Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہ پڑھاتے ہیں‘ قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔ (آئندہ حلقہ کشف المحجوب 13 مارچ بروز اتوار کو ہوگا) بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے پاس معلومات بھی ہوں اور معمولات بھی ہوں۔ ایسے لوگ انتہائی کم ہوتے ہیں خوش قسمت ہے وہ شخص جس کے پاس عمل ہے۔ آج سے دس صدیاں پہلے پیر علی ہجویری رحمة اللہ علیہ نے یہ کتاب لکھی ہے اور ہزار سال پہلے یہ بات فرماتے ہیں کہ اس کتاب سے اس شخص کو کوئی حصہ نہیں ملتا جو شعراءکے دیوانوں میں مشغول رہنے والا ہو‘ روایات میں قرب قیامت کے زمانے کی یعنی جب دین مغلوب ہوگا اور کفر غالب ہوگا اس دور کی چند علامات بیان کی گئی ہیں جن میں سے چند یہ ہیں ۔ ایسے دور میں کتے زیادہ ہوں گے‘ عورتیں برہنہ ہوں گی‘ شراب عام ہوگی‘ شعراءکو اعلیٰ مقام دیا جائے گا‘ گانا بجانے والوں کو عزت دار بنایا جائے گا اور انہیں ملک کا ورثہ قرار دیا جائے گا جس دور میں یہ باتیں ہوں سمجھ لو یہ وہی جہالت کا دور ہے جو سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری سے پہلے کا دور تھا۔ بدقسمتی سے آج وہی دور ہے۔ اس دور میں فرماتے ہیں خواہشات انسانی کا نام شریعت‘ طلب جاہ کا نام طریقت‘ ریاکاری کا نام خوف الٰہی‘ دل میں کینہ چھپا رکھنے کا نام علم‘ فضول جھگڑوں کا نام مناظرہ‘ آپس میں لڑنے اور جھگڑنے کا نام بزرگی‘ منافقت کا نام زہد‘ جھوٹی آرزوئوں کا نام ارادت اور طبیعت کے ہذیان کا نام معرفت‘ دلی حرکتوں اور نفسانی خواہشات کا نام معرفت الٰہی‘ کج روی کا نام انکار حق کا نام برگزیدگی‘ بے دینی کا فنا اور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے ترک کرنے کا نام طریقت اور اہل زمانہ کی آفت کا نام مجاہدہ رکھتے ہیں جو اصل معرفت ہوگی وہ ختم ہوجائے گی۔ آج سے ہزار سال پہلے فرمارہے ہیں کہ یہ چیزیں اس دور میں ختم ہوگئی ہیں۔ ذرا سوچیں! ہزار سال پہلے یہ حال تھا تو آج کیا حال ہوگا۔ آج کے دور میںجو شخص جتنا زیادہ اپنے آستانے کو سجائے اپنی زندگی کو اپنے لباس کو اپنے اٹھنے بیٹھنے کو بڑا کرے۔ مخلوق خدا اتنا زیادہ اس کی طرف متوجہ ہوتی ہے کہ یہ” پہنچی ہوئی سرکار“ ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 086 reviews.