Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کینسر‘ فالج‘ بواسیر اور تنگی رزق کا درود (ع،م۔ چوہدری)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

اگر کسی شدید قسم کی بیماری میں مبتلا مریض کے سرہانے اس درود پاک کو سو مرتبہ پڑھا جائے اور اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے اللہ تعالیٰ سے بیمار کی صحت یابی کیلئے دعا کرے تو اللہ تعالیٰ بحرمت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا قبول فرمائے گا۔ درود دعا و دوا حضرت علامہ ابن المشتہر رحمة اللہ علیہ سے روایت ہے کہ جو شخص چاہتا ہو اللہ تعالیٰ کی ایسی تعریف کروں کہ جیسی اب تک کسی نے نہ کی ہو اور ایسی حمد وثناءبیان کروں کہ جو آج تک کوئی نہ کرسکا ہو اور اس کے ساتھ افضل ترین درود بھی پڑھنا مقصود ہو تو یہ پڑھے: اَللّٰھُمَّ لَکَ الحَمدُ کَمَا اَنتَ اَھلُہ فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا اَنتَ اَھلُہ وَافعَل بِنَا مَآ اَنتَ اَھلُہ فَاِنَّکَ اَنتَ اَھلُ التَّقوٰی وَاَھلُ المَغفِرَةِ درود عالی قدر حضرت امام یوسف نبہانی رحمة اللہ علیہ‘ حضرت احمد دحلان رحمة اللہ علیہ‘ حضرت امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ اور حضرت عثمان الدمیاطی رحمة اللہ علیہ جیسے بزرگان دین اس درود شریف کی شان میں رطب اللسان ہیں اور اس درود پاک کی تعریف میں کتابیں لکھ دی ہیں۔ یہ درود شریف ہر مصیبت‘ ہر مشکل‘ ہر بیماری ہر پریشانی اور دینی امور میں فتح و نصرت کی چابی ہے۔ ہر نماز کے بعد اس کے ورد سے ہر کام میں کامیابی ہوتی ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ۔ درود شریف:۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِم وَبَارِک عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ الحَبِیبِ عَالِی القَدرِ عَظِیمِ الجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلِّم درود دیدار (ستر ہزار نیکیاں ستر ہزار دن) ”مزرع الحسنات میں درج ہے کہ اگر کوئی شخص اس درود شریف کو پڑھے تو ستر ہزار فرشتے ایک ہزار دن تک اس شخص کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھتے رہتے ہیں۔“ پہلی امتوں کی عمریں ہزار ہزار سال ہوتی تھیں اس لیے وہ عبادت بھی زیادہ کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی عمریں تو کم کردیں لیکن عبادات کا ثواب ہزارگنا کردیا۔ جذب القلوب میں لکھا ہے کہ ”جو شخص محبت اور پاکیزگی کے ساتھ ہمیشہ پڑھے گا وہ دیدار نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرف ہوگا۔“ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَاتُحِبُّ وَتَرضٰی لَہ درود اول و آخر جو مسلمان تمام عمر خدا کو بھولا رہا اور اس کے شب و روز فسق و فجور‘ بے نمازی‘ جوا‘ شراب‘ بداعمالی‘ کاروبار میں بدنیتی اور کثرت گناہ میں بسر ہوئے ہوں اور اب اسے آخرت کا خیال آجائے‘ قبر‘ موت‘ حشر اور عذاب کا خوف دامن گیر ہو‘ تو یہ درود پاک کثرت سے پڑھنا شروع کرے خصوصاً ہر نماز کے بعد۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہ اور سیاہ اعمال صاف کردئیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں اگر کوئی ظالم تنگ کرتا ہو تو سات جمعہ بعداز نماز جمعہ گیارہ مرتبہ پڑھنے سے وہ شخص دشمنی اور ایذا رسانی سے باز آجائے گا۔ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ اَکرَمُ الاَوَّلِینَ وَالاٰخِرِینَ وَعَلٰی اٰلِہ وَاَصحَابِہ وَبَارِک وَسَلِّم۔ کینسر ‘ فالج‘ بواسیر اور تنگی رزق وغیرہ مایوس اور لا علاج مریض کیلئے وہ خود یا کوئی اور شخص ایک ہزار مرتبہ پڑھے۔ انشاءاللہ اسی رو زآرام ہو گا۔ مستقل شفاءکیلئے پڑھتے رہیں جب تک مکمل آرام نہ ہو جائے۔ پیچیدہ امراض کیلئے یہ درود شریف بہت مفید ثابت ہوا ہے مثال کے طور پر کینسر‘ ہر قسم کا پھوڑا‘ فالج‘ غدود‘ پتھری‘ دائمی دردِ سر اور بواسیر کے علاوہ تمام جسمانی و روحانی بیماریوں کیلئے اس کا کثرت سے ورد کرنا مجرب ہے۔ ناجائز مقدمات سے نجات کیلئے اس درود شریف کو صبح نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھیں اور اسی طرح نمازِ عشاءکے بعد بھی‘ انشاءاللہ مشکل سے مشکل مقدمہ آپ کے حق میں ہوگا۔ تمام برے کاموں سے نجات پانے کیلئے اس درود شریف کو کثرت سے پڑھیں‘ یا کسی سے طاق اعداد میں پانی پر دم کرا کر پی لیں انشاءاللہ تمام برے کاموں سے نجات مل جائے گی۔ قرض کی ادائیگی اور تنگی رزق سے نجات پانے کیلئے صبح کی نماز کے بعد جتنا ہو سکے پڑھیں۔ کم از کم سو مرتبہ ضرور پڑھیں شرط یہ ہے کہ پہلے دن جتنا پڑھیں آئندہ بھی اتنی ہی تعداد میں پڑھتے رہیں۔ چند دنوں میں اس درود شریف کی برکت سے آپ مالا مال ہو جائیں گے۔ انشاءاللہ۔ درودِ پاک یہ ہے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ اِنِّی مَغلُوب فَانتَصِریَااَرحَمَ الرَّاحِمِین سخت بیماری میں اگر کسی شدید قسم کی بیماری میں مبتلا مریض کے سرہانے اس درود پاک کو سو مرتبہ پڑھا جائے اور اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے اللہ تعالیٰ سے بیمار کی صحت یابی کیلئے دعا کرے تو اللہ تعالیٰ بحرمت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا قبول فرمائے گا۔ اگر کوئی اس درود پاک کا ورد ہر نماز کے بعد رکھے گا وہ ذلت سے نکل کر عظمت میں آجائے گا اگر کسی حاکم یا کسی افسر کے پاس جائے گا تو وہ عزت کرے گا۔ درودشریف یہ ہے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی حَبِیبِکَ المُصطَفٰی وَعَلٰی اٰلِہ وَسَلِّم۔ درود چودہ ہزاری اگر کوئی شخص چاہے کہ کم از کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرلے تو اس درودشریف کو پڑھے جس کے ایک مرتبہ پڑھنے سے‘ پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ چودہ ہزار درودوں کا ثواب عطا فرماتے ہیں۔حضرت سید احمد انصاوی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ” یہ درود شریف مکمل درود اور طریقت والوں کا درود ہے“ اہل طریقت کے وظائف میں سے ہے کہ وہ ہر نماز کے بعد اس کو برابر پڑھتے ہیں۔ اس کا ثواب بے انتہا ہے۔ حضرت شیخ عبدالباقی رحمة اللہ علیہ سے روایت ہے کہ ”اس درود شریف کا ثواب بے حساب ہے۔“ آپ نے فرمایا: ” اس درود شریف کو صرف ایک مرتبہ پڑھنے سے چودہ ہزار درود وں کا ثواب حاصل ہوتا ہے۔ درودشریف یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ اٰلِہ عَدَدَ کَمَالِ اللّٰہِ وَکَمَایَلِیقَ بکَمَالِہ
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 340 reviews.