Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اگست 2011ء

شوہر کی توجہ (ندرت‘ لاہور( شادی کو چند سال ہوئے ہیں‘ شوہر شروع میں تو توجہ دیتے تھے لیکن اب وہ ذرا سی بات پر ناراض ہوجاتے ہیں۔ گھر میں بھی کم وقت گزارتے ہیں۔ ان کی طبیعت میں لاپروائی بھی بڑھ گئی ہے۔ میں نے کئی بار ان سے اس موضوع پر بات کی لیکن وہ میری بات پر دھیان نہیں دیتے بلکہ ان کا مزاج تلخی کی طرف مائل ہوجاتا ہے۔ جواب: اس طرح کی صورتحال کے اسباب پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔ جن میں کام کا دبائو ‘ گھر کے ماحول میں سکون و اطمینان کی کمی‘ جذباتی ناآسودگی وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام امور کا بغور اور گہرا تجزیہ کیا جائے اور اس کے مطابق عملی اقدامات بھی کیے جائیں اس کے ساتھ ساتھ آپ روزانہ نماز عشاءکے بعد اول آخر درود شریف کے ساتھ بسم اللہ شریف ایک سو ایک بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ اس عمل کو کم از کم نوے دنوں تک کیا جائے۔ بعض دنوںمیں نہ کرسکیں تو وہ شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔ سسرال (کوکب شکیل‘ کراچی( میرے اوپر ایک ماں ہونے کے علاوہ بھی کئی ذمہ داریاں ہیں۔ ملازمت بھی کرتی ہوں۔ میری تین بیٹیاں ہیں اور بیٹا کوئی نہیں ہے۔ پریشانی میں مزید اضافہ یوں ہوگیا ہے کہ شوہر بھی مجھ پر وہ توجہ نہیں دیتے جس کی میں مستحق ہوں۔ سسرال میں بھی لوگوں کی نظروں میں میرا وہ مقام نہیں جو دوسروں کا ہے۔ بیٹا نہ ہونا میرے لیے دوہری اذیت کا باعث بنا ہوا ہے۔ جواب: نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد اول و آخر درود شریف کے ساتھ سورہ مریم کی آیت نمبر 4 گیارہ بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کریں۔ کم از کم چھ ماہ تک ضرور پڑھیں۔ اس کے بعد بھی جاری رکھ سکتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ فضل وکرم فرمائیں گے۔ کرائے کا مکان (امبرعلیم‘ اسلام آباد) معاشی و مالی پریشانی سے دوچار ہوں‘ پہلے جس مکان میں رہائش تھی وہ جائیداد کی تقسیم کی وجہ سے فروخت ہوگیا اور مجبوراً ہمیں کرائے کے مکان میں منتقل ہونا پڑا۔ اس سے مزید مالی بوجھ آپڑا ہے۔ دن رات یہی مسئلہ ذہن میں گردش کرتا رہتا ہے۔ شوہر محنت کررہے ہیں لیکن معاشی ومالی تنگی برقرار ہے۔ جواب: نصف رات کے بعد دو رکعت نماز نفل ادا کرنے کے بعد مصلے پر بیٹھ جائیں۔ گیارہ بار درود شریف کے بعد سورہ اخلاص پڑھیں۔ بعد ازاں درودشریف پڑھ کر وظیفہ ختم کردیں۔ وظیفے کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ اس وظیفے پر کم از کم نوے دنوں تک عمل کیا جائے۔ آپ کے شوہر یا پھر آپ اس وظیفے پر عمل کریں۔ نیامکان (سلمیٰ خان‘ راولپنڈی) ہم نے ایک نیا مکان خریدا۔ کچھ عرصے بعد بہن نے بتایا کہ اس نے رات کو کسی کے چلنے کی آواز محسوس کی ہے۔ بعدازاں بھائی نے بتایا کہ اس نے کسی کو مکان کے برآمدے میں گزرتے محسوس کیا۔ یہ سب کچھ تیزی سے واقع ہوکر ختم ہوجاتا ہے اور اکثر رات کے وقت ہوتا ہے۔ بعض دفعہ آوازیں بھی سنی گئیں جسے ہم نے پہلے پہل وہم تصور کیا۔ لیکن پھر اسے حقیقت ماننا پڑا۔ پڑوس کے بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے بھی یہاں کے مکینوں نے ایسی ہی کچھ باتیں محسوس کی تھیں۔ گھر والوں کے اندر عموماًاور بہن کے اندر خصوصاً خوف بڑھ گیا ہے۔ جواب: رات کے وقت سورہ بقرہ کا آخری رکوع اول و آخر درود شریف کے ساتھ تلاوت کرکے گھر کے چاروں کونوں کی طرف منہ کرکے دم کردیں۔اس عمل کو گھر کا کوئی بھی فرد چالیس دنوں تک انجام دے۔ انشاءاللہ غیرمعمولی واقعات اور ڈر خوف کا خاتمہ ہوجائے گا۔ بیرون ملک (چودھری رفیق‘ سیالکوٹ) میں بیرون ملک جانے کی کوشش کرتا ہوں۔ میرا کام ہوتے ہوتے رہ جاتا ہے۔ بیرون ملک جانے کے حالات نہیں بن پارہے ہیں۔ اس لیے پاکستان میں بھی دل لگا کر کام نہیں کرتا۔ جواب: نماز عشاءکے بعد اول و آخر درودشریف کے ساتھ اکیس بار آیت الکرسی پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ پر توکل کریں اور دعا کریں کہ جو کچھ آپ کے حق میں بہتر ہے وہ واضح ہوکر سامنے آجائے۔ انشاءاللہ فضل الٰہی شامل حال ہوگا۔ بداثرات (ناہید خان‘ پشاور) میری شادی کی بات شروع ہوئی۔ رشتہ لانے والے ہمارے جاننے والے تھے اور ان کی پوری کوشش تھی کہ یہ رشتہ ہوجائے۔ دونوں گھرانوں کیلئے یہ رشتہ موزوں تھا لیکن نہ جانے کیا ہوا کہ بات چیت ختم ہوگئی۔ کچھ عرصے بعد دوبار ایک جگہ بات چیت شروع ہوئی لیکن وہ بھی اچانک ختم ہوگئی جبکہ دونوں بار ہرطرح سے امید پیدا ہوگئی تھی کہ رشتہ ہوجائیگا سب لوگ دوبارہ بات چیت ختم ہونے پر حیران ہیں۔ جواب: نماز عشاءکے بعد اول و آخر درودشریف کے ساتھ سات بار سورہ اخلاص اور نماز فجر کے بعد اول و آخر درودشریف کے ساتھ پانچ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر دعا کیا کریں۔ انشاءاللہ ہر قسم کی رکاوٹوں سے اللہ تعالیٰ تحفظ رکھیں گے۔ صدقہ و خیرات بھی دیا کریں۔ بدخواہ (سلمیٰ‘گوجرانوالہ ( گزشتہ کئی برسوں سے ہماری کاروباری حالت روبہ زوال ہے۔ شوہر اور ان کے ساتھی کئی طرح سے کوششیں کرچکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی خاص نتیجہ مرتب نہیں ہوا ہے۔ ہمارے دوست کم اور دشمن یا بدخواہ زیادہ ہیں اور کئی افراد تو ہماری برائی کے خواہاں ہیں۔ طرح طرح سے رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ ہماری مالی و معاشی حیثیت مستحکم نہ ہونے پائے۔ ہماری خواہش ہے کہ تائیدالٰہی حاصل اور بدخواہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ جواب: ضرورت مند افراد کی مالی مدد اور فلاحی کاموں میں شرکت کو معمول بنالیں۔ اللہ پر بھروسہ وتوکل رکھیں۔ انشاءاللہ کوئی بدخواہ نقصان نہیں پہنچاسکے گا۔ نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ سورہ توبہ کی آخری آیت گیارہ بار اور آیت الکرسی تین بار نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد آپ اور آپ کے شوہر پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کریں۔ حصول روزگار (راشد نعیم‘ملتان( میں حصول معاش اور روزگار کی طرف سے مسائل و رکاوٹ کا شکار ہوں۔ کام مشکل سے ملتا ہے اور اگر ملتا ہے تو معاوضہ و تنخواہ کم ہوتی ہے۔ بہت سے جاننے والوں کے ذریعے کوششیں کیں اور خود بھی محنت و جدوجہد کرتا ہوں لیکن مطلوبہ نتائج سے محروم ہوں۔ جواب: اپنی پیشہ ورانہ قابلیت اور صلاحیتوں میں بھی اضافے کی کوشش کرتے رہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نماز فجر کے بعد سورہ اخلاص گیارہ بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعاکریں اور نماز عشاءکے بعد گیارہ بار آیت الکرسی پڑھ کر دست دعا دراز کیا کریں۔ انشاءاللہ روزگار میں برکت وفراخی جلد حاصل ہوگی۔ محنت و کوشش جاری رکھیں اور صبر واستقامت سے کام لیں۔ گہری نیند (شہبازعلی‘ لاہور) مجھے نیند کم آتی ہے اور جب بھی سوتا ہوں تو گہری نیند نہیں ہوتی بلکہ مختلف خیالات ذہن کے اندر گردش کرتے رہتے ہیں۔ مختصر یہ کہ ذہن طرح طرح کے خیالات میں الجھا رہتا ہے جس سے ذہنی سکون حاصل نہیں ہوتا۔ بیدار ہونے کے بعد بھی یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میں سو رہا ہوں اور ذہن کو تروتازگی حاصل نہیں ہوتی۔ گہری نیند کی کمی اور مختلف خیالات کی وجہ سے ذہنی طور پر فعال نہیں رہتا بلکہ تھکاوٹ سی رہتی ہے اور مختلف کاموں میں پورے طور سے ذہن کو استعمال نہیں کرپاتا۔ جواب: رات سونے سے پہلے کمرے میں اندھیرا کرلیں اور کسی مناسب جگہ بیٹھ جائیں۔ کمر سیدھی رکھیں آنکھیں بند کرلیں۔ آہستگی سے سانس اندر لیں اور جب سانس پورا ہوجائے تو ایک بار یَارَحِیمُ پڑھ کر سانس کو اسی طرح باہر نکالیں۔ یہ عمل بہت آہستگی سے انجام دیا جائے اور توجہ کو پوری طرح سانس پر مرکوز رکھا جائے اور کم و بیش پندرہ بیس منٹ تک مسلسل جاری رکھیں۔ انشاءاللہ نہ صرف نیند بہتر ہوجائے گی بلکہ خیالات کا دباو بھی ختم ہوجائے گا۔ غذا پر بھی توجہ دیں۔ سبزیاں اور تازہ پھل کھایا کریں۔ نمک اور کھٹی اشیاءسے پرہیز کریں۔ کوئی طبی مسئلہ نہ ہو تو قدرتی مٹھاس پھل‘ کھجور وغیرہ کا استعمال بھی اعتدال کے ساتھ کیا کریں۔ نماز کی نیت (انوارسعید‘اسلام آباد) نماز ادا کرنے کیلئے نیت باندھتا ہوں تو بے ربط اور بے معنی خیالات کثرت سے آنے لگتے ہیں اور اکثر ایسے خیالات آجاتے ہیں جن سے قلب و روح پر بے چینی طاری ہوجاتی ہے کبھی تو پریشان ہوکر ارادہ کرتا ہوں کہ نیت توڑ کر دوبارہ نماز شروع کروں۔ میں اس ذہنی انتشار اور کثیف خیالات سے سخت پریشان ہوں۔ لوگ کہتے ہیں کہ ان خیالات پر توجہ نہ دو لیکن یہ خیالات دل و دماغ پر سوار ہوکر نماز میں سخت رکاوٹ پیدا کردیتے ہیں۔ جواب: مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کریں۔ 1۔ نماز کے دوران اپنی نگاہیں سجدے کے مقام پر رکھیں اور یہ تصور قائم رکھا کریں کہ آپ عرش الٰہی کے نیچے موجود ہیں۔ 2۔ نماز شروع کرنے سے پہلے تین بار درود شریف اورگیارہ بار آیت کریمہ پڑھ لیا کریں۔ 3۔ رات سونے سے پہلے آنکھیں بند کرکے بیٹھ جائیں تصور کریں کہ آپ عرش الٰہی کے نیچے ایک وسیع و عریض جگہ پر چل پھر رہے ہیں۔ یہ عمل دس منٹ تک اندھیرے میں کیا جائے۔ دوسری شادی (ثناء‘ لاہور) یہ مسئلہ میری ایک عزیزہ کا ہے۔ وہ شادی شدہ ہے اور تین بچے ہیں۔ میاں بیوی میں پہلے ذہنی ہم آہنگی تھی جو ختم ہوگئی۔ دونوں میں ناراضگی ہے۔ اس لیے کہ شوہر کسی دوسری لڑکی میں دلچسپی لے رہے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں۔ اگر لڑکی احتجاج کرتی ہے تو وہ اسے طلاق کی دھمکی بھی دے ڈالتا ہے۔ لڑکی بہت پریشان ہے اور اکثر رونے لگتی ہے۔ گھر اور بچوں پر توجہ کم ہوگئی ہے۔ اس سے بچوں کی تعلیم و تربیت اور مستقبل کے متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔ جواب: ذہنی ہم آہنگی میں کمی کی وجوہات پر ٹھنڈے دل سے غور کیا جائے اور ان اسباب کو سمجھا جائے جو اس صورتحال کا باعث ہیں۔ شوہر سے لڑنے احتجاج کرنے کے بجائے حکمت و تدبر کے ساتھ عملی اقدامات کریں۔ گھر اور بچوں پر عدم توجہ صورتحال کو مزید خراب کرسکتی ہے لہٰذا اس سے بچیں۔ اس کے ساتھ ساتھ روزانہ رات کو کسی وقت پوری بسم اللہ شریف ایک سو ایک بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیرلیے جائیں۔ کم از کم نوے دنوں تک یہ عمل ضرور کیا جائے۔ (ثناء‘ لاہور) یہ مسئلہ میری ایک عزیزہ کا ہے۔ وہ شادی شدہ ہے اور تین بچے ہیں۔ میاں بیوی میں پہلے ذہنی ہم آہنگی تھی جو ختم ہوگئی۔ دونوں میں ناراضگی ہے۔ اس لیے کہ شوہر کسی دوسری لڑکی میں دلچسپی لے رہے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں۔ اگر لڑکی احتجاج کرتی ہے تو وہ اسے طلاق کی دھمکی بھی دے ڈالتا ہے۔ لڑکی بہت پریشان ہے اور اکثر رونے لگتی ہے۔ گھر اور بچوں پر توجہ کم ہوگئی ہے۔ اس سے بچوں کی تعلیم و تربیت اور مستقبل کے متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔ جواب: ذہنی ہم آہنگی میں کمی کی وجوہات پر ٹھنڈے دل سے غور کیا جائے اور ان اسباب کو سمجھا جائے جو اس صورتحال کا باعث ہیں۔ شوہر سے لڑنے احتجاج کرنے کے بجائے حکمت و تدبر کے ساتھ عملی اقدامات کریں۔ گھر اور بچوں پر عدم توجہ صورتحال کو مزید خراب کرسکتی ہے لہٰذا اس سے بچیں۔ اس کے ساتھ ساتھ روزانہ رات کو کسی وقت پوری بسم اللہ شریف ایک سو ایک بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیرلیے جائیں۔ کم از کم نوے دنوں تک یہ عمل ضرور کیا جائے۔ ویزے کا حصول (ساجدہ ہما‘راولپنڈی) میرے شوہر ویزے کے حصول کیلئے کوشاں ہیں لیکن مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے۔ ہم نے اپنے طور پر تمام شرائط پوری کردی ہیں لیکن پھر بھی تاخیرہورہی ہے اور معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔ جواب: نماز فجر کے بعد گیارہ بار آیت الکرسی اور نمازعشاءکے بعد سورہ اخلاص تین بار اول آخر درود شریف کے ساتھ پڑھ کر دعا کی جائے۔ یہ عمل آپ اور آپ کے شوہر کم از کم نوے دنوں تک ضرور کریں اور ساتھ میں صدقہ و خیرات بھی دیں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 366 reviews.