Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جوڑوں کا درد

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

مجھے ایک دفعہ علاقہ تھل میں جانے کا اتفاق ہوا۔ ایک بوڑھی عورت مجھے کہنے لگی کہ کافی آدمیوں کی زبانی میں نے سنا ہے کہ آپ کے پاس جوڑوں کے درد کی بہترین دوا ہے۔ میرا حال یہ ہے عرصہ 5 سال سے یہ درد شروع ہوا ہے۔ علاج معالجہ کرانے سے معمولی فرق پڑتا اور پھر وہی درد برقرار رہتا ہے۔ اب میرا یہ حال ہے تمام جوڑوں میں درد اور سارے جسم میں بھی اکثر درد رہتا ہے۔ لاٹھی کے سہارے کچھ چل پھر سکتی ہوں۔ لیکن تھوڑا سا چلوں تو درد شدت اختیار کر جاتا ہے۔ عاجز نے اس عورت کو ساٹھ پڑیاں بنا کر دیں جو کہ تیس دن کی دوائی تھی۔ 15 دن کے بعد مجھے ان کا خط ملا کہ میں مکمل ٹھیک ہوگئی ہوں بقایا دوائی کھاﺅں یا نہ کھاﺅں۔ نسخہ مذکورہ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔ ھوالشافی: اَک کی جڑ کا خشک چھلکا 250گرام، کلونجی 250 گرام، اجوائن دیسی 250 گرام تمام اجزاءکی سفوف بنائیں۔مقدار خوراک : ایک چمچ صبح وشام ہمراہ نیم گرم دودھ یا چائے کے ساتھ لیں۔ بواسیر: ایک واقعہ بطور نمونہ۔ میں اپنے رقبے میں گیا میرا پڑوسی ہاری جو کہ درخت کے نیچے چارپائی پر لیٹا ہوا تھا۔ مجھے آواز دی میں اس کے پاس گیا تو کہنے لگا مجھے رات کا مقعد میں سخت درد ہے اور دوسرا کافی دن ہوگئے ہیں پاخانہ کے ساتھ خون بھی آتا ہے۔ درد کی وجہ سے لیٹا ہوا ہوں۔ آج میری زمین وتر تھی۔ ہل بھی نہ چلا میں نے اس کے بیٹے کو ساتھ لیا اور گھر آکر دو پڑیاں بنا کر دے بھیجیں اور کہا کہ ایک ابھی اور دوسری گھنٹہ کے بعد پانی کے ساتھ لیں۔ انہی دو پڑیوں سے خون بھی اور درد بھی رک گیا۔ مزے کی بات یہ ہے نسخہ بالکل معمولی ہے۔ھوالشافی: کلونجی 70 گرام، سرسوں کے بیج 100 گرام جن سے کڑوا تیل نکلتا ہے، تخم نمولی کا اندرونی مغز 100 گرام۔ترکیب: ہر جز کو علیحدہ علیحدہ رگڑ کر سفوف بنالیں۔خوراک: فل سائزکیپسول دو عدد صبح‘ دوپہر ‘شام ہمراہ پانی کھانے سے پہلے لیں۔(صفحہ نمبر 274) بحوالہ ”مجھے شفاءکیسے ملی“ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں‘لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ )
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 330 reviews.