Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آیت الکرسی کا وظیفہ

ماہنامہ عبقری - اگست 2011ء

آیت الکرسی کا عالم بننے کے لےے متعلقہ شخص ایک وقت ایسا متعین کر ے جس کی پابندی کرسکے ۔ یہ عمل اکتالیس روز کا ہے۔ وقت معینہ پر با وضوہو کر بیٹھے اور پھر گیا رہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور آیت الکرسی تین سو مرتبہ پڑھے اور پھر آخر میں درود شریف گیا رہ مرتبہ پڑھ کر اٹھ کھڑاہو ۔اسی طرح روزانہ باوضو ہو کر یہ عمل دہراتا رہے ۔درود شریف اول بھی گیا رہ مرتبہ اور آخر میں بھی گیارہ مرتبہ پابندی سے پڑھے اور آیت الکرسی تین سو بار پڑھے ۔اس تعداد سے نہ کم ہو نہ زیادہ۔ اکتالیس دن کے بعد عامل ہو جائے گا ۔پھر جس مرض کے لےے بھی اسے استعمال کرے گا انشاءاللہ مریض صحت یاب ہوجائے گا ۔ اسے پڑھ کر مریض پر صبح وشام دم بھی کردیا کرے اور پانی پر بھی دم کرکے دے اور کم ازکم گیارہ دن پانی پینے کی تاکید کرے ۔ان گیارہ دنوں میں دم کےے ہوئے پانی کے علاوہ پانی نہ پئےے ۔اس کی تاکید کردی جائے ۔ سورة فاتحہ کا عمل سورةفاتحہ کے لےے کسی وظیفہ کی ضرورت نہیں ہے ۔اسے جب بھی موقع ملے دن رات میں اکیس با ر پڑھ کرے ۔یہی عمل کافی ہے ۔اس پہلی سورة پاک کے بہت سے نام ہیں جن میںسے ایک نام سورة شفاءبھی ہے ۔اس لےے ہر مریض پر دم کے لےے بھی یہ مفید ہے اور پانی پر دم کرکے پلانا بھی مفید ہے ۔مریض کو نماز کی پابندی کی تاکید کے سا تھ اس کو پڑھنے کی بھی تاکید کریں کہ وہ خودبھی پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دم کرے ۔اپنے جسم کے اوپر ہاتھ پھیر لیا کرے اور جسم کے جس حصہ میں درد معلوم ہو وہاں خصو صی طور پر تین بار پڑھ کردم کرنے سے فائدہ ہو گا ۔ یہ پند رہ پندرہ منٹ کے وقفے سے تین بار دم کرے ۔ آج کل تعوےذگنڈوں کا کاروبار بہت چل رہا ہے ۔بیشتر لوگوں نے اسے پیشہ بنا لیا ہے ۔غرےب مریضو ں سے ٹھونک بجاکر پیسے وصول کرتے ہیں ۔میری درخوست ہے کہ اسے پیشہ نہ بنایا جائے ۔اللہ کی رضا کے لےے ہی خدمت کی جائے اور اللہ ہی سے دنیااور آخرت کی فلاح طلب کی جائے ۔ (صفحہ نمبر 271) (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 383 reviews.