Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عیب نکالنے کا عبرت انگیز واقعہ (بنت مشتاق احمد‘ کنڈیارو)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

کسی نے سچ کہا ہے پہلے تولو پھر بولو‘ اللہ تعالیٰ کے راز اللہ ہی جانتا ہے۔مجھے اپنی جاننے والی نے ایک واقعہ بیان کیا جو سن کر میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے میرے دل پر اتنا اثر ہوا سوچنے لگی کاش ہر ایک دوسرے کا دل دکھانے سے پہلے یہ سوچے کہ انسان کا دل دکھانا کعبہ کی بے حرمتی سے بڑھا ہوا ہے۔ لیکن معاشرے کا اصول ہے کہ ہم کسی کے اندر کوئی عیب دیکھتے ہیں تو بجائے اپنے گریبان میں جھانکنے کے اس کے عیبوں کو لوگوں کے سامنے لاتے ہیں یہ ذرا بھر احساس نہیں ہوتا کہ اگر ہم اس کشتی کے مسافر ہوتے تو کیا بیتتی؟؟؟ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ دو عورتیں آپس میں بہنیں تھیں بڑے پیار محبت سے رہتی تھیں جب ان کے والدین نے ان کی شادی کروائی وہ اپنے گھروں کو چلی گئیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کو اولاد کی نعمت سے نوازا آخر وہ وقت آیا کہ ان کی اولاد بڑی ہوئی تو ایک بہن نے دوسری بہن سے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا تو بہن نے محبت کی بنا پر بلاتوقف اس کی بات کو قبول کرلیا جس کے نتیجے میں ان کی اولاد کی منگنی ہوئی چونکہ جس لڑکی منگنی ہوئی کی۔ وہ عینک لگاتی تھی کچھ عرصے بعد ان دونوں بہنوں کے درمیان کچھ اختلاف ہوگیا۔ بات یہاں تک پہنچی کہ جس کا بیٹا تھا اس نے اپنی بہن کو کہا کہ میں اپنے بیٹے کی شادی تمہاری بیٹی سے نہیں کروا سکتی اپنے صحیح سالم بیٹے کی شادی ایک اندھی لڑکی سے کیسے کروا سکتی ہوں۔ کہنے والی نے یہ نہیں سوچا کہ ایک ماں کے دل پر کیا گزر رہی ہوگی جب اولاد کے عیوب ماں کے سامنے تراشے جائیں اور عیب نکالنے والی بھی وہ عورت جس کے ساتھ بچپن کے دن گزارے۔ ایک ماں کی کوکھ سے جنم لیا ایک ہی گھر میں پلیں۔ بس خدا کا کرنا انسان بیچارہ نہیں جانتا اس کی تقدیر میں کیا ہے؟ وہ عورت اپنی بہن کو درد بھرے الفاظ کہہ کر گھر واپس لوٹی تو اس کو خیال آیا کہ نیچے لوہے کے پائپ رکھے ہوئے ہیں وہ چھت پر منتقل کروں اس نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کو کہا کہ تم میرے ساتھ کام کرو جب اس نے اپنے بیٹے سے پائپ لینا شروع کیے تو اچانک سے ایک پائپ اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر لڑکے کی آنکھ میں جالگا جس کی وجہ سے اس کی آنکھ پپوٹے سمیت نکل کر زمین پرآگری۔ آپ خود اندازہ کرو اس کی ماں کے دل پر کیا قیامت آئی ہوگی اس کا دل کیسے دکھ کی وجہ سے چھلنی ہوا ہوگا۔ اولاد تو اولاد لیکن چھوٹی اولاد سے تو سب سے زیادہ محبت ہوتی ہے۔ اس قیامت صغریٰ کی وجہ صرف اس کے وہ الفاظ تھے کہ میں اپنے صحیح سالم بیٹے کی شادی ایک اندھی لڑکی سے کیسے کروا سکتی ہوں۔ کسی نے کہا ہے کہ تیر کے زخم بھر جاتے ہیں لیکن زبان کے زخم نہیں بھرتے۔ اسی لیے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”جو شخص مجھے زبان کی حفاظت کی ضمانت دے میں اس کو جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔“ ایک صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم روزانہ اپنی زبان کو پکڑ کر کہتے تھے اے زبان! اگر تو ٹھیک ہوگئی تو سارے کام ٹھیک ہوجائیں گے اور اگر تو خراب نکلی تو سارے کام خراب۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو زبان کی حفاظت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 318 reviews.