Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مناقب صحابہ و اہل بیت

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ایک جگہ بھیجا جب وہ واپس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا اللہ تعالیٰ‘ اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور جبرائیل علیہ السلام تم سے راضی ہیں۔ (امام طبرانی) حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ چھ ماہ تک حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول رہا کہ جب نماز فجر کیلئے نکلتے تو حضرت فاطمة الزہرہ رضی اللہ عنہا کے دروازہ کے پاس سے گزرتے ہوئے فرماتے: ”اے اہل بیت! نماز قائم کرو (اور پھر یہ آیت مبارکہ پڑھتے) ”اے اہل بیت! اللہ چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دور کردے اور تم کو خوب پاک و صاف کردے“ (ترمذی‘ احمد) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی ”اے محبوب! فرما دیجئے کہ میں تم سے صرف اپنی قرابت کے ساتھ محبت کا سوال کرتا ہوں۔“ توصحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا: یارسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے قرابت والے کون ہیں جن کی محبت ہم پر واجب کی گئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: علی رضی اللہ عنہ ، فاطمہ رضی اللہ عنہ ، اور ان کے دونوں بیٹے (حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ )۔“ (طبرانی) حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تین خصلتیں ایسی بتائی ہیں کہ اگر میں اُن میں سے ایک کا بھی حامل ہوتا تو وہ مجھے سرخ اونٹوں سے زیادہ محبوب ہوتی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک موقع پر) فرمایا: علی رضی اللہ عنہ میرے لیے اسی طرح ہے جیسے ہارون علیہ السلام‘ موسیٰ علیہ السلام کیلئے تھے (وہ نبی تھے) مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں اور فرمایا: آج اس شخص کو علم عطا کروں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت کرتے ہیں (راوی کہتے ہیں کہ) میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو (اس موقع پر) یہ فرماتے ہوئے بھی سنا:”جس کا میں مولا ہوں اس کا علی مولا ہے۔“ (نسائی) حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگاہ رہو! بے شک اللہ میرا ولی ہے اور میںہر مومن کا ولی ہیں‘ پس جس کامیں( صلی اللہ علیہ وسلم ) مولا ہوں اُس کا علی رضی اللہ عنہ مولا ہے۔“
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 320 reviews.