Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پیسہ ضرورت ہے لیکن........! (ثمینہ واصف‘ راولپنڈی)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

پیسے کی ضرورت و اہمیت سے بھلا کون انکار کرسکتا ہے؟ بظاہر پیسہ ہی وہ ذریعہ ہے جس سے ہم زندگی کی بنیادی ضرورتیں پوری کرسکتے ہیں‘ پیسہ ہی ہمیں روٹی کپڑا اور مکان فراہم کرسکتا ہے۔ مال و دولت کی محبت اور بعض معنوں میں ہوس جہاں خون کے رشتوں میں دراڑ ڈال دیتی ہے وہاں میاں بیوی کے تعلقات میں بھی کشیدگی دیکھی جاسکتی ہے۔ ایسے واقعات ہمارے معاشرے میں عام ہیں کہ مالی پریشانی یا تنگدستی کے سبب شوہر اور بیوی کے درمیان زبردست لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے اور نوبت مار پیٹ تک جاپہنچی جس کا انجام علیحدگی پر ہی ہوتا ہے یا تو شوہر تنگ آکر طلاق دیتا ہے یا بیوی خلع کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادیتی ہے۔ میاں بیوی کا رشتہ پیارو محبت‘ دوستی‘ اعتماد اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا نام ہے۔ یہ جتنا مضبوط دکھائی دیتا ہے درحقیقت اتنا ہی نازک اور کمزور بھی ہوتا ہے۔ مذہبی اعتبار سے اس رشتے کا آغاز نکاح کی چند آیات اور ایجاب و قبول سے ہوتا ہے اور اس کا اختتام محض تین لفظوں پر ہوجاتا ہے۔ ازدواجی رشتہ میاں بیوی کے لیے بہت پائیدار اور پرمسرت ہوسکتا ہے اگر دونوں میں ایک دوسرے کیلئے پیار‘ ایثار اور قربانی کے جذبات موجود ہوں کیونکہ جب رشتوں میں پیشہ اور امارت ہی بنیاد ہو تو پیسے کی کمی انہیں کسی بھی وقت ختم کرڈالتی ہے۔ پیسہ انسان کی ضرورت ہے لیکن سب کچھ نہیں ہے۔ اسے اپنی کمزوری نہ بننے دیں کہ زندگی میں اتار چڑھائو تو آتے ہی رہتے ہیں اور یہ بات ہمہ وقت ذہن میں رہے کہ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جس نے دکھوں کا سامنا نہ کیا ہو۔ آج کل ہر شخص مہنگائی کا رونا رو رہا ہے جس سے شادی شدہ لوگ ظاہر ہے کہ زیادہ متاثر ہیں جن کیلئے ضروریات زندگی کا حصول اور بچوں کی پرورش اور تعلیم ایک مسئلہ بن چکی ہے فی زمانہ دکھاوا اور بناوٹ بھی زیادہ ہے جس کی وجہ سے مرد حضرات مزید برباد ہورہے ہیں اور حیرت نہ کریں بہت سارے مرد اب شادی کے نام سے بھی کترانے لگے ہیں۔ شوہر حضرات اپنی بیوی اوربچوں کی ضروریات پورا کرنے کی غرض سے بھرپور محنت کوشش اور جدوجہد کریں لیکن محض پیسے کے بل پر نہ تو کسی رشتے کی عمارت کھڑی کریں اور نہ اس بنیاد پر اسے گرادیں۔ دعا یہ کرتے رہنا چاہیے کہ اللہ پاک اتنا آسودہ حال کردے کہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا نہ پڑے اور زندگی کے معاملات آسانی کے ساتھ چلتے رہیں۔ کامیاب رشتوں کیلئے ضروری ہے کہ ہم زندگی سے مصنوعی پن کو ختم کرکے حقائق پر غور کریں بناوٹ اور دکھاوے سے پرہیز کریں اور دوسروں کی دیکھا دیکھی کسی عمل کو کرنے سے گریز کرتے ہوئے قناعت پسندی کا وصف پیدا کریں۔ صبر اور شکر کو شعار بنانے والے کبھی ناخوش نہیں رہتے۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ دستیاب وسائل کے تحت زندگی گزارنے کا گُر سیکھیں اور اپنے گھر کو بنانے اور سنوارنے پر پوری توجہ دیں۔ اپنے جیون ساتھی سے محض اس لیے اختلاف نہ کریں کہ وہ مالی اعتبار سے کمزور ہے یا آپ کی بے جا خواہشات کو پورا نہیں کرسکتا۔ اس کا ہر حال میں ساتھ دیں اور جس حد تک ممکن ہو مالی مشکلات میں اس کی مدد کریں اور اس کی ہمت اور حوصلہ بڑھائیں نہ کہ بے جا خواہشات اور فرمائشیں کرکے اس کی پریشانیوں میں اضافہ کیا جائے۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ رہن سہن سے لے کر بات چیت تک میں سادگی اپنائیے کہ یہی خوش و خرم زندگی کا راز ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 306 reviews.