اولاد ہونے کیلئے
جس شخص کے اولاد نہ ہوتی ہو اور اسے اولاد کی بہت زیادہ خواہش ہو اور اولاد کیلئے ہر وقت بے چین رہتا ہواس کیلئے یہ عمل بہت فائدہ مند ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاءاللہ تعالیٰ اولاد ضرور ہوگی۔ وہ عمل یہ ہے:۔ سورہ نساءشروع سے لے کر رَقِیباً (پہلی مکمل آیت)تک ایک حلوے کے ٹکڑے پر شب جمعہ میں باوضو آدھی رات کو لکھے (جمعرات کا دن گزرنے کے بعد جو رات آتی ہے وہ جمعہ کی رات ہے) لکھنے کا عمل ایسی تنہائی میں کرے جہاں اسے لکھتے ہوئے کوئی نہ دیکھے۔ یہ حلوہ وہ عورت کھائے جس کے اولاد نہ ہوتی ہو اور اس رات اس کا خاوند ہمبستری کرے۔ تین جمعرات یہ عمل کرنا ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ عورت کے اولاد ہوگی۔
تنبیہ: بعض مرتبہ عورت یا مرد پر سحر یا جنات کا اثر ہوتا ہے جس کے سبب حمل نہیں ہوتا۔ اس عمل کو کرنے سے پہلے سحر‘ جنات کا بندش کا علاج کرے اس کے بعد یہ عمل کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس کی برکت سے اولاد ہوگی۔
قوت حافظہ قوی ہونے کیلئے
اگر کسی کاحافظہ کمزور ہو اور اکثر باتیں بھول جاتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے:۔
سورہ بقرہ کی شروع آیات سے مُفلِحُونَ تک جمعرات کے دن اول وقت چینی کی بغیر پھول والی پلیٹ پر عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھے اور اس پلیٹ کو بارش کے پانی سے دھو کر صبح صادق سے پہلے تہجد کے وقت پی لے اور اس دن روزہ رکھے تین دن یا پانچ دن یہ عمل کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ حافظہ قوی ہوگا اور جو چیز یاد کرے دماغ میں محفوظ ہوجائیگی۔
تنبیہ: بعض مرتبہ سحر‘ جادو‘ سفلی کے سبب بھی حافظہ کمزور ہوجاتا ہے‘ بھول چوک بڑھ جاتی ہے‘ اس کیلئے سحر‘ جادو‘ سفلی کا علاج کرنے سے حافظہ صحیح ہوجائے گا۔
ترقی کاروبار‘ تجارت میں برکت
اگر کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کاکاروبار ترقی کرے اور گاہک زیادہ سے زیادہ آئیں تو اسے چاہیے کہ عشاءکی نماز کے بعد یہ آیت ایک سو ایک بار پڑھ لیا کرے۔
انشاءاللہ تعالیٰ کاروبار میں خوب ترقی ہوگی اور گاہک بے شمار آئیں گے۔ وہ آیات یہ ہیں:۔
عَسَی اللّٰہُ اَن یَّجعَلَ بَینَکُم وَبَینَ الَّذِینَ عَادَیتُم مِّنھُم مُّوَدَّةً ط وَاللّٰہُ غَفُور رَّحِیمo(الممتحنة۔7)
درد کے خاتمہ کیلئے
جسم کے جس حصے میں بھی درد ہو اس جگہ ہاتھ رکھ کر تین بار باوضو یہ آیات پڑھ کر دم کریں۔ اسی طرح تین مرتبہ پڑھ کر تین مرتبہ دم کرے انشاءاللہ تعالیٰ درد موقوف ہوگا۔ وہ آیات یہ ہیں:۔
وَبِالحَقِّ اَنزَلنٰہُ وَبِالحَقِّ نَزَلَ ط وَمَا اَرسَلنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیرًا o(بنی اسرائیل۔ 105)
بدبختی کے سبب پریشانی آجائے
اگر کسی سخت گناہ یا بڑی عظیم بُرائی کے سبب یا کسی بے گناہ مظلوم پر ظلم کے سبب یا کسی کا دل دکھا کر اس کی بددعا کے باعث کسی آدمی پر بدبختی چھاجائے اور اسے طرح طرح کے مصائب اور مشکلات گھیرلیں تو اس بدبختی اور ہر قسم کی مصیبت سے بچنے کیلئے یہ استغفار کرے اور اللہ تعالیٰ سے رحم کی بھیک مانگے اور عشاءکی نمازکے بعد ایک سو بار یہ کلمات باوضو پڑھے اور اپنے دونوں ہاتھوں پر دم کرکے اپنے دونوں ہاتھ اپنے چہرے اور تمام بدن پر پھیرلے۔ یہ عمل اکتالیس دن کرے۔ اس دوران اگر حالت درست ہوجائے تو ٹھیک ہے ورنہ ایک چلہ اور کرے اس میں بھی حالات ٹھیک نہ ہوں تو ایک چلہ اور کرے۔ (چلہ چالیس دن عمل کرنے کو کہتے ہیں)
توبہ استغفار کا طریقہ یہ ہے کہ دورکعت نفل نماز توبہ ظہر‘ مغرب یا عشاءکی نماز کے بعد پڑھ کر یہ کلمات سو مرتبہ پڑھے:۔
اَستَغفِرُ اللّٰہَ رَبِّی مِن کُلِّ ذَنبٍ وَّاَتُوبُ اِلَیہِ ۔ پھر رو رو کر اپنے گناہوں کی معافی اللہ تعالیٰ سے مانگے کہ وہ غفورالرحیم ہے۔ (یعنی گناہوں کا بخشنے والا اور بے حد رحم کرنے والا ہے)
بدبختی سے نجات کیلئے یہ کلمات بعد نماز عشاءایک سو بار پڑھنے ہیں۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ۔ یَاوَدُودُ۔ یَاوَدُودُ۔ یَاوَدُودُ۔ اَللّٰہُ لَا اِلَہَ اِلَّا ھُوَالحَیُّ القَیُّومُ۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحٰنَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظّٰلِمِینَ۔ قُل ھُوَاللّٰہُ اَحَدo یُحِبُّونَھُم کَحُبِّ اللّٰہِ ط وَالَّذِینَ اٰمَنُوا اَشَدُّ حَبّاً لِلّٰہِ ط
پیشاب میں خون آنا
بعض مرتبہ مثانہ یا گردوں میں پتھری پیدا ہوجاتی ہے اس کی وجہ سے پیشاب میں خون آتا ہے اور بعض مرتبہ بہت گرم چیزیں کھانے سے بھی یہ شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔ اسی طرح حد سے زیادہ لال مرچ کا استعمال بھی پیشاب میں جلن پیدا کرتا ہے۔ لہٰذا اس شکایت کو دور کرنے کیلئے پتھری کا علاج گرم چیزوں اور لال مرچ کے استعمال سے پرہیز کریں اور روحانی علاج اس طرح کریں کہ اول باوضو تین بار درود شریف پڑھیں اس کے بعد یہ آیت تین بار پڑھیں اور آخر میں تین بار درود شریف پڑھیں اور پانی پر دم کرکے یہ پانی پی لیں یہ پانی ہر دو گھنٹہ بعد ایک گلاس پینا ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس مرض سے نجات حاصل ہوگی۔ وہ آیت یہ ہے:۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ۔ھُوَاللّٰہُ الخَالِقُ البَارِیُ المُصَوِّرُ لَہ الاَسمَائُ الحُسنٰی ط یُسَبِّحُ لَہ مَافِی السَّمٰوٰتِ وَالاَرضِ وَھُوَالعَزِیزُ الحَکِیمُo(حشر‘24)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 295
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں