Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مراقبے سے علاج

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد کٓھٰیٰعص۔ حٰم عٓسٓقٓ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دےگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔ مراقبے سے فیض پانے والے محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ عبقری بہت ہی زبردست ہے۔ آپ کے رسالے کے سارے ہی مضمون بہت زبردست ہیں لیکن مراقبے والے کالم سے ہمارے گھر میں خوشیاں لوٹ آئی ہیں۔ محترم حکیم صاحب! میری شادی کے پہلے سال اللہ نے مجھے بیٹا عطا کیا لیکن وہ تھوڑی دیر بعد وفات پاگیا۔ پھر دوبارہ اللہ نے مجھے بیٹا عطا کیا لیکن وہ بھی وفات پاگیا۔ اب کی بار ہم بہت زیادہ ڈر رہے تھے۔ میں نے عبقری میں پڑھ کر مراقبہ کا عمل شروع کیا اور مراقبے کے دوران اور بعد اللہ سے رو رو کر دعا کی۔ اب کی بار اللہ نے کرم کیا اور اللہ نے مجھے چاند سا بیٹا عطا کیا اور الحمدللہ وہ بالکل صحت یاب ہے اور اب وہ چھ ماہ کا ہوچکا ہے۔ محترم حکیم صاحب! یہ سب مراقبے کاعمل ہی ہے کہ ہمارے گھر میں خوشیاں لوٹ آئی ہیں۔اب مجھے کوئی بھی مشکل پیش ہو میں مراقبے کا عمل کرتا ہوں وہ مشکل ٹل جاتی ہے۔(زین خان‘ سکھر)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 337 reviews.