Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حال دل

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

آج یکم مئی تھی اورآپ حضرات نے عبقری کے ٹائٹل پر پڑھا ہوگا کہ یکم مئی بروز اتوار سرگودھا میں درس ہے۔ سرراہ ایک صاحب کہنے لگے کہ میرا اینٹوں کے بھٹے کا کاروبار ہے وہاں دعا کرتے جائیں حسب معمول وہاں کے غریب مزدوروں کو اکٹھا کیا ان سے الفت و محبت کے کچھ بول بولے اللہ کی محبت کی طرف اور اس کے حبیب سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف مائل کیا۔ کچھ ان کی خدمت کی‘ پھر میں نے ان سے پوچھا کہ بھٹے کے سلسلے میں کوئی واقعہ سنائو جس میں اللہ کی قدرت کا اظہار ہوا ہو۔ کہنے لگے ایک دفعہ ایسا ہوا کہ بھٹے میں آگ لگائی تو آگ آگے چلتی ہی نہیں تھی جبکہ بھٹے کا اصول ہے کہ اس میں آگ آگے چلتی ہے اینٹوں کو جلاتے ہوئے لیکن پتھری کوئلہ جو خود ایک بارود ہوتا ہے اور لکڑیاں بھی جلائیں بہت سے حیلے کیے‘ کاریگر بدل کر دوسرا لے آئے کہ شاید اس کو آگ لگانے اور جلانے کا سلیقہ نہیں آتا اس کے باوجود کچھ بھی فائدہ نہ ہوا۔ آگ تھی کہ آگے چلنے کا نام ہی نہیں لیتی تھی جو کچھ بھی ڈالتے تھے سب راکھ ہوجاتا تھا‘ ہزاروں روپے کا نقصان مسلسل ہورہا تھا۔ قدرت کی ایک طاقت تھی جس نے اس آگ کو روکا ہوا تھا۔ آگ خالق تو نہیں مخلوق ہے خالق جس وقت چاہے مخلوق کی طاقت کو ختم کردے۔ بالکل یہی حال یہاں ہوا وہ مزدور واقعہ سنا رہا تھا اور میں حیرت سے اس کا منہ دیکھ رہا تھامیں نے اس کو مزید کریدا پھر کیا ہوا؟ کہنے لگا بلی تھی اور اس کے بچے تھے جن کی وجہ سے آگ آگے نہیں جارہی تھی اور پھر بلی اور بچے جب نکلے تو آگ نے اپنا سفر شروع کیا۔ یہ آگ کا سفر بلی اور اس کے بچوں کو بچانے کیلئے رک گیا تھا۔ وہ یہ سمجھے کہ شاید کسی نے جادو کردیا ہے اس کیلئے لوگوں سے بہت عمل بھی کروائے‘ پھر کاریگر بدلے‘ بہت سی تدابیر بھی کیں لیکن سب تدابیر ناکام ہوئیں اور اللہ کریم نے بلی اور اس کے بچوں کو بچا کر دکھایا۔ قارئین! یہ ایک واقعہ ہے اس واقعہ سے جو بات ہمیں ملتی ہے وہ یہ ہے کہ جانور کی خدمت اور اس کی حفاظت آگ سے بچاتی ہے۔ جانور کی اللہ جل شانہ نے آگ سے حفاظت کی اور جو جانور کی خدمت کرے گا اللہ پاک اس کی آگ سے حفاظت فرمائیں گے اور اس سے مراد صرف دنیاوی آگ نہیں وہ افلاس کی آگ ہو‘ غربت کی آگ ہو‘ تنگدستی کی آگ ہو‘ پریشانیوں کی آگ ہو‘ بیماری کی آگ ہو‘ عذاب کی آگ ہو‘ جادو جنات کی ہویا وہ حقیقی آگ ہو یہ ایک اٹل حقیقت ہے۔ بلی کی خدمت یا کسی ایسے معصوم جانور کی خدمت اور صرف اللہ کی رضا کیلئے وہ دنیا اور آخرت کی آگ سے بچاتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 283 reviews.