Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ فضل علی قریشی رحمتہ اللہ علیہ کے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اگست 2011ء

سبق آسانی سے یاد ہو‘ حافظہ قوی ہو اگر کوئی بچہ کند ذہن ہو اور اس کا دماغ کمزور ہو اور اسے سبق یاد نہ ہوتا ہو یا قرآن پاک حفظ کررہا ہو اور اس دوران پچھلا سبق بھول جاتا ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو ایک کاغذ پر لکھے اور اس کاغذ کو لپیٹ کر اپنی کتاب میںسبق کی جگہ رکھ لے یا قرآن مجید حفظ کررہا ہے تو قرآن مجید کے اس مقام پر رکھ لے جہاں اس کا سبق ہے انشاءاللہ تعالیٰ اس کی برکت سے سبق جلد یاد ہوگا اور پڑھا ہوا اور حفظ کیا ہوا یاد رہے گا اور حفظ اور فہم بہت کامل ہوجائے گی۔ وہ آیت ہے:۔ وَاِذ نَتَقنَا الجَبَلَ فَوقَھُم کَاَنَّہ ظُلَّة وَّ ظَنُّوا اَنَّہ وَاقِع م بِھِم ج خُذُوامَا اٰتَینٰکُم بِقُوَّةٍ وَّاذکُرُوا مَافِیہِ لَعَلَّکُم تَتَّقُونَo (اعراف 171) اولاد کیلئے اگر کوئی عورت بانجھ مشہور ہو اور حمل نہ ٹھہرتا ہو تو مندرجہ ذیل آیت باوضو کوئی سنار چاندی کی تختی پر کندہ کردے اور اس تختی کو پلاسٹک کوٹنگ کراکے(تعویذ کی طرح) وہ عورت اپنی چوٹی میں باندھ لے اس دوران اپنے مرد سے قربت کرتی رہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ جلد حاملہ ہوگی۔ وہ آیت یہ ہے:۔اِنَّ اللّہَ فَالِقُ الحَبِّ وَالنَّویٰ ط یُخرِجُ الحَیَّ مِنَ المَیِّتِ وَمُخرِجُ المَیِّتِ مِنَ الحَیِّ ط ذٰلِکُمُ اللّٰہُ فَاَنّٰی تُوفَکُونَo (الانعام 95) جان و اولاد کی حفاظت کیلئے جو شخص کسی دشمن سے اپنی یا اپنی اولاد کی جان کو خطرے میں محسوس کرتا ہے یا اسے وہم ہے کہ اس کی یا اس کی اولاد کی جان محفوظ نہیں ہے تو اسے چاہیے کہ مندرجہ ذیل آیت کو باوضو کسی سنار سے چاندی کی تختی پر نقش کرالے اور چالیس مرتبہ یہی آیت باوضو پڑھ کر اس تختی پر دم کردے اور وہ چاندی کا ٹکڑا انگوٹھی میں نگینے کے نیچے رکھ لے۔ اس انگوٹھی کو اپنے ہاتھ کی انگلی میں پہن لے اور کبھی نہ اتارے۔ انشاءاللہ تعالیٰ جان ومال اور اولاد محفوظ رہیں گے۔ وہ آیت یہ ہے:۔ اِنَّا نَحنُ نَزَّلنَا الذِّکرَ وَاِنَّا لَہ لَحٰفِظُونَ o(الحجر 9) ظالم کے ظلم سے محفوظ رہنے کیلئے اگر کسی کا معاملہ ظالم آفیسر سے پڑگیا ہو جو بات بات پر ڈانٹ ڈپٹ کرتا ہو اور ہر وقت بے عزت کرتا ہو یا اور کسی ظالم سے اختلافات چل رہے ہوں اور اس کا سامنا ہونے سے جان کا خطرہ محسوس ہوتا ہو تو جب اس ظالم آفیسر کے پاس جائے یا ظالم شخص سے سامنا ہو تو معوذتین پڑھ لے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ان سورتوں کی برکت سے اس ظالم کے شر اورشرارت سے محفوظ رہے گا اور وہ اسے کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا سکے گا۔ (معوذتین سورة الفلق اور سورة الناس کو کہتے ہیں) جگر کی خرابی کا علاج اگرکسی کا جگر کام نہ کرتا ہو اسے پیلیا ہوگیا ہو یا کھانا ہضم نہ ہوتا ہو‘ یا اس کے چہرے اور پائوں پر ورم آگیا ہو تو ایسی تمام صورتوں میں مندرجہ ذیل آیت باوضو ایک کاغذ کے ٹکڑے پر لکھ کر موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں ڈال دے اور یہی آیت چینی کے بغیر پھول والی پلیٹوں پر عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے باوضو لکھے اور ایک پلیٹ روزانہ پانی سے دھو کر نہار منہ (صبح کچھ کھانا نہ ہو) مریض کو پلائیں۔ چند دن کے علاج سے انشاءاللہ تعالیٰ مریض کو فائدہ ہوگا اور وہ صحت یاب ہوجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم۔ قُل لَّو کَانَ البَحرُ مِدَادًا لِّکَلِمٰتِ رَبِّی لَنَفِدَ البَحرُ قَبلَ اَن تَنفَدَ کَلِمٰتُ رَبِّی وَلَو جِئنَا بِمِثلِہ مَدَدًاo( الکہف109) مرگی کا دورہ دور کرنا اگر خدانخواستہ کسی کو مرگی کا دورہ پڑتا ہو تو اس دورہ سے خلاصی کیلئے مندرجہ ذیل کلمات باوضو تین بار پڑھ کر مریض پر دم کریں (مریض کے جسم پر پھونک ماریں) اس عمل کی برکت سے انشاءاللہ تعالیٰ دورہ ختم ہوگا اور مریض صحیح حالت میں آجائے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم۔ الٓمّٓصٓo طٰسٓمّٓo کٓھٰیٰعٓصٓ o یٰسٓ o وَالقُراٰنِ الحکِیمِo حٰمٓo عٓسٓقٓ۔ نٓ وَالقَلَمِ وَمَا یَسطُرُونَo تیسرے دن کا بخار اگر کسی کو ایک دن چھوڑ کر اگلے دن (یعنی تیسرے دن) کا بخار آتا ہو تو سورہ الم نشرح (پارہ 30) ایک مرتبہ پڑھ کر پاک روئی پر دم کریں اور اسے بیمار کے کانوں کے سوراخوں میں لگوادیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ تیسرے دن کا بخار آنا بند ہوجائے گا اور مریض تندرست ہوجائے گا۔ نظربد‘ جنات کا سایہ دیگربیماریوں کا علاج بچوں کی نظربد سے حفاظت‘ جنات کے اثرات سے بچائو اور بہت سی بیماریوں سے (چیچک‘ خسرہ‘ انفلوئنزا ہیضہ وغیرہ کی وباءسے) حفاظت کیلئے مندرجہ ذیل الفاظ تین مرتبہ پڑھ کر کالے دانے پر یا لوبان کو کوئلے کی آگ پر تھوڑا تھوڑا ڈال کر اس کی دھونی تمام مکان میں دن میں دوبار صبح سورج نکلنے کے بعد شام کو سورج غروب ہونے سے پہلے‘ دھونی کے الفاظ یہ ہیں:۔ عَلِیقًا۔ مَلِیقًا۔تَلِیقًا۔ اَنتَ تَعلَمُ مَا فِی قُلُوبِھِم۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 353 reviews.