Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - اگست 2011ء

زکام میری عمر 23 سال ہے مسئلہ یہ ہے کہ میں ہاسٹل میں قیام پذیر تھی تو زکام رہنے لگا‘ پہلے پہل ناک بہتی تھی پھر پیلے رنگ کا بلغم حلق سے آنا شروع ہوا‘ کبھی ناک بند ہوجاتی ہے اور کبھی ناک سے بھی مواد نکلنا شروع ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹر کو دکھایا تو انہوں نے اینٹی بائیوٹک دوائیں دیں جس سے وقتی افاقہ ہوجاتا تھا پھر وہی صورتحال ہوجاتی تھی۔ یہ مسئلہ ایک ماہ میں تقریباً تین یا چار مرتبہ ہوتا ہے۔ بہت سے ڈاکٹروں نے اسے الرجی تشخیص کیا ہے۔ الرجی کی دوائی تقریباً دو سال سے وقتاً فوقتاً استعمال کی لیکن محض وقتی افاقہ ہوتا ہے۔ سینے کا ایکسرے اور خون وغیرہ کا ٹیسٹ بھی کراچکی ہوں سب ٹھیک ہے۔ بھاپ بھی لیتی ہوں لیکن فرق نہیں پڑتا۔ زکام سے گلا خراب‘ سردرد‘ کھانسی‘ ہلکا بخار اور کندھوں میں گردن کی طرف درد رہتا ہے۔ ریشہ بہت نکلتا ہے۔ (ردا‘ اسلام آباد) مشورہ: فی الحال آپ بنفشی قہوہ اور شفائے حیرت حسب ہدایت استعمال کریں۔ عمدہ میٹھی خوبانی‘ آم کھاسکتی ہیں۔ چائے پئیں۔ دو ہفتے کے بعد دوبارہ کیفیت لکھیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔ پہلے پیٹ کا علاج کریں میری عمر 28 سال ہے‘ غیرشادی شدہ ہوں‘ کچھ عرصہ پہلے سخت ڈائٹنگ کی‘ تقریباً ایک سال بعد دوبارہ وزن اتنا ہی ہوگیا جتنا پہلے تھا‘ میں چائے کی بھی شوقین ہوں‘ مسئلہ یہ ہے کہ کچھ دن میں ٹھیک رہتی ہوں جبکہ تھوڑے دنوں بعد میرے معدے میں جلن‘ گرمی محسوس ہوجاتی ہے‘ خاص طور پر کچھ کھانے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جو کچھ کھائوں ہضم نہیں ہوتا‘ پیشاب میں جلن ہوتی ہے اور پیٹ میں عجیب طرح کی آوازیں آتی ہیں۔ پھر میں چائے کم کردیتی ہوں اور ٹھنڈی چیزیں شروع کرتی ہوں تو طبیعت بحال ہوجاتی ہے۔ بصورت دیگر کبھی موشن کبھی پیچش کی طرح اجابت ہوتی ہے۔ (رشیدہ‘ بہاولپور) مشورہ: پہلے پیٹ کا علاج ضروری ہے۔ چہار تخم کسی طبیب یا اچھے عطار سے لے کر آدھی چائے کی چمچی صبح و شام پانی سے پھانک لیں۔ گرم چیزوں مرچ‘ گرم مصالحہ وغیرہ سے پرہیز کریں۔ غذا نمبر1 استعمال کریں۔ پیٹ میں درد میرے پیٹ میں بہت درد ہے اگر میں ایک گلاس پانی پیﺅں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں نے پورا ایک جگ پانی پی لیا ہے۔ درد پورے پیٹ میں ہے مگر دائیں جانب بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ درد اس وقت سے شروع ہوا جب میں نے کھیتوں میں بہت زیادہ گھاس اٹھائی تھی۔ پہلے تو مجھ سے یہ گھاس اٹھائی نہیں جاسکی مگر میں نے پورا زور لگایا تو میرے پیٹ میں درد شروع ہوا۔ میں ڈاکٹروں کے پاس گیا مگر گولیوں سے کچھ فرق نہیں پڑا۔ مجھے بھوک بھی کم لگتی ہے۔ طبیعت اکثر بوجھل رہتی ہے پڑھائی میں بھی دلچسپی نہیں ہے۔ بھاگ دوڑ میں مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے میری کمر میں بھی درد ہوتا ہے اب تو میری آنکھیں بھی کمزور ہورہی ہیں۔ (کریم احمد خان‘ پشاور) مشورہ: تیزپات اور دیسی اجوائن صاف کی ہوئی ہم وزن کوٹ چھان کر سفوف بنا کر دو چٹکی دن میں تین بار غذا کے بعد پانی سے پھانکیں انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ آرام بھی ضروری ہے۔ ورزش‘ کھیل کود‘ وزن اٹھانا منع ہے۔ جب تک مکمل شفاءیابی نہ ہوجائے اس سے پرہیز کریں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔ ماں بیٹی کے مسائل میری والدہ کی عمر 50 سال ہے وہ ایک سٹور میں کام کرتی ہیں۔ انہیں 5 سال سے یہ بیماری ہے کہ جب وہ تھوڑا سا کام کرتی ہیں۔ چھینک آتی ہے یا کھانسی آتی ہے تو پیشاب نکل جاتا ہے۔ یہاں تک کہ نماز میں رکوع کی حالت میں بھی پیشاب نکل جاتا ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی ایک سال پہلے ہوئی تھی شادی کے چھ ماہ بعد میرے شوہر ایک حادثہ میں چل بسے اب مسئلہ یہ ہے کہ میرے جسم سے غلیظ قسم کی بدبودار رطوبت نکلتی ہے۔ جلن بھی بہت ہوتی ہے لیکیوریا نہیں ہے۔ شادی کے بعد سے ہی یہ بیماری پیدا ہوگئی ہے۔ رحم سے لے کر پیشاب تک جلن ہوتی ہے۔ (ر۔ د۔ یو ایس اے) مشورہ: اپنی والدہ کو ٹھنڈی مراد اور جوہرشفاءمدینہ حسب ہدایت استعمال کروائیں۔ سرد چیزوں سے دودھ‘ چاول کولڈڈرنک وغیرہ سے پرہیز کروائیں۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔ آپ صبح جو کا دلیہ دودھ میں پکا کر کھائیں۔ دوپہر‘ رات کو کسی بھی قسم کا کدو‘ لوکی‘ مولی‘ شلجم‘ گاجر پکا کر چمچے سے کھائیں۔ مرچ‘ گرم مصالحہ‘ کھٹائی سے پرہیز کریں۔ گرما‘ سردا‘ کیلا‘ ناشپاتی‘ تربوز‘ چیکو‘ بڑا انگور‘ تازہ انجیر کھاسکتی ہیں۔ پوشیدہ کورس کچھ عرصہ استعمال کریں۔ گندم کی روٹی‘ ڈبل روٹی‘ دودھ عمدہ تازہ مکھن کھائیں۔ خون میں کولیسٹرول ہو تو گھی‘ مکھن سے پرہیز لازم ہے۔ اصلی عرق گلاب دن میں دو تین بار پئیں بشرطیکہ بلڈپریشر کم نہ ہو۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔ گرمی دانے میرے چہرے پر دانے نکلتے ہیں‘ پہلے جلد کے اندر ہوتے ہیں پھر منہ باہر نکالتے ہیں پھر کچھ دنوں کے بعد یعنی پانچ چھ روز بعد منہ سوکھ جاتا ہے تو میں دانے کا سوکھا ہوا حصہ نکال دیتی ہوں تو وہاں سوراخ ہوجاتا ہے۔ اس طرح سے چہرے پر سوراخ بھی ہیں۔ میرے چہرے پر گرمی دانے بھی نکلتے ہیں۔ خصوصاً پیشانی پوری دانوں سے بھر جاتی ہے۔ کھانا زیادہ کھالوں تو ہضم نہیں ہوتا‘ ایسا لگتا ہے جیسے گلے میں ہی رکھا ہوا ہے جبکہ کھانا بھوک رکھ کر کھاتی ہو۔ (حمیرا‘خانیوال) شربت خون صفاءاور ٹھنڈی مراد صبح و شام حسب ہدایت استعمال کریں۔ سونف کا عرق ایک کپ غذا کے بعد پئیں۔ صبح و شام واک کریں۔ گوشت‘ انڈا‘ مرغی‘ آم‘ مرچ مصالحوں سے پرہیز کریں۔ دو ہفتوں کے بعد دوبارہ لکھیں۔ دانوں کو ہاتھ نہ لگائیں۔ حسن و جمال کریم استعمال کریں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔ کھانا ہضم نہیں ہوتا میں 70 سال کا ہوں جو بھی کھاتا ہوںگیس بن جاتی ہے‘ دانت جواب دے چکے ہیں‘ دو چار ڈاڑھیں رہ گئی ہیں۔ گوشت چبا نہیں سکتا چوس کر پھینک دیتا ہوں۔ بلڈپریشر بہت ہوجاتا ہے۔ چکر بھی آتے ہیں‘ قبض نہیں ہے بلکہ اجابت وقت بے وقت ہوجاتی ہے۔ صبح و شام چہل قدمی کرتا ہوں۔ (و۔ ش۔ جدہ) مشورہ: جتنی جلدی ہوسکے دانت لگوالیں جودو ڈاڑھیں رہ گئی ہیں ان کے ہوتے ہوئے دانت لگ سکتے ہیں۔ ان کے گرنے کے انتظار میں نہ رہیں اور نہ انہیں زبردستی نکالنے کی کوشش کریں۔ غذا نرم کھائیں‘ بکرے یا دیسی مرغ کا عمدہ شوربا تیار کروائیں اور گوشت کو قیمہ بنا کر اچھی طرح پکا کر اس میں شامل کریں۔ اس میں روٹی کو اچھی طرح نرم کرکے کھائیں۔ غذا کے بعد دوپہر کو ہاضم خاص ترکیب کے مطابق پانی سے پھانکیں انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ عمدہ قسم کے میٹھے دیسی آم‘ خوبانی‘ کالی چیری حسب ہضم کھائیں۔ دودھ اور چاول سے پرہیز کریں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔ پھلبہری کا علاج ہے تو بتائیں؟ میری عمر 22 سال ہے‘ میرے جسم پر سفید نشان ہے‘ یہ پہلے پیٹ پر تھا‘ اس دوران میں نے کوئی دوائی نہیں لی۔ پھر کچھ عرصہ بعد یہ نشان پائوں پر آگیا۔ میں نے ڈاکٹر وغیرہ سے دوالی انہوں نے اس نشان کو پھلبہری تجویر کیا ان کی دوائی بھی کھانے سے ٹھیک نہیںہوئی۔ اب میرے ہاتھ اور گردن پر بھی سفید نشان آگئے ہیں۔ کوئی دوائی اور پرہیز بتادیں۔ میری بہن اور ابو کی بہن کو بھی یہ بیماری ہے۔ کیا وہ بھی یہ دوا کھاسکتے ہیں۔ کیا برص اور پھلبہری ایک ہی بیماری ہیں۔ (ساجدہ شفیق‘ گوجرانوالہ) مشورہ: برص کو پھلبہری بھی کہتے ہیں‘ نیم حکیموں‘ عطائیوں سے دور رہیں۔ خط و کتاب سے یا دور سے مشورہ مناسب نہیں۔ ہوسکے تو ”عبقری“ کے دفتر سے ٹائم لے کرچیک کروائیں تو زیادہ مناسب ہے۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔ معدے میں جلن کھانا کھانے کے بعد معدے میں سخت جلن ہوتی ہے اگر گرم چیزیں کھالوں تو رات کو بدخوابی ہوتی ہے۔ گیس کی شکایت بھی ہے اور قبض بھی ہے۔ قبض کیلئے باقاعدہ اسپغول استعمال کرتا ہوں۔ (شکور شاہ‘ ملتان) مشورہ: دودھ نہ پئیں‘ ٹھنڈی سبزیاں پکا کر روٹی سے کھائیں۔ صبح نہار منہ اسپغول کی بھوسی پانی میں حل کرکے شربت بنفشہ ملا کر پئیں۔ہاضم خاص استعمال کریں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔ کالارنگ مجھے پیشاب میں سخت جلن ہے‘ پیشاب سخت پیلے رنگ کا آتا ہے‘ ہاتھ پائوں ہر وقت جلتے رہتے ہیں‘ رنگ کالا ہوگیا ہے‘ ہر وقت گرمی کا احساس رہتا ہے‘ یہاں کوئی دیسی دوا نہیں ملتی ایلوپیتھک دوا سے اور گرمی ہوجاتی ہے۔ گرمیوں میں سخت تکلیف ہوتی ہے۔ (بختاور ارشد‘ بحرین) مشورہ: صبح کا ناشتہ تربوز سے کریں یعنی ناشتہ کے طور پر تربوز کھائیں۔ غذا میں صرف لوکی کا سالن بغیر مرچ گرم مسالحے کے بنا کر چپاتی سے کھائیں۔ سلاد کے طور پر کھیرا بھی کھائیں۔ غذا کے بعد دونوں وقت گرما یا سردا یا بڑا سفید انگور بیج نکال کر کھائیں‘ اگر اصلی عرق گلاب دستیاب ہو تو آدھی پیالی عرق گلاب ایک گلاس پانی میں تھوڑی سی چینی سے میٹھا کرکے پی لیں دوبار کافی ہے۔ گاجریں پانی میں ابال کر بطور ناشتہ کھاسکتی ہیں۔ اگر گاجر کا مربہ مل جائے تو پانی سے دھو کر ناشتہ کے طور پر صرف یہی کھالیا کریں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 356 reviews.