Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پیغمبر اسلام کا غیرمسلموں سے حسن سلوک

ماہنامہ عبقری - مئی 2011ء

حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی رواداری حضرت عمر کے زمانہ میں غیرمسلموں کے ساتھ جتنے معاہدے ہوئے تھے سب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد میں برقرار رہے اور جو نئے علاقے فتح ہوتے گئے وہاں بھی وہی روادارانہ اسپرٹ باقی رہی جس کی تعلیم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی وہ تو اپنے ہر چھوٹے بڑے عمل میں اپنے محبوب آقا کی اتباع کرتے رہے‘ ان کا عہد بعض اسباب کی بنا پرآشوب رہا پھر بھی اسلام کے لشکریوں کی جانبازی سے طرابلس‘ الجزائر‘ قبرص‘ طبرستان‘ آرمینیہ وغیرہ کے علاقے فتح ہوئے‘ ان کے زمانہ میں بغاوتیں بھی بہت ہوتی رہیں ان کی طبیعت میں نرمی اور مروت بہت تھی مگر ان بغاوتوں کو عدم تشدد اور تلطف کی حکمت عملی سے فرو کرتے رہے‘ مفتوحہ ممالک کی خوشحالی اور بدحالی سے باخبر رہنے کیلئے جلیل القدر صحابیوں کے وفود وہاں بھیجا کرتے۔ جمعہ کے دن منبر پر پہنچ کر اطراف ملک کی خبریں پوچھتے اور عام اعلان کررکھا تھاکہ جس کسی کو کسی والی سے شکایت ہو وہ حج کے موقع پر آکر بیان کرے۔ اس موقع پر تمام عمال کو بھی لازمی طور پر طلب کرلیتے تاکہ شکایتوں کی تحقیقات آسانی سے ہوسکے۔ ان کے زمانہ میں نجران کے عیسائیوں کے ساتھ مسلمانوں نے کچھ زیاتیاں کیں تو انہوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوکر اس کی شکایت کی اس وقت وہاں کے حاکم ولید بن عتبہ رضی اللہ عنہ تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ان کو لکھ بھیجا کہ عراق میں نجران کے جو باشندے ہیں ان کے اسقف‘ عاقب اور سردار نے میرے پاس آکر شکایت کی ہے اور مجھے وہ شرط دکھائی ہے جو حضرت عمررضی اللہ عنہ نے ان کے ساتھ طے کی تھی مجھے معلوم ہوا کہ مسلمانوں سے ان لوگوں کو کیا نقصانات پہنچے ہیں۔ میں نے ان کے جزیہ میں سے تیس جوڑوں کی تخفیف کردی۔ انہیں میں نے اللہ جل شانہ کی راہ میں بخش دیا ہے اور میں نے ان کو وہ ساری زمین دیدی جو عمررضی اللہ عنہ نے ان کیساتھ طے کی تھی۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 168 reviews.