہ نہ پڑھیں۔
معاملہ کی چھان بین کیلئے
اگر کسی معاملے کو دریافت کرنا چاہے تو اس کو چاہئے بارہ روز تک بارہ ہزار مرتبہ اَللّٰہُ الصَّمَدُپڑھے سب بھید ظاہر ہو جائے۔
خزانہ غیب حاصل ہوگا
جو کوئی چاہے کہ کوئی خزانہ غیب سے پائے یا معلوم ہو تو 6 دن صبح و شام چھ ہزار چھ سو چھیاسٹھ مرتبہ اَللّٰہُ الصَّمَدُپڑھے خزانہ خود بخود معلوم ہو جائے گا یا کوئی بزرگ آکر خواب میں اطلا ع دے گا۔ (صفحہ نمبر 370)
بحوالہ ”مجھے شفاءکیسے ملی“ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں‘لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں