Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہمیشہ جیت کی امید کریں (محمدہارون‘ کراچی)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

ضروری کاموں کو بھولنے کی عادت ہر بات میں شک کرنا‘ وہمی پن‘ یہ سب خامیاں ہیں جو خدائی قوت میں اعتماد کے فقدان سے بڑھتی ہیں برائی سے خوفزدہ ہونے یا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ایسی کوئی برائی نہیں جو مضبوط ارادے اور پورے عزم سے دور نہ کی جاسکتی ہو‘ ہر ایک انسان کے تن من میں ایک ایسی قوت ہے جو برائی سے لڑے تو کبھی اس سے شکست نہیں ہوسکتی‘ برائی کی تاریکی خدائی روشنی سے پل بھر میں بکھرجائے گی‘ بے دلی سے کام کرنا اور کامیابی کی امید کرنا باہم مخالف باتیں ہیں۔ ضروری کاموں کو بھولنے کی عادت ہر بات میں شک کرنا‘ وہمی پن‘ یہ سب خامیاں ہیں جو خدائی قوت میں اعتماد کے فقدان سے بڑھتی ہیں جس کام کی خواہش آپ کے دل میں ہے جس کام کا عزم آپ کا باطنی ضمیر کرتا ہے اس پر ضرورت سے زیادہ سوچ بچار نہ کریں تذبذب میں پڑنا کوئی خوبی نہیں بلکہ ایک ایسی برائی ہے جو سنہرے مستقبل کو تاریک بنادیتی ہے‘ آئیڈیل ہی سب سے بڑا نشانہ ہے پھر بھی اگر آپ کسی شخص کو آئیڈیل صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں تو کسی ایسے شخص کو اپنا آئیڈیل بنائیں جس کی قوت کارکردگی مضبوط ارادے اور خود اعتمادی کی سب تعریف کرتے ہوں اور وہ شخص آپ میں آگے بڑھنے کی امنگ پیدا کرسکتا ہے‘ کام کرتے ہوئے شروع میں غلطیاں ہونے کے امکانات ہیں مگر اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں‘ گھبرا کر پیچھے قدم رکھنا کاہلی ہے اپنے آپ سے یہ الفاظ کہیے ”میں پیچھے نہیں ہٹوں گا“ مگر الفاظ کہنا ہی مطلوب نہیں الفاظ کو عملی صورت دینے کیلئے ان کے پیچھے اپنی پوری قوت ارادی کو بھی دعوت دے دیں۔ ہمیشہ اپنی جیت کی امید کریں ہمیشہ اپنے دل میں اعتماد رکھیں آپ کے چہرے سے‘ آنکھوں سے‘ گفتگو سے‘ چال ڈھال سے جیت کی کرنیں پھوٹنی چاہئیں خود جیت حاصل کرکے دوسروں کو جیت حاصل کرنے کی ترغیب دیں‘ یاد رکھیں ایک انسان کی ترقی سے دوسرے انسان کو خودبخود فائدہ ہوتا ہے اپنے آپ سے بات چیت کرنا ترقی کے راستے پر آگے بڑھنا ہے‘ بات چیت میں وقت‘ ضرورت اور شخص کے مطابق فرق چاہے ہی ہو مگر سچے دل سے کیے گئے عزم کو بار باردہرائیں‘ ارادے سے قوتیں دگنی چوگنی بڑھ جاتی ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 096 reviews.