Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اصلاحی کیفیت (ایک بہن‘پوشیدہ)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھ گنہگار اور عاجز سی بندی کو یہ شرف حاصل ہوا کہ میں نے آپ سے ملاقات کی۔ آپ کو ملنے کے بعد میرا سویا ہوا ضمیر بیدار ہوا اورمجھ میں یہ ہمت پیدا ہوئی کہ آپ کے نام تحریر لکھ سکوں۔ یہ تحریر یا واقعہ جو میں بیان کررہی ہوں وہ میرا ذاتی واقعہ ہے۔ میں آج آپ کو ایک حسین اور دلکش خواب سنانے جارہی ہوں۔ ہوا کچھ ایسے کہ میں نے رات کو خواب دیکھا کہ میں باجی کے گھر ہوں اور ان کی چھت سے جب میں نے آسمان کی طرف دیکھا تو کیا دیکھتی ہوں کہ ایک طرف پیر مہر علی شاہ رحمة اللہ علیہ تھے اوران کی دوسری طرف آپ کا روشن چہرہ مبارک نظر آیا۔ ساتھ میں ایک اور حضرت بھی ہیں جنہیں میں پہچان نہیں سکی۔ آپ پیر صاحب کے ساتھ ہیں اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ رہے ہیں۔ میرے ہمسائے بھائی سے میں نے کہا کہ آسمان پر کتنا حسین نظارہ آپ کو نظر آرہا ہے تو وہ مجھ سے کہتے ہیں کہ میں چھت پر جاکر دیکھتا ہوں مجھے صاف نظر آنے لگا اور میں اسی کشمکش میں ہوں کہ یہ حقیقت ہے کہ خواب۔ بس اتنے میں میری آنکھ کھل گئی۔ میں تو شکرگزار ہوں کہ اللہ عزوجل نے مجھ پر اتنا کرم کیا کہ اب میری زندگی میں اعمال آگئے ہیں اور اپنی اصلاح کی فکر لگ گئی ہے اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی دین کی زندگی کی طرف لانے کا شوق بڑھ رہا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 304 reviews.