جناب حکیم صابر ملتانی مرحوم کی کتاب مجربات صابر میں عضلاتی غدی تریاق کے نام سے مشہور ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام پرانے حکماءکو دنیا سے رخصت ہوگئے جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ ان کی بڑی خدمات ہیں جو فراموش نہیں کی جاسکتیں۔
نسخہ: اجوائن دیسی ایک پائو ‘ تیزاب گندھک حسب ضرورت۔ترکیب: اجوائن کو باریک پیس کرلیں۔ کسی کانچ یا پلاسٹک کے برتن میں ڈال دیں۔ اس میں اتنا تیزاب ڈالیں کہ خوب تر ہوجائے۔ تیزابی عمل شروع ہوجائے گا۔ برتن کو کسی محفوظ مقام پر پندرہ بیس دن حفاظت سے رکھ دیں۔ پھر کھرل کرکے سفوف بنالیں۔خوراک: دو رتی سے ایک ماشہ تک ہمراہ نیم گرم پانی۔ دن میں تین چار بار دیں۔ منہ کے چھالوں کیلئے تھوڑے سے نیم گرم پانی میں ملا کر غرارے کرائیں۔ پہلی خوراک سے خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ یہ بالکل نئی بیماری کیلئے ہے۔ زیادہ دن کی ہو تو تین چار بار غرارے کرائیں اور کھلائیں بھی۔نوٹ: اگر اسی نسخہ میں ایک سیر پسا ہوا نمک ملا کر خوب اچھی طرح کھرل کرکے ملالیں تو یہ مولی کا نمک بن جائےگا جو بازار میں عام بکتا ہے۔نوٹ: جو صاحب اوپر والا نسخہ نہ بناسکیں وہ مولی کا نمک بنا ہوا شیشی میں لے آئیں۔ تھوڑا سا پانی حل کرکے غرارے کریں۔ بفضل خدا فوری شفاءہوگی۔ دن میں تین چار مرتبہ کریں۔یہی دوا میں نے پیٹ میں کیچوئوں یعنی ملپ کیلئے استعمال کرائی دو تین دن میں سب مر کے نکل گئے۔ ہیضہ‘ پیٹ درد‘ بدہضمی اور جب سرد پسینے آرہے ہوں ان کیلئے مفید ہے۔ نوٹ: معصوم بچوں کو منہ کے چھالوں کی شکایت ہوجائے تو وہ اس دوا کو نہیں کھاسکتے۔ لہٰذا ان کیلئے مصری باریک پیس کر ان کے منہ میں ڈالیں جو بچے خوب کھاپی سکیں۔ انشاءاللہ بچوں کا یہ عارضہ ختم ہوجائیگا۔ بڑوں کو معدہ کیلئے جوہر شفاءمدینہ ضرور کھانی چاہیے ورنہ یہ مرض پھر ہوجاتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 089
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں