Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

توری!سستی لیکن مفید سبزی (حکیم زاہد علی‘ سیالکوٹ)

ماہنامہ عبقری - اگست 2011ء

اس میں فولاد کے اجزاءبکثرت پائے جاتے ہیں اس طرح بدن سے خون کی کمی دور ہوجاتی ہے۔ توری کی ایک قابل ذکر خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ ہلکی ہونے کی بنا پر جلد ہضم ہوجاتی ہے۔ ایسے حضرات کیلئے بھی یہ موزوں غذا ہے جن کا معدہ کمزور ہو قدرت ہر موسم میں انسانی جسم کی ضرورت کے مطابق پھل اور سبزیاں پیدا فرماتی ہے۔ موسمی پھلوں کے علاوہ موسمی سبزیوں کو بھی استعمال کرنا چاہیے۔ سبزیاں پکانے کیلئے اس میں گھی قلیل مقدار میں استعمال کرنا چاہیے اور سبزیاں ہلکی آنچ پر پکائیں‘ انہیں بطور دوا نہیں بطور غذا استعمال کریں۔ ایک دو تولہ سبزی تو دوا کاکام دیتی ہے۔ غذا کے طور پر نصف پائو تک حسب عمر وجسم کھائیں۔ موسم گرما کی سبزیوں میں توری لذیذ اور مفید غذائی اجزاءسے بھرپور ہے۔ اسے کالی توری اور گھیا توری سے بھی موسوم کرتے ہیں۔ ایران کے نفیس مزاج باشندے اس سبزی کو بہت پسند کرتے اور اسے شاہ توری کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ فوائد استعمالات توری پکاتے وقت اس کا چھلکا نہیں اتارنا چاہیے کیونکہ اس میں حیاتین اور دیگر قوت بخش اجزاءہوتے ہیں۔ توری پکاتے وقت اس میں ٹماٹر ڈالیں جبکہ سرخ مرچ کم استعمال کریں۔ غذائی افادیت کے علاوہ توری کے گوناگوں طبی فوائد بھی ہیں۔ قبض موجودہ دور کا عام مرض ہے اسے ام الامراض بھی کہتے ہیں کیونکہ قبض سے کئی دوسرے امراض جنم لیتے ہیں اس کے ازالہ کیلئے مریض کو قبض کشا دوا استعمال کرائی جائے تو طبیعت اس دوا کی عادی ہوجاتی ہے۔ قبض کا بہترین علاج ایسی غذائیں ہیں جنہیں کھائیں تو جن سے قبض خودبخود ٹھیک ہوجائے۔ توری ایسی ہی قسم کی دوا ہے کہ رات سوتے وقت ایک پائو پکی ہوئی توری کھائیں تو قبض خودبخود ٹھیک ہوجاتی ہے علاوہ ازیں یہ تیزابی مادوں کیلئے موثر غذائی دوا ہے۔ طب یونانی کی رو سے اس کا مزاج سرد تر ہے۔ یہ بدن کی گرمی اور خشکی کو دور کرتی اور پیشاب آور ہے۔ اس طرح یہ بدن سے فاسد مادوں کو خارج کرتی ہے۔ بخار کی حالت میں‘ بواسیر کے ذریعہ اور پیشاب میں خون آنے کی صورت میں توری سرخ مرچ کے بغیر پکا کر کھائیں تو فائدہ ہوتا ہے۔ توری بدن کی جلن‘ چہرے کی زردی اور تواہم پسندی کی کیفیت میں بھی ایک مفید غذائی دوا ہے۔ علاوہ ازیں دل کی تقویت کا سامان پیدا کرتی ہے۔ دماغی کام کرنے والوں اور طلباءکیلئے عمدہ غذا ہے جو لوگ خون کی کمی کا شکار ہیں انہیں بھی یہ بکثرت استعمال میں لانی چاہےے۔ اس میں فولاد کے اجزاءبکثرت پائے جاتے ہیں اس طرح بدن سے خون کی کمی دور ہوجاتی ہے۔ توری کی ایک قابل ذکر خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ ہلکی ہونے کی بنا پر جلد ہضم ہوجاتی ہے۔ ایسے حضرات کیلئے بھی یہ موزوں غذا ہے جن کا معدہ کمزور ہو۔ اس غلط فہمی کا ازالہ بھی ضروری ہے کہ جو افعال و خواص اوپر بیان کیے گئے ہیں یہ کالی توری یا گھیا توری کے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 382 reviews.