ایک بزرگ نے حضرت خضر علیہ السلام سے درخواست کی کہ مجھے کوئی عمل بتائیے جو میں رات میں کیا کروں۔ انہوں نے فرمایا مغرب سے عشاءتک نوافل میں مشغول رہا کر اور ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورة فاتحہ اور تین مرتبہ سورة اخلاص پڑھتا رہا کر۔
کیا آپ جنت میں انبیاءکرام علیہ السلام سے ملاقات کرکے اپنی دعائیں قبول کروانا چاہتے ہیں: اگر ہاں.... تو اسے پڑھیے
ہمارے حضرت شیخ المشائخ قطب الارشاد شاہ ولی اللہ صاحب نور اللہ مرقدہ نے اپنی کتاب ”نوادر“ میں بہت سے مشائخ تصوف اور ابدال حضرات کے ذریعے سے حضرت خضر علیہ السلام سے متعدد اعمال نقل کیے ہیں اگرچہ محدثانہ حیثیت سے ان پر کلام ہے لیکن کوئی فقہی مسئلہ نہیں جس میں قطعی دلیل اور حجت کی ضرورت ہو۔ مبشرات اور مناجات میں سے ہیں۔ بیان کرتے ہیں کہ ابدالین میں سے ایک بزرگ نے حضرت خضر علیہ السلام سے درخواست کی کہ مجھے کوئی عمل بتائیے جو میں رات میں کیا کروں۔ انہوں نے فرمایا مغرب سے عشاءتک نوافل میں مشغول رہا کرو اور ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ فاتحہ اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھا کرو۔ عشاءکے بعد بغیر بات کیے اپنے گھر چلے جاو اور وہاں جاکر دو رکعت نفل پڑھو‘ ہر رکعت میں ایک دفعہ سورہ فاتحہ اور سات مرتبہ سورہ اخلاص‘ نماز کا سلام پھیرنے کے بعد ایک سجدہ کر وجس میں سات دفعہ استغفار‘ سات دفعہ درود شریف اور سات مرتبہ سُبحَانَ اللّٰہِ وَالحَمدُلِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکبَرُ وَلَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِی العَظِیمُ۔ پھر سجدہ سے سر اٹھا کر دعا کیلئے ہاتھ اٹھا اور یہ دعا پڑھ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ یَاذَاالجَلَالِ وَالاِکرَامِ یَااِلٰہَ الاَوَّلِینَ وَالاَخِرِینَ یَارَحمٰنَ الدُّنیَا وَالاٰخِرَةِ وَرَحِیمَھُمَا یَارَبِّ یَارَبِّ یَارَبِّ یَااَللّٰہُ یَااَللّٰہُ یَااَللّٰہُ
پھر اسی حالت میں ہاتھ اٹھائے ہوئے کھڑا ہو جا اور کھڑے ہوکر پھر یہی دعا پڑھ۔ پھر سجدہ میں جاکر یہی دعا پڑھ۔ پھر دائیں کروٹ پر قبلہ کی طرف منہ کرکے لیٹ جا اور سونے تک درود شریف پڑھتا رہ۔ جو شخص یقین اور نیک نیتی کے ساتھ اس عمل پر مداومت کرے گا مرنے سے پہلے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو ضرور خواب میں دیکھے گا۔
بعض لوگوں نے اس کا تجربہ بھی کیا ہے‘ انہوں نے دیکھا کہ وہ جنت میں گئے وہاں انبیاءکرام علیہ السلام کی زیارت اور سید الکونین صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات اور بات کرنے کا شرف بھی حاصل ہوا۔
اس ملاقات کے دوران آپ اپنی کوئی درخواست بھی پیش کرسکتے ہیں قوی امید ہے کہ وہ عرض ضرور قبولیت کا درجہ حاصل کرے گی۔ اس عمل کے بہت سے فضائل ہیں جن کو میں نے اختصاراً چھوڑ دیا ہے جو کرے گا سو پائے گا۔ ذاتی طور پر عاجز کی رائے یہ ہے کہ اگر اس عمل کو نوچندے دنوں (وہ دن جو چاند کی 4 سے 10 تاریخ تک ہوتے ہیں) میں شروع کیا جائے تو جلداثر پذیر ہونے کی توقع ہے۔ آخری گزارش یہ ہے کہ اپنی دعائوں میں مجھے ضرور یاد رکھیے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 184
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں