Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کے خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

آسیبی اثرات خواب: میں نے خواب دیکھا میں اور میری چھوٹی بھابی چھت پر کپڑے دھونے گئے ہیں۔ چھت پر دو کالی سیاہ چڑیاں اڑ رہی ہیں۔ ان میں سے غالباً ایک میرے پیچھے لگ جاتی ہے تو میں کھجور کے خشک پتے سے انہیں بھگانے کی کوشش کرتی ہوں۔ ان کو اس پتے سے مارتی ہوں ایک تو بھاگ جاتی ہے مگر دوسری ہماری چھت پر پڑی لکڑیوں میں چھپ جاتی ہے۔ حقیقتاً ہماری چھت پر ایسی لکڑیوں کا کوئی وجود نہیں ہے۔ پھر وہاں ایک کالا سیاہ کوا آکر بیٹھ جاتا ہے تو میں اس کو بھی مار کر اڑا دیتی ہوں۔ میں اور بھابی کپڑے دھو رہی ہوتی ہیں کہ میرے دوسرے نمبر والے بھائی اور ان کا بیٹا چھت پر آتے ہیں‘ رات کا وقت ہے اندھیرا بہت ہے سوائے ہماری چھت کے۔ ان دونوں کے ہاتھ میں ٹارچ ہوتی ہے۔ ٹارچ کی روشنی بہت تیز ہے جب وہ چاروں طرف یعنی چھت سے باہر لائٹ مارتے ہیں تو لوگوں کی چھتیں نظر آتی ہیں۔ لوگ اپنی چھتوں پر چڑھے نظر آتے ہیں۔ پھر میں دل میں سوچتی ہوں کہ ان سب لڑکوں نے مجھے دیکھ لیا بلکہ وہ مجھے دیکھ رہے تھے جب میں چڑیا کو بھگا رہی تھی اور اچھل کود کررہی تھی میں بہت شرمند ہوتی ہوں۔ اس کے بعد منظر بدلتا ہے میں دیکھتی ہوں کہ بہت خوبصورت لباس ہے جو میرا بھائی اور بہن میرے لیے لائے ہیں اور کہہ رہے ہیں اس کو پہن لو‘ اس کا رنگ اورنج ہے۔ میں قرآنی آیات پڑھتے ہوئے اسے پہن لیتی ہوں جب پہن لیتی ہوں اس پر دودھ گرا ہوا ہوتا ہے میری باجی اسے کپڑے سے صاف کرتی ہے مگراس کا داغ نہیں جاتا تو میں اپنی باجی سے کہتی ہوں کہ دودھ تو صاف ہوگیا لیکن داغ نہیں گیا۔ اب شادی میں جانا ہے تو داغ نظر آئے گا۔ یہ کہہ کر میں شادی نما تقریب میں چلی جاتی ہوں۔ تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے گھر پر آسیبی اثرات ہیں۔ آپ سورہ بقرہ اور مذکورہ سورتیں یعنی چاروں قل روزانہ ایک ایک بار پڑھ کر پانی میں دم کرکے خود بھی پی لیا کریں اور تمام گھر کے کونوں میں چھینٹے بھی ماریں۔ یہ عمل گیارہ دن تک کریں۔ دلہن (م۔ز۔ کراچی) خواب: میں نے دیکھا کہ میں دلہن بنی ہوئی ہوں بارات وغیرہ کا کچھ پتا نہیں ہے اس کے پورے پانچ دن بعد میری ایک دوست نے بھی میری شادی دیکھی اور بارات آنے والی تھی کہ اس کی آنکھ کھل گئی۔ تعبیر: آپ کی کوئی دل کی مراد پوری ہوگی آپ پانچ وقت نماز کی پابندی کریں اور مالی صدقہ کا اہتمام کریں۔ واللہ اعلم ذہنی حالت خراب (سمندر خان‘ پشاور) خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں جس لڑکی کو پسند کرتا ہوں میں اس کے گھر کے دروازے پر کھڑا ہوں۔ ایک لڑکا وہاں پر کھڑا ہوتا ہے میں اس لڑکے سے کہتا ہوں کہ جاکر (م) کو بلائو ‘ لڑکا دروازے کے اندر آوازدیتا ہے لیکن یہ لڑکا (م) کا نام نہیں لیتا۔ کسی دوسری لڑکی کا نام لیتا ہے۔ دیکھتا ہوں کہ (م) دروازے سے باہر نکل آتی ہے جب میں اس کو دیکھتا ہوں یہ میرے پاس پہنچ جاتی ہے اور بہت بیمار ہوتی ہے۔ میں اس کو لے کر چلتا ہوں ہم جاتے ہیں وہاں پر بہت زیادہ پانی ہے پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ جس لڑکی کو پسند کرتے ہیں اس کی وجہ سے آپ کی ذہنی حالت میں خرابی کا ڈر ہے۔ بہتر ہوگا کہ آپ اس کو جائز طریقے سے اپنے نکاح میں لائیں اور شریعت کے احکام کو پورا کرنے کی کوشش کریں تو البتہ یہ تعلق مبارک ہوگا۔ مردے کی واپسی (مسزجانباز خان‘ سوات) خواب: میں نے خواب دیکھا کہ ہم لوگ ایک مردہ دفنارہے ہیں لیکن اس کو لٹانے کے بجائے کھڑی حالت میں دفن کیا ہے اور سب کے ذہنوں میں یہ بات ہے کہ جب کچھ دن گزرجائیں گے پھر ہمیں اس مردے سے کوئی کام لینا ہے۔ پھر منظر بدلتا ہے میں نے دیکھا کہ وہ وقت آگیا ہے جب ہمیں مردے سے کام لینا تھا یعنی اس کو بلانا تھا۔ میں اکیلی ہی اس کو بلانے کیلئے آتی ہوں میں نے قبر کی مٹی پر یعنی کہ اس کے سر کی طرف ہاتھ سے کھٹکھٹایا (کیونکہ مردہ کھڑی حالت میں دفن ہے) پھر دیکھا کہ وہ زمین سے اوپر کی طرف نکلنا شروع ہوگیا یہ منظر دیکھ کر میری خوف سے بری حالت ہوگئی اور میں نے گھر کی طرف دوڑ لگادی جبکہ مجھے معلوم ہے کہ مردہ میرے پیچھے میری رہنمائی میں گھر تک آرہا ہے۔ میں گھر کے اندر آتی ہوں تو چھوٹی خالہ سفید چادر‘ بچھائے اس کا انتظار کررہی ہیں میں گھر کے اندر دبک کر بیٹھ جاتی ہوں۔ پھر دیکھا کہ وہ مردہ آگیا ہے اور بڑے کمرے میں بیٹھ کر وہ لوگ بات کررہے ہیں میں چونکہ کمرے میں تھی اس لیے میں نے مردے کی شکل نہیں دیکھی لیکن خوف بے انتہا تھا کہ مردہ گھرمیں موجود ہے۔ تعبیر: آپ کا یہ خواب بہت اچھا ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ کوئی ایسا پھنسا ہوا کام جو آپ کے خیال میں بھی نہ رہا ہو غیرمتوقع طور پر انجام پاجائے گا۔ رکاوٹ (محمد طارق‘ سیالکوٹ) خواب: دیکھتا ہوں کہ ایک نوجوان عورت برقع پہنے علاقے میں کسی بچے کو پکڑنے جارہی ہے اور میں خود کو ریتلے علاقہ میں کھڑا محسوس کرتا ہوں اچانک میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ عورت میری بیوی ہے اور پانچ سال پہلے میری اس سے شادی ہوئی تھی اور میں اس سے پانچ سال بعد ملتا ہوں جب وہ عورت بچے کو پکڑنے جاتی ہے تو میں اس کو بلاتا ہوں وہ میرے نزدیک آکر رونے لگتی ہے پھر دیکھتا ہوں کہ میں ایک کچے گھر میں ہوں‘ میری بیوی رو رہی ہوتی ہے اور اپنی چارپائی پر سے کسی عورت کو اٹھاتی ہے اور میرے لیے جگہ بناتی ہے وہ اس دوران بھی بڑی شدت سے رو رہی ہوتی ہے۔ تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے کسی کام میں رکاوٹ حائل ہے۔ بالخصوص روزگار کے حوالے سے.... جوکہ تقریباً پانچ سال قبل آپ نے شروع کیا تھا لیکن انشاءاللہ بہت جلد یہ رکاوٹ دور ہوجائے گی اور آپ کے تمام کام باآسانی ہوجانے کی امید ہے اگرچہ کہ کچھ جدوجہد کرنا ہوگی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 321 reviews.