Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مراقبے سے علاج

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعدادسَلَام قَولاً مِّن رَّبٍّ رَّحِیمٍِ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دےگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔ مراقبے سے فیض پانے والے محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے آپ کے رمضان کے رسالے میں مراقبے کا عمل دیکھا تھا اور میں اپنے شوہر کے رویے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھی۔ وہ مجھ اکیلی کو چھوڑ کر اپنے پہلے بیوی بچوں کو لے کر دو ماہ کیلئے دوبئی چلے گئے تھے اور میرے ساتھ رویہ بھی بہت برا تھا۔ میں نے یقین اور لگن کے ساتھ مراقبے کا عمل کرنا شروع کردیا۔ حکیم صاحب اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مراقبے کی برکت سے میرے شوہر عیدالفطر سے پہلے ہی واپس آگئے اور رویہ بھی پہلے سے بہت بہتر تھا۔ میں نے مراقبے کا عمل پوری توجہ اور دل سے کیا تھا۔ اب میں ہر ماہ مراقبہ کرتی ہوں اور دلی سکون پاتی ہوں۔ حکیم صاحب پہلے میری فجر کے وقت آنکھ نہیں کھلتی تھی لیکن جب سے مراقبہ شروع کیا ہے میری آنکھ خودبخود فجر کے وقت کھل جاتی ہے۔ اس مراقبے کی برکت سے میں پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے پڑھتی ہوں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 099 reviews.