Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اگست 2011ء

غلاظت والی گلی (مسز کامران‘ قصور) خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میری رشتہ کی ممانی جو کہ حقیقت میں وفات پاچکی ہیں خواب میں آئیں اور کہا کہ یہ دو چھوٹے (فراک یا کرتے) ہیں لے جائو ‘ تمہارے یہاں جو بچہ پیدا ہو اسے پہنا دینا مگر ان سے فراک لینے کیلئے جانے پر مجھے پوری گلی طے کرنا ہے جو کہ غلاظت سے بھری پڑی ہے۔ میرے پیچھے میری بیٹی کھڑی ہے میں یہ سوچتی ہوں کہ بچی کو لے کر کیسے جائوں بہرحال جیسے تیسے کرکے میں راستہ طے کرتی ہوں ان تک پہنچ کر فراک حاصل کرتی ہوں وہاں ایک اور خالہ کھڑی ہے۔ اتنے میں گھر کے باہر ایک بھاری سی ٹنکی رکھی ہے میں سوچتی ہوں چلو پائوں دھو لوں اتنے میں وہ ٹینکی میرے اوپر گرجاتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں مرجاوئں گی لیکن وہ ٹینکی اٹھا کر دوبارہ اس کی جگہ سیٹ کردیتی ہوں اور کہتی ہوں چلو اچھا ہوا میں بچ گئی اور جو خالہ کھڑی ہیں وہ یہ کہتی ہیں کہ تمہیں کہیں چین نہیں ہے اس کے بعد اچانک میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ پر سحر کے اثرات کی وجہ سے مختلف مسائل درپیش ہیں جس میں حمل کے بار بار ضائع ہونے کا مسئلہ بھی شامل ہے لیکن انشاءاللہ یہ اثرات جلد دور ہوں گے۔ آپ بعد نماز فجر اور بعد نماز عشاءسورہ طہٰ کی آیت 69/70 گیارہ مرتبہ اور سورہ فاتحہ اور معوذتین 41 بار پڑھ کر پانی میں دم کرکے پی لیا کریں۔ بہتر ازدواجی زندگی (کوثر‘ لاہور) خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنی کچھ سہیلیوں کے ساتھ کہیں جاتی ہوں وہاں بہت سی دکانیں ہوتی ہیں۔ میں ایک دکان پر جاتی ہوں اور کہتی ہوں کہ ایک درجن لال چوڑیاں اور ایک درجن پیلی چوڑیاں آپ باندھ دیں میں واپسی میں لے لوں گی۔ آگے جاتی ہو تو بہت سے سوئمنگ پول ہوتے ہیں وہاں میں اپنی سہیلیوں سے کہتی ہوں آجائو اور خود پانی میں چھلانگ لگادیتی ہو پانی تھوڑا سا گہرا ہوتا ہے لیکن میں تیرنے لگتی ہوں۔ میری سہیلیاں مجھے تیرتا دیکھ کر بہت حیران ہوتی ہیں۔ جب میں باہر آتی ہوں تو میرے ہاتھ میں ایک سبز رنگ کی ساڑھی ہوتی ہے اور دوسرے ہاتھ میں پیسے ہوتے ہیں۔ میں اپنی سہیلی سے کہتی ہوں تم نے جو ساڑھی سکول سے لی تھی اس کے پیسے لے کر آئی ہو تو وہ کہتی ہے نہیں اس کی ایک ساڑھی میں چپکے سے نکال دیتی ہوں اور کہتی ہوں کہ اس کے پیسے میں دے دوں گی۔ وہ تین ساڑھیاں لیتی ہے اور میں ایک ساڑھی لیتی ہوں۔ پھر ہم دوبارہ واپس جاتے ہیں تو وہی دکان آتی ہے چوڑیوں والی‘ وہاں سے میں تمام رنگوں کی ایک ایک درجن چوڑیاں لیتی ہوں اور پھر اچانک میری نیند کھل جاتی ہے۔ تعبیر: ماشاءاللہ مبارک خواب ہے اور آپ کو بہتر ازدواجی زندگی ملنے کا اشارہ ہے نیز خاندان میں عزت اور خوشحالی ملے گی۔ آپ بہت نیک اعمال کا اہتمام رکھیں اور فضائل اعمال کا مطالعہ کیا کریں۔ داغدار چادر (ایمن‘ کراچی) خواب: میں اپنے کمرے میں بیٹھی ہوں میری بڑی بہن بھی وہاں موجود ہے۔ وہ مجھ سے چائے پینے کا کہتی ہے میں نہیں پیتی پھر وہ دوسری چائے بنانے کا کہہ دیتی ہے لیکن مجھے نہیں پتا کس سے کہتی ہے اور کب۔ جب میں چائے پی لیتی ہوں تو بیٹھی ہوتی ہوں وہ چائے کا کپ بیچ میں رکھا ہوتا ہے جو میرے لیے بنواتی ہے وہ کسی کی ٹھوکر سے گر جاتا ہے شاید بہن کہتی ہے کہ چائے گرگئی ہے۔ میں نے تمہارے لیے بنوائی تھی وہ گرگئی پھر میں دیکھتی ہوں جو چائے گری تھی اس سے بہن کی چادر گندی ہوجاتی ہے میں کہتی ہوں کہ جلدی سے چادر دھولو ورنہ سفید چادر پر کلر آجائے گا اور پھر امی بھی ڈانٹیں گی کیونکہ وہ سفید چادر امی کی ہوتی ہے۔ (بہن شادی شدہ ہے) وہ جلدی سے جاتی ہے اور نمک لیکر چائے کا داغ صاف کرنے کی کوشش کرتی ہے اور اسے سرف کے پانی میں بھگودیتی ہے۔ اتنے میں‘ میں اوپر چلی جاتی ہوں‘ بھائی کے کمرے میں وہاں لیٹ جاتی ہوں‘ اس کمرے میں صندوق بھی رکھے ہوتے ہیں امی آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ صندوق کھولو مجھے کپڑے رکھنے ہیں۔ لیکن میں نہیں کھولتی اور میں اس کمرے سے باہر نکل جاتی ہوں۔ وہاں میری دوسری شادی شدہ بہن ہوتی ہے میں کمرے سے نکلتی ہوں اور کہتی ہوں کہ دیکھو باہر برف کتنی خوبصورت لگ رہی ہے۔ میں دوسری منزل پرکھڑی ہوتی ہوں اور (ہمارے گھر کے سامنے عیسائیوں کا گھر ہے) لیکن خواب میںوہاں پر بالکل برف سے ہر چیز ڈھکی ہوتی ہے ان کی چھتیں بھی بالکل سفید ہوتی ہیں میں کہتی ہوں دیکھو کتنی خوبصورت برف لگ رہی ہے۔ تعبیر: آپ کا خواب مجموعی طور پر اچھا نہیں ہے اور آپ کی کمزور دینی حالت کی طرف متوجہ کیا گیا ہے۔ نیز کسی قسم کے نقصان کا بھی اندیشہ ہے لہٰذا آپ نیک اعمال کی طرف متوجہ ہوں اور فوری طور پر مالی صدقہ کا اہتمام کریں۔ واللہ اعلم الجھے خواب خواب: میں عرصہ دراز سے بہت الجھے ہوئے خواب دیکھتی آرہی ہوں۔ میں خوابوں میں دیکھتی ہوں کہ گندگی والے راستے میں کہیں جارہی ہوں یا آرہی ہوں راستہ بالکل صاف ہوتا ہے پھر واپسی پر گلیوں میں گندگی سے گٹر بھرے پڑے ہیں اور میں اپنے کپڑے سنبھال کر وہاں سے گزرنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن راستہ بند ہوتا ہے اور میں پریشان کھڑی رہتی ہوں اور کبھی میں پیشاب کررہی ہوں تو وہ منہ پر آجاتا ہے‘ کبھی باتھ روم میں گندگی دیکھتی ہوں اور اپنا پائوں بھرا ہوا دیکھتی ہوں اور اس سے پہلے میں سیڑھیوں اور بلندی کے خواب دیکھتی تھی میں چڑھ تو جاتی تھی ان پر مگر اترنا مشکل ہوجاتا تھا۔ وہ خواب بند ہوئے تو گندگی والے خواب دیکھنے لگی‘ پھر مختلف وظائف کرنے سے یہ خواب بندہوجاتے ہیں یا پھر میں دیکھتی ہوں میرے جوتے گم ہوگئے ہیں اور کسی اور نے پہنے ہوئے ہیں یا بازار میں جوتوں کی دکان پرجوتا لینے جاتی ہوں مگر کوئی جوتا پسند نہیں آتا اور کہتی ہوں میرے اپنے پہلے والے جوتے ٹھیک تھے اس کے علاوہ اور بھی بہت سے پریشان کن خواب آتے ہیں۔ تعبیر: آپ کے خوابوں کے مطابق کسی حاسد دشمن کی طرف سے آپ پر سحر کرایا گیا ہے جس کی وجہ سے آپ کے تمام کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے اور ہوتے ہوئے کام بگڑ جاتے ہیں۔ آپ معوذتین 313بار روزانہ پڑھ کر پانی میں دم کرکے 11 دن تک پی لیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 378 reviews.