Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

درس ہدایت

ماہنامہ عبقری - مئی 2011ء

جب آنکھیں کھلیں گی اللہ جل شانہ نے اصحاب کہف کے کتے کا قرآن میں کئی جگہ ذکر کیا ہے اور ایک روایت میں یہاں تک آتا ہے کہ اللہ پاک اس کتے کو انسانی شکل دیں گے اور اس کو جنت میں بھیج دیں گے ۔ ایک اللہ والے نے یہاں ایک عجیب نکتہ بیان کیا ہے (عارفانہ عاشقانہ نکتہ ہے) فرمایا دنیا اصحاب کہف کی مخالف تھی ۔اللہ جل شانہ کی محبت اور ایمان بچا کر نکلے تھے اور ایک غار میں پناہ لی تھی اس کتے نے ساتھ دیا تھا فرمایا ایمان والوں کا اگر کتا بھی ساتھ دے اللہ اس کا تذکرہ قرآن میں کر دے اگر ایمان والا بندہ ہو اس کا اگر انسا ن ساتھ دے تو اللہ اس سے کتنا راضی ہو گا اورکتنا خوش ہو گا اور اللہ اس کو کتنا مقام عطا فرمائے گا یہ توجب آنکھیں کھلیں گی فرمایا کہ سارے انسان سو رہے ہیں جب موت آئے گی تب جا گیں گے ابھی تو آنکھیں بند ہیں.... سمجھ نہیں آ رہی.... عقل نہیں مان رہی.... آنکھیں جو بند ہیں جب یہ آنکھیں کھلیں گی۔ مری آنکھ بند تھی جب تلک نور جمال تھا کھلی آنکھ تو نہ خبر رہی کہ خواب تھا کہ خیال تھا پھر پتہ چلے گا کہ اس بیٹھنے پہ کیا ملے گا ‘اس سننے میں کیا ملے گا‘ اس ایک دفعہ سبحان اللہ کہنے پہ کیا ملے گا۔ میں بس میں سفر کررہا تھا‘ میںکوچ میں جا رہا تھا موٹر سائیکل گاڑی میں جا رہا تھا میں نے بیٹھے بیٹھے ذکر کیا تھا‘ تسبےح پڑھی تھی‘ اللہ جل شانہ کا نام لیا تھا‘ کسی اللہ والے سے محض اللہ کیلئے محبت کی تھی ۔ایک اللہ والے فرماتے ہیں آدمی کو جس کے مقام کا علم نہیں ہوتا اس کا دشمن ہے او ر جس کے مقام کا علم ہوتا ہے اس کا غلام ہوتا ہے جب آدمی کو کسی کے مقام کا علم نہیں ہوتا تو وہ اس کا دشمن ہوتا ہے اور جب اس کے مقام کا علم ہو جاتا ہے تو وہ اس کا غلام بن جاتا ہے ۔ ایک اللہ والے جارہے تھے ایک شخص کھڑا تھا وہ پہچانتا نہیں تھا۔ ساتھ کھڑے شخص نے کہا کہ یہ فلاں بزرگ ہیںتو اس شخص کو مقام کا علم تھا تو کہنے لگا کہ حضرت کا نام سنا ہے دوسرے نے کہاسنا تو ہے یہ جارہے ہیں( دور سے اشارہ کرتے ہوئے کہا) اس نے محبت سے دیکھا ماشاءللہ یہ اللہ والے جا رہے ہیں۔ بس زندگی کے جتنے دن تھے پورے ہو گئے۔ وہ فوت ہو گیا( جس نے دیکھا تھا وہ فوت ہوگیا جس نے دکھایا تھا وہ ابھی زندہ تھا) تو اس نے خواب میں پوچھا تیرے ساتھ اللہ جل شانہ نے کیا معاملہ فرمایا تو کہنے لگے کہ جب میں اللہ پاک کی خدمت میں حاضر ہوا تو اللہ پاک نے فرمایا کہ تو نے میرے ایک محبوب کو محبت کی نگاہ سے دیکھا تھا وہ میرا محبوب تھا یہ حدیث میں ہے حضور ﷺ نے فرمایا ”اللہ میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں اور ان کی محبت جن سے تو محبت کرتا ہے میں ان کی محبت کا سوال کرتا ہوں “اللہ کے جو محبوب ہیں ان سے محبت رکھنا حضور ﷺ کی محبت کا حصہ ہے کہا تو نے میرے محبوب کو محبت کی نظر سے دیکھا تھا اور اسی وقت میں نے بھی تجھے محبت کی نظر سے دیکھا تھا اور جس کو میں محبت کی نظر سے دیکھوں گا وہ جہنم میں کیسے جاسکتا ہے۔ اس لئے کہتے ہیں والدین کو محبت کی نگاہ سے دیکھنے سے حج عمرہ کے ثواب ملتا ہے فرمایا کس لئے کہ وہ آسمانوں سے زمین پہ لانے کا زرےعہ بنے ہم عالم ارواح میں تھے اللہ پاک نے والدین کے ذرےعے سے ہمیں عالم وجود بخشا پھر بڑی عجیب بات فرمائی جو زمین سے آ سمان میں جانے کا ذرےعہ بنے۔ اعمال‘ ایمان‘ تقویٰ ‘اللہ کا تعلق‘ فرمایا والدین کو دیکھنے سے کعبہ ملتا ہے حج عمرہ کے ثواب کعبہ کے بغیر تو نہیں ہوتا اس لئے کہتے ہیں کہ اپنے شیخ کو اگر محبت کی نگاہ سے دیکھیں تو کعبہ والا ملتا ہے کہ شیخ نےچے سے اوپر لے جانے کا ذرےعہ بنا۔ میرے محترم دوستو! اپنے ایمان کی فکر کریں اور اس کا غم کھائیں اور اس کے لئے محنت کریں اور ا س کے لئے اپنے اوقات کی ترتیب بنائیں۔ شیطان لٹیرا ہے دیکھو ایک بندہ چینی کی بوری سائیکل پر لئے جا رہا تھا اور بوری پھٹی ہوئی تھی بیسیوں آ دمی کہنے لگے کہ بھئی تجھے پتہ نہیں ہے تو سائیکل چلائے جارہاہے پےچھے بوری پھٹی ہوئی ہے ساری چینی ضائع ہو رہی ہے۔ ارے یہاں تک کہ دن میں اگر موٹر سائیکل کی اگلی بتی جل رہی ہو تو لوگ اس کو اشارہ کر کے بتاتے ہیں کہ تیری بیٹری ضائع ہو رہی ہے کسی کی جیب کٹ گئی پیسے ضائع ہوگئے کتنا دکھ ہوتا ہے اور کسی نے آنکھوں سے اللہ کو ناراض کیا‘ اس کے ایمان کی جیب کٹ گئی ہے اس کاکتنا نقصان ہوگیا ہاں جس نے زبان سے‘ جسم کے کسی حصے سے کوئی گناہ کیا اس کے ایمان کی جیب کٹ گئی ہے۔اس کی فکر کرو میرے دوستو! ارے ایمان کا مضمون ایک نشست میں سمجھنے سمجھانے والا نہیں ہے ارے !جس پہ ساری زندگی کی محنتیں ہیں اللہ والو وہ ایک لمحے میں کیسے سمجھ آ ئے گا اس لئے کہتے ہیں کہ یہ سمجھ تو نہ آئے گا لیکن اس کے لئے تھوڑی سی فکر مندی ہو جائے یہ سب سے بڑی بات ہے اس لئے دوستو ایمان کو بنانا ہے اور پھر اگلی بات تھوڑی سی اور بھی سن لو ایمان کو بچانا ہے شیطان لٹیرا ہے لٹیرا۔ ایمان کی حفاظت کہتے ہیں جب کچھ نہیں تھا بڑا سکون تھا جب سے مال آ گیا پریشانی بڑھ گئی ہے۔ ارے جہاں مال آتا ہے چور آتا ہی وہیں پہ ہے.... خیال کرنا ....مجھے ایک بندہ کہنے لگا کافروں کو گناہ نہیں کراتا مسلمانوں کو کراتا ہے میں نے کہا جس کے پاس دولت ہے آتا ہی وہیں ہے ان بے چاروں کے پاس ایمان کی دولت ہے ہی نہیں ایمان کی دولت تو اسی (مومن ) کے پاس ہے تو اس لئے میرے دوستو! اللہ جل شانہ نے آ ج موقع دیا ہے خیال کرنا کہیں گردن نہ اونچی رہ جائے اور ایمان چلا جائے۔ سودا بڑا مہنگا کرلیا ہاں یہ چےز مٹنے سے ملتی ہے کہ دانہ خاک میںمل کے گل وگلزار ہوتا ہے اسی لئے کہتے ہیں کہ جب تک مٹی پاﺅں تک رہتی ہے وہ پسندیدہ ہے جب وہ مٹی منہ کے قریب آ جاتی ہے تو دھول بن جاتی ہے اور یاد رکھنا مٹی سے پھول اگتے ہیں کبھی پتھر سے پھول نہیں اُگے۔ (جاری ہے)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 162 reviews.