Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آخری دو آیات سے کام کیسے بنے (ایک مخلص)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

میری بڑی بہن کرائے کے فلیٹ میں رہتی ہیں اور بہن کے سامنے والے فلیٹ میں ایک ہندو فیملی رہتی ہے۔ ایک دن وہ ہندو عورت بہت پریشان تھی کہ میرا چھوٹا پرس گم ہوگیا ہے گھرمیں میں وہ مل نہیں رہا اس میں پیسے اور زیور رکھے ہوئے تھے محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ میں آج آپ کی خدمت میں اپنے آزمائے ہوئے چند اعمال پیش کررہا ہوں جن سے مجھے اور جن کومیں نے بتایا ان کو بہت زیادہ فائدہ ہوا اب یہ قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ والا عمل متعدد بار یہ تجربہ ہوچکا ہے کہ کوئی چیز گم ہوجائے نہ مل رہی ہو اور یہ عمل گیارہ مرتبہ پڑھ کرڈھونڈیں تو مل جاتی ہے۔ آج سے تقریباً 10 سال قبل میری میٹرک کراچی بورڈ کی سند گھر سے غائب ہوگئی تھی اور گھر کے اندر ساری فائلیں کاغذات وغیرہ دیکھ لیے مگر میری سند نہ ملی اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ میرا چھوٹا بھائی بورڈ آفس گیا تاکہ ڈوپلیکیٹ نکلوا کر لے آئے اور بورڈ آفس والوں نے فارم بھی دیا اور کہا کہ پہلے اخبار میں گمشدگی کی اطلاع کردو پھر یہ فارم بھر کر لے آنا ہم ڈپلیکیٹ دے دیں گے اور اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ یہ آیت یاد آگئی اور اس کا ورد کرنا شروع کردیا اور گھر کے اندر ہی سے ایک فائل مل گئی اور اس کے اندر سے میری سند برآمد ہوگئی نہ اخبار میں گمشدگی کی اطلاع دینی پڑی اور نہ ہی فارم بھر کربورڈ آفس سے رابطہ کرنا پڑا۔ یہی عمل میری بڑی بہن بھی کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ مجھے تو کوئی چیز جو گم ہوجائے بس یہ آیت پڑھتی رہتی ہوں تو مل جاتی ہے۔ میری بڑی بہن کرائے کے فلیٹ میں رہتی ہیں اور بہن کے سامنے والے فلیٹ میں ایک ہندو فیملی رہتی ہے۔ ایک دن وہ ہندو عورت بہت پریشان تھی کہ میرا چھوٹا پرس گم ہوگیا ہے گھر میں وہ مل نہیں رہا اس میں پیسے اور زیور رکھے ہوئے تھے وہ بہن کو اپنے ساتھ لے کر اپنے گھر چلی گئی اور بہن کو وہ الماری دکھانے لگی جس الماری میں پرس رکھا ہوا تھا۔ بہن کہتی ہے کہ میں نے اس ہندو عورت کو زور سے بلند آواز سے کہا کہ جب ہماری کوئی چیز گم ہوجاتی ہے تو ہم قرآن شریف کی یہ آیت پڑھتے ہیں اور یہ آیت زور سے پڑھی۔ اللہ تعالیٰ کا کرنا ایسا ہوا کہ وہ پرس اسی الماری میں سے فوراً مل گیا اور وہ ہندو عورت حیران و پریشان ہوگئی۔ سورۀ توبہ کی آخری دو آیات والا عمل کراچی میں گلشن معمار کے ساتھ جان محمد بروہی گوٹھ ہے۔ جان محمد بروہی گوٹھ میں بہت اعلیٰ شاندار مسجد تعمیر ہورہی ہے۔ اس مسجد کے ناظم اعلیٰ ایک قاری صاحب ہیں اور وہ ناظم اعلیٰ کسی کو بھی اس مسجد میں امام رکھتے ہیں وہ پانچ وقت کی نمازبھی پڑھاتے ہیں اور دو ٹائم بچوں کو قرآن شریف بھی پڑھاتے ہیں۔ اس ناظم اعلیٰ نے ایک مدرسہ کے فارغ مولانا کو اس مسجد میں امام رکھا کہ پانچ وقت کی نماز بھی پڑھانی ہے اور دو ٹائم بچوں کو بھی پڑھانا ہے۔ وہ مولانا صاحب پابندی سے یہ کام کرتے رہے اور جب چار پانچ ماہ گزر گئے تو وہ مولانا میرے پاس آئے۔ (میری ان سے خوب دوستی ہوگئی تھی) اور مولانا نے کہا کہ یہ ناظم اعلیٰ اب مجھے ہٹانا چاہتا ہے اور یہ کسی کو بھی مستقل رکنے نہیں دیتا اور میں بہت پریشان ہوں‘ تنخواہ کم ہے مگر میں پنجاب سے آیا ہوں اور یہاں فوراً دوسری جگہ کا بندوست بھی نہیں ہوسکتا اور اب ناظم اعلیٰ کہتا ہے کہ اپنا بندوبست کرو اور یہاں سے جائو۔ میں نے مولانا سے کہا کہ یہ قرآن کی آیت والا عمل کرو انشاءاللہ وہ آپ کو کبھی نہیں ہٹائے گا بلکہ تسخیر بھی ہوجائے گی اور مولانا کو میں نے کہا کہ پابندی سے کرنا اور لگن سے کرنا‘ بیزاری سے نہیں۔ میں نے کہا کہ رات کو بستر پر سوتے وقت 7 بار یہ آیتیں پڑھ کر ناظم اعلیٰ کا تصور کرکے دم کرکے سو جانا۔ انشاءاللہ کام ہوجائے گا۔ مولانا نے پابندی سے عمل کیا اور مولانا کا کام اللہ تعالیٰ نے کردیا۔ آج وہی ناظم اعلیٰ مولانا کی تعریف بھی کرتے ہیں اور ساری مسجد مولانا کے حوالے کردی ہے بلکہ نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ مسجد اور مدرسے کے سارے کاغذات ورسید بک ناظم اعلیٰ نے مولانا کے پاس رکھائے ہوئے ہیں اور مولانا کو مسجد ومدرسے کا سفیر بھی بنادیا ہے اور مولانا کو لے جاکر سبزی منڈی و فروٹ منڈی میں بھی سب سے ملا دیا ہے کہ یہ ہمارا خاص آدمی ہے اس کو سبزی اور فروٹ بھی ہر ہفتے مل جاتا ہے۔ یہ سب کلام اللہ کی آیت کا کمال ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 091 reviews.