ارسلان پانچویں جماعت کا طالب علم تھا اور بہت محنتی تھا اس کے ابو نے ایک دفعہ اسے بتایا کہ دودھ پینے سے صحت اچھی رہتی ہے اور آپ پڑھائی بھی اچھی طرح کرسکو گے اس لیے ہر روز رات کو سوتے وقت دودھ پیا کرو۔
ارسلان کی عادت بن گئی وہ روز رات کو دودھ پی کر سوتا ایک دن اس کے دادا ابو گائوں سے ان کے گھر آئے ارسلان کودودھ پیتے دیکھ کربہت خوش ہوئے اور ارسلان سے پوچھا کہ دودھ پینے کی دعا یاد ہے تو ارسلان دادا ابو کے منہ کی طرف حیرانی سے دیکھنے لگا تو انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کو اللہ تعالیٰ دودھ پلائے وہ یہ کہے ”اللھم بارک لنا فیہ وزدنا منہ (ترجمہ) اے اللہ! تو ہمیں اس میں برکت دے اور یہ ہمیں اور زیادہ نصیب فرما“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب دودھ پیو تو کلی کرو کہ اس میں چکناہٹ ہوتی ہے۔ ارسلان بہت خوش ہوا کہ دادا ابو نے اسے دودھ پینے کی دو سنتیں بتائی تھیں اب وہ ہرروز 2سو شہیدوں کا ثواب کمائے گا اور سنت پر عمل کرے گا تو صحت بنے گی اور صحت ہوگی تو کامیابی ماتھا چومے گی۔
صاف کپڑا تسبیح کرتا ہے
سلمیٰ اور عائشہ ایک ہی کلاس میں پڑھتی تھیں‘ عائشہ کے کپڑے صاف ستھرے ہوتے تھے لیکن اس کے برعکس سلمیٰ کے کپڑے میلے ہوتے تھے۔ ایک دن عائشہ اسے اپنے گھر لے گئی تو اس کی امی نے سلمیٰ سے بجائے گھن کرنے کے اسے سمجھایا کہ دیکھو سلمیٰ بیٹا‘ صفائی نصف ایمان ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے پہلے بندے کا حساب پاکی اور طہارت سے متعلق ہوگا اور بیٹا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عائشہ رضی اللہ عنہ ان دونوں کپڑوں کو دھو دو‘ کیا تمہیں نہیں معلوم کپڑے تسبیح کرتے ہیں (جب پاک صاف رہتے ہیں) اور جب کپڑا گندا ہوجاتا ہے تو اس کی تسبیح بند ہوجاتی ہے۔
سلمیٰ نے وعدہ کیا کہ اب وہ صاف ستھری رہے گی پھر اس نے عائشہ کا پوچھا کہ وہ کہاں ہے تو اس کی امی نے بتایا کہ وہ برتن دھورہی ہے اتنے میں عائشہ بھی آگئی تو کہنے لگی کہ میں نے تمہارے لیے چائے بنائی تو سوچا جب تک امی تم سے بات کررہی ہیں میں دیگچی دھولوں‘ سلمیٰ فوراً بولی کہ رہنے دیتی بعد میں باقی برتنوں کے ساتھ ہی دھل جاتی تو عائشہ بولی کہ نہیں بلکہ میری امی جان نے بتایا ہے کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث میں ہے کہ برتنوں کا دھلا رکھنا اور صحن کا صاف رکھنا غنا کا باعث ہے۔
پھر عائشہ کہنے لگی کہ امی جان آپ نے جو ایک اور حدیث مجھے بتائی تھی وہ تو سلمیٰ کو بتائی ہی نہیں امی جان کے پوچھنے پر اس نے یاد کروایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے جسم کو پاک صاف رکھو جو بندہ طہارت کی حالت میں رات گزارتا ہے (یعنی باوضو) تو اس کے ساتھ اس کے بستر پر فرشتے رات گزارتے ہیں اور اس کی ہرکروٹ پر فرشتہ یہ کہتا ہے اے اللہ اس بندے کی مغفرت فرما اس نے رات طہارت کے ساتھ گزاری ہے۔سلمیٰ کو بہت خوشی ہوئی کہ اسے اتنی اچھی دوست ملی اس نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہنے لگی آنٹی اب میں وقت ضائع کرنے کی بجائے روز آپ کے پاس آکر پیاری پیاری سنتیں سیکھا کروں گی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 074
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں