Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ترغیب (سجیشن) اور اس کے حیران کن اثرات (ایم صادق کاکڑ‘ بلوچستان)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

معدے کے 95فیصد امراض کے پیچھے ذہن کی قوت کارفرما ہے اور ذہن صرف اور صرف منفی ترغیب کے زیراثر آکر ہمیں بیمار کردیتا ہے۔ یہ بات تحقیق سے ثابت ہوچکی ہے کہ ذہن کو جسم پر برتری حاصل ہے اگر آپ کا ذہن متاثر نہ ہوجائے اگر میں کہوں کہ آپ بغیر دوا کے صحت یاب ہوسکتے ہو‘ پانی پئے بغیر پیاس بجھا سکتے ہو‘ کھانا کھائے بغیر بھوک مٹاسکتے ہو‘ جون جولائی کی گرمی میں عین زوال کے وقت دھوپ میں بیٹھ کر سردی سے کانپ سکتے ہو اور دسمبر جنوری کے دانت بجانے والی سردی میں پسینے سے شرابور ہوسکتے ہو تو کیا آپ یقین کروگے؟ اگر آپ ترغیب (سجیشن) اور اس کے اثرات سے ناواقف ہو ںتو یقینا آپ کا جواب ”نا“ میں ہوگا لیکن یہ حقیقت ہے کہ آپ کے ترغیب اور سجیشن میں یہ اثرات پوشیدہ ہیں اگر میں کہوں کہ انسان کی بیشتر امراض صرف اور صرف منفی سجیشن کی پیداوار ہے تو کون یقین کریگا۔ کتنے ایسے امراض جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں جن کا کوئی وجود نہیں لیکن منفی ترغیب کی بدولت ہم انہیں محسوس کرتے ہیں۔ مثلاً الرجی‘ کتنے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتیں خود پر حرام کی ہوئی ہیں‘ اگر میں یہ چیز کھالوں تو مجھے یہ ہوسکتا ہے‘ وہ ہوسکتا ہے‘ کتنے لوگ ایسے ہیں کہ بہار جیسا خوبصورت اور دلکش موسم اپنے لیے قیامت بنالیتے ہیں‘ ایسے لوگ ہیں جو موسم بہار میں بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور موسم گزرتے ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں تو قارئین کرام یہ صرف اور صرف ترغیب کی قوت ہے ہم جو کچھ کہتے ہیں ان کا اثر ہماری زندگی پر ہوتا ہے یہ کہنا جتنا یقین کے ساتھ ہوگا اثر اتنا ہی شدت سے ہوگا۔ اسی لیے اسلام میں بیماری اور تنگدستی کا چرچا منع ہے۔ آپ نے مشاہدہ کیا ہوگا کہ جو لوگ تنگدستی اور غربت کا جتنا شکوہ کرتے ہیں اتنا ہی تنگدست ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے نیک امیدیں رکھو‘ بس یہی کہتے رہو”حسبی اللہ و نعم الوکیل“ ایک مسلمان جب یقین کے ساتھ کہتا ہے کہ میرے لیے میرا رب ہی کافی ہے‘ میری تمام مشکلیں میرا مالک حل کردے گا تو یقین کریں کہ وہ خود کو ہزار ہا نفسیاتی پریشانیوں سے بچالیتا ہے۔ ایک نہ ایک دن اس انسان کی تمام مشکلیں حل ہوجائیں گی کیونکہ اللہ تعالیٰ گمان کے مطابق فیصلہ کرتا ہے اگر آپ ترغیب کی قوت جاننا چاہتے ہیں اور اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے یہ جان لیجئے کہ ترغیب سے اثر کیسے کیاجاتا ہے۔ ترغیب ہر اس بات کو کہتے ہیں جو ہمیں کسی کام پر اکسائے یا بیزار کرے۔ ہم خود کچھ کہہ دیں یا کوئی اور کہہ دے تو یہ ہم پر اثر کرجاتا ہے اور ہپناٹزم کا سارا دارومدار ترغیب ہی پر ہے ایک ہپناٹسٹ معمول کو غنودگی کی حالت میں لاکر صرف اور ترغیب اور اس ترغیب کی بدولت معمول کی پریشانیاں بیماریاں اور بری عادات ختم کرتا ہے۔ کیونکہ ترغیب کا اثر ذہن پر ہوتا ہے اور ہمارے سارے جسم پر ذہن کی بادشاہت ہوتی ہے جب ذہن کسی بات سے متاثر ہوتا ہے تو اس کا اثر جسم پر ہونا یقینی بات ہے۔ معدے کے 95فیصد امراض کے پیچھے ذہن کی قوت کارفرما ہے اور ذہن صرف اور صرف منفی ترغیب کے زیراثر آکر ہمیں بیمار کردیتا ہے۔ یہ بات تحقیق سے ثابت ہوچکی ہے کہ ذہن کو جسم پر برتری حاصل ہے اگر آپ کا ذہن متاثر نہ ہوجائے تو آپ بڑے سے بڑے امراض کو بخوبی جھیل سکتے ہیں لیکن آپ کا ذہن بیمار ہے تو کوئی بیماری نہ ہونے کے باوجود آپ بیمار ہونگے تو اس سے ثابت ہوا کہ ذہن کو جسم پر برتری حاصل ہے۔ تو آئیے جسم کو بیماریوں سے بچائیں صرف اور صرف ذہن کی قوت سے اور ذہن کی قوت ترغیب سے اور خود کو ترغیب دینے کا طریقہ ذہن نشین کیجئے۔ آپ کوکسی چیز سے الرجی ہے اور برسہا برس بیت گئے کہ وہ چیز آپ نے نہیں کھائی اب وہ چیز سامنے رکھو اور آنکھیں بند کرکے دس پندرہ منٹ یہ کہتے رہو کہ مجھے یہ چیز کھانے سے کوئی شکایت نہیں ہوگی اس چیز میں کوئی نقصان نہیں ہے۔ نقصان صرف اور صرف میرے ذہن کی قوت سے ہوتا ہے۔ آج اور آج کے بعد جب میں یہ چیز کھائوں گا تو مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔ اب بسم اللہ کہہ کر یہ چیز کھائیں اور دوستوں سے بھی تذکرہ کریں کہ مجھے فلاں چیز کھانے سے اب کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔ بس اس مثال کو سامنے رکھ کر آپ اپنی عقل سے مزید کاموں میں ترغیب کی قوت کو استعمال کریں۔ ایک اور مثال پیش خدمت ہے کہ اگر آپ کسی بری عادت میں مبتلا ہیں اس عادت پر غالب آنے کیلئے آپ کا ارادہ ساتھ نہیں دے سکتا تو رات کو سوتے وقت دس پندرہ منٹ یہ فقرہ یقین کے ساتھ استعمال کرتے رہیں ”میں اپنی فلاں بری عادت پر غالب آگیا“ اور یہ تصور بھی کرتے رہو کہ آپ کو اس عادت سے نجات ملے گی ذرا آزما کر دیکھئے۔ ایک اور مثال: کوئی کام آپ کرنا چاہتے ہو لیکن وہ کام آپ کیلئے مشکل ہے تو آپ اپنے کمرے میں کسی ایسی جگہ جہاں آپ کی نظر ہر وقت ہو خوبصورت لکھیں ”میرے لیے فلاں کام اب آسان ہوگا میں بہت جلد اس کام کو شروع کرکے کامیاب ہوجائوں گا“ بار بار یقین یکسوئی اور توجہ کے ساتھ پڑھتے رہو دیکھئے کیسے اثر کرجاتا ہے۔ انشاءاللہ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 338 reviews.