Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نفسیاتی گھریلو الجھنیں اور آزمودہ یقینی علاج

ماہنامہ عبقری - اگست 2011ء

سب میرے خلاف ہیں سب میرے خلاف ہیں‘ کیا اپنے‘ کیا غیر۔ کسی سے ملنے کو دل نہیں چاہتا مگر ملے بغیر رہنا بھی مشکل ہے۔ مجھے یہ تو بتانا ہے کہ تم لوگ غلط ہو‘ تمہیں اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔ خاص طور پر گھر والوں کو تو ہر معاملے میں مجھ سے اتفاق کرنا ہی چاہیے۔ ان کی سردمہری اور لاپرواہی میرے لیے بے حد پریشان کن ہوتی ہے اورمیں ان لوگوں کی نفسیاتی کیفیات سمجھنا چاہتا ہوں۔ (وسیم‘ ملیر) مشورہ: زبردستی کے جواب میں سردمہری اور لاپرواہی تو ہوگی۔ آپ کو اہل خانہ کی قدر کرنی چاہیے کہ وہ آپ کے ساتھ بدمزاجی سے پیش نہیں آرہے‘ بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ سے ہر معاملے میں اتفاق کیا جائے یعنی آپ کبھی غلط ہو ہی نہیں سکتے۔ اپنی نفسیاتی کیفیت کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ مسئلہ آپ کے ساتھ معلوم ہورہا ہے۔ یہ سمجھنا کہ میں کبھی غلط نہیں ہوسکتا‘ غلط ہے۔ سوچ‘ فکر اور شخصیت میں توازن ہوگا تو اپنی اور دوسروں کی اصلاح آسان ہوجائیگی اور ایک وقت میں سارے لوگ آپ کے خلاف نہ ہوں گے۔ شخصیت متاثر کن نہیں میری شخصیت متاثر کن نہیں۔ اسی سال اکنامکس میں ایم اے کیا ہے۔ سب دوست ملازمت تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ میں ابھی صرف سوچ رہا ہوں کہ مجھ کون رکھے گا۔ بارعب بننے کیلئے کیا کرنا چاہیے۔ (ارشد الیاس‘ خانیوال) مشورہ: اگر کسی کی دیکھنے میں بارعب شخصیت ہے تو ضروری نہیں کہ وہ ہر جگہ ملازمت کیلئے قابل قبول ہوگا۔ ظاہری شخصیت کا خیال رکھنا‘ اچھی بات ہے لیکن ایک حد تک۔ اہم تو تعلیم اور پیشہ ورانہ قابلیت ہے جو آپ نے حاصل کی۔ اپنی شخصیت کو مثبت سوچ کے ساتھ قبول کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو اعتماد کی نظر سے دیکھیں۔ بہت جلد محسوس ہوگا کہ دوسرے بھی آپ پر اعتماد کرنے لگے ہیں۔ حالات سے تنگ میں اپنے حالات سے تنگ آکر ایک فیکٹری میں ملازمت کرنے لگی تو یہاں خواتین نے میرے حلیے کا جائزہ لیا۔ مالکان اور بااختیار لوگوں کے بارے میں بھی عجیب و غریب باتیں بیان کیں اور مجھے دکھ ہوا جب دوسروں سے میری برائی کی۔ میں چاہتی ہوں کہ جتنی جلد ہو فیکٹری کی ملازمت چھوڑ دی جائے مگر گھر میں امی اور بہنوں کی مجبوری نہیں دیکھی جاتی۔ (شائستہ‘ کراچی) مشورہ: کوشش کریں گھر میں سلائی کڑائی کی طرز کا کوئی کام کرلیں۔ لوگ آپ کو کچھ بھی بتائیں لیکن آپ سب کیلئے بہترسوچیں بلکہ ایسی خواتین سے فاصلہ اختیار کرلیں جو ذہن پریشان کرتی ہیں۔ ان سے قربت رہی تو یہ آپ کو سکون سے کام نہ کرنے دیں گی۔ فی الحال اپنی ذمے داریوں کو بہترین طریقے سے انجام دیتے ہوئے اس سے بہتر ملازمت کی کوشش جاری رکھیں۔ بے حسی پر رونا آتا ہے گھر میں سب کہتے ہیں کہ تم ڈرامہ کرتی ہو کسی کو میری طبیعت کی خرابی کا احساس نہیں۔ مجھے ان کی بے حسی پر رونا آتا ہے۔ میرا گلا بھی سامنے کی طرف سے باہر نکلا ہوا ہے۔ کسی دوا سے فائدہ نہیں ہوتا۔ نیند بھی نہیں آتی‘ سر میں درد رہتا ہے۔ دل کی دھڑکن بھی بڑھی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ دن و رات بے چین رہتی ہوں‘ جوڑوں میں درد رہتا ہے۔ (زریں‘ لاہور) مشورہ: بیان کی گئی کیفیت سے ظاہر ہورہا ہے کہ آپ تھائرائیڈ کی مریضہ ہوسکتی ہیں۔ اس مرض کے نتیجے میں نیند‘ بھوک‘ مزاج متاثر ہونے کے ساتھ سر میں درد‘ پیٹ میں درد‘ جوڑوں میں درد کی شکایت سامنے آتی ہے۔ دل کی دھڑکن تیز ہوجانا‘ رونا آنا‘ بے چینی اور گھبراہٹ بھی اسی وجہ سے ہے۔ یہ تمام شکایت ایک حد تک آپ کنٹرول کرسکتی ہیں لیکن ان سے مکمل طور پر نجات کیلئے تھائرائیڈ کے علاج کے ماہر معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔ ہم سب پریشان ہیں میری منگنی بہت امیر لوگوں میں ہوئی ہے۔ سارا خاندان حیران ہے۔ میرے بڑے بھائی لندن میں ہیں۔ انہوں نے وہاں لڑکے سے ملاقات کی تو بہت پریشان ہوئے کیونکہ لڑکا شراب کا عادی ہے۔ تعلیم بھی کم ہے اور جاب بھی ٹھیک نہیں۔ اس کے گھر والے جو کہ پاکستان میں ہیں ان لوگوں کو دیکھتے ہوئے میری امی نے رضامندی ظاہر کی تھی۔ اب منگنی ختم کرتی ہیں تو بدنامی ہوگی بس یہ سوچ کر ہم سب پریشان ہیں۔ (سلمیٰ‘ کراچی) مشورہ: ساری زندگی پریشان ہونے سے بہتر ہے کہ وقتی طور پر مشکلات کا مقابلہ کرلیا جائے۔ ویسے منگنی ختم ہونا اتنی بڑی بات نہیں لوگ تو تکلیف دہ حقائق معلوم ہونے پر اس سے مضبوط رشتہ ختم کردیتے ہیں اور نشے کے عادی شخص کے ساتھ رہنا تو کسی اذیت سے کم نہیں کیونکہ یہ لوگ ہر حال میں نشہ کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اس لیے ان کی آمدنی کا بڑا حصہ صرف اپنے اخراجات پورے کرنے پر ہی خرچ ہوتا ہے۔ پریشانی دیکھ کر بیماری میرے شوہر دبئی میں ہیں ان کے کئی دوستوں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے مگر وہ ابھی کام کررہے ہیں دوسروں کی پریشانی دیکھ کر وہ بیمار ہوگئے اب کہتے ہیں کہ میںبھی واپس آرہا ہوں پھر یہ بھی کہتے ہیں کہ ملازمت چھوڑ دوں گا تو دوبارہ ملنی مشکل ہے اور کام کرتا ہوں تو بیماری کے سبب کمپنی مجھے بھی فارغ کردےگی ان کی باتیں سوچ کر میں گھبرا جاتی ہوں۔ (مسز وسیم‘ ملتان) مشورہ: آپ کے شوہر کو چاہیے کہ فوری طور پر اپنے علاج پر توجہ دیں۔ طبیعت میں بہتری آئے گی تو ذمہ داریاں بھی اچھی طرح انجام دینے کے قابل ہوں گے۔ کام سے اطمینان حاصل ہوگا تو منفی خیالات بھی نہ آئیں گے۔ واپس آنا چاہتے ہیں تو ملازمت چھوڑ کر نہیں بلکہ چند ہفتوں کی چھٹی لے کر آنے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 369 reviews.