Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تکبر سے بچیں (ایک بندہ خدا‘ واہ کینٹ)

ماہنامہ عبقری - اگست 2011ء

تکبر انسان کی بہت بڑی بیماری ہے جس سے اعمال ضائع ہوجاتے ہیں اور حدیث شریف کے مطابق جس کے دل میں ذرہ بھر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں نہیں جائیگا۔ شاید یہ واقعہ پڑھ کر کچھ لوگ تکبر سے باز آجائیں اور عاجزی اختیار کرلیں۔ نوفل بن عاقل کہتے ہیں کہ نجران کی مسجد میں میں نے ایک نوجوان کو دیکھا بڑا لمبا چوڑا اور بھرپور جوانی کے نشہ میں چور‘ گھٹے ہوئے بدن والا‘ نانکا ترچھا‘ اچھے رنگ و روغن والا خوبصورت شال۔ میں نگاہیں جما کر اس کے جمال وکمال کو دیکھنے لگا تو اس نے کہا کیا دیکھ رہے ہو؟ میں نے کہا آپ کے حسن و جمال کا مشاہدہ کررہا ہوں اور تعجب ہورہا ہے۔ اس نے جواب دیا تو ہی کیا! خود اللہ تعالیٰ کو بھی تعجب ہورہا ہے۔ (نعوذباللہ) نوفل کہتے ہیں کہ اس کلمہ کے کہتے ہی وہ گھٹنے لگا اور اس کا رنگ و روپ اڑنے لگا اور قد پست ہونے لگا۔ یہاں تک کہ بقدر ایک بالشت کے رہ گیا‘ جسے اس کا کوئی رشتہ دار آستین میں ڈال کر لے گیا۔ (تفسیر ابن کثیر جلد 4 صفحہ 123) میرا دل صاف‘ میری نظر پاک ہے‘ یہ شیطان کا دھوکہ ہے بدنگاہی کے خطرات اس قدر ہیں کہ بسا اوقات ان سے دین و دنیا دونوں تباہ و برباد ہوجاتے ہیں‘ اس لیے ہمیشہ بدنگاہی سے بچیں‘ جس وقت عورتوں کا گزر ہو اہتمام سے نگاہ نیچی رکھیں‘ خواہ دیکھنے کا نفس کا تقاضا کتنا ہی کیوں نہ ہو۔ بعض لوگ دل صاف‘ نظر پاک کا بہانہ بنادیتے ہیں یہ شیطان کا بہت بڑا دھوکہ ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دل اور ان کی نظر کے بارے میں کیا خیال ہے جنہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تھا کہ اے علی! (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) پہلی اچانک نظر معاف ہے مگر خبردار دوسری نظر نہ ڈالنا۔ کیا ہم لوگوں کا دل اور نظر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے زیادہ پاک ہے؟اگربجلی کا تار ننگا ہو اور بجلی نہ آرہی ہو تو پھر بھی ہم اسے نہیں چھوتے کہ نامعلوم کب بجلی آجائے اور ہمیں نقصان پہنچائے بس یہی حال نظر کا ہے ابھی پاک ہے مگر نامحرم سے ذرا تنہائی ہو تو ناپاک ہونے میں دیر نہیں لگتی جس نے اپنے نفس پر بھروسہ کیا عمر بھر کا تقویٰ اور دین ذرا سی دیر میں غارت ہوگیا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 374 reviews.