Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

جسمانی طاقت میری جسمانی طاقت ختم ہوکر رہ گئی ہے اور جسمانی ضعف کی تصویر بن کر رہ گیا ہوں‘ ہڈیوں کا ڈھانچا ہوں اور گالوں پر سے گوشت ختم ہوگیاہے‘ دل پر ہر وقت افسردگی اور اداسی چھائی رہتی ہے‘ اس بات پر سخت متفکر ہوں کہ گھر والے میری شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا‘ اس فکر میں شب و روز غلطاں رہتا ہوں‘ دل ودماغ الجھے رہتے ہیں دوست و احباب اور رشتے دار میری صحت کی خرابی کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں اسی لیے میں لوگوں سے ملنے سے گھبراتا ہوں‘ میرے لیے زندگی میں کوئی کشش باقی نہیں رہی۔ بہنوں بھائیوں میں سب سے بڑا ہوں‘ اس لیے والدین کی امیدوں کامرکز ہوں لیکن میں ذہنی و جسمانی طور پر پستی میں گرگیا ہوں۔(اشرف علی) جواب: جسمانی طور پر دبلا ہونا ایک بات ہے اور جسمانی کمزوری دوسری بات ہے۔ آپ کا مسئلہ اپنی جگہ لیکن اپنے مسئلے کو ذہن پر سوار کرکے آپ ذہنی طور پر بیمار ہوجائیں گے تو پھر زندگی کے ہر شعبے میں ناکام ہوں گے۔ ذہنی دبائو انسان کے جسمانی نظام پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے آپ جسمانی صحت کے حصول کے ساتھ ساتھ اپنے ذہن کو بھی پرسکون یکسو اور اعتماد کا حامل بنائیں۔ افسردگی اور اداسی کو دور رکھیں کہ یہ انسان کے اعصابی نظام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ نماز ادا کریں اور نماز فجر کے بعد آرام دہ حالت میں کمر سیدھی رکھتے ہوئے بیٹھ جائیں‘ ناک کے ذریعے آہستگی سے سانس اندر لیں اور جب سینہ بھر جائے تو پانچ سیکنڈ سانس روکنے کے بعد ہونٹوں کے راستے سیٹی بجانے کے انداز میں منہ کھول کر باہر نکال دیں‘ یہ عمل ٹھہر ٹھہر کر آرام کے ساتھ گیارہ بار انجام دیں بعدازاں پانی پر ایک سو ایک بار ”یَارَحِیمُ“ دم کرکے پی لیا کریں۔ نماز مغرب کے بعد پندرہ بیس منٹ تک چلتے پھرتے اپنی توجہ دل پر قائم رکھتے ہوئے اللہ اللہ کا ورد کریں غذا میں ہر قسم کی سبزیاں اور پھل اعتدال اور پابندی سے استعمال کیا کریں۔ کامیابی ناکامی جو کام کرتا ہوں‘ اس میں کامیابی نہیں ہوتی‘ کچھ عرصے تک حالات ٹھیک رہتے ہیں پھر نتائج برعکس نکلنے لگتے ہیں‘ گھریلو حالات بھی اچھے نہیں ہیں‘ آئے دن مسائل کا سامنا رہتا ہے‘ افراد خانہ کی صحت بھی اچھی نہیں ہے۔ ان سب مسائل کی وجہ سے ہر وقت ذہن پر بوجھ رہتا ہے لوگوں کے درمیان ہنس بول لیتا ہوں لیکن اندر سے دل بجھا رہتا ہے۔ (محموداحمد) جواب: تمام افراد خانہ صبح‘ شام پانی پر ”سورۀ حشر“ کی آیت نمبر 22 اور نمبر 23 دم کرکے پی لیا کریں۔ نماز کی پابندی کے ساتھ آپ نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد تین بار ” آیت کریمہ“ اور ایک بار ”سورۀ فاتحہ“ پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں دعا کیا کریں۔ پابندی سے ضرورت مند افراد کی مالی امداد کیا کریں۔ عزم و ارادہ میری طبیعت میں بے عملی اور جمود بہت زیادہ غالب آگیا ہے ہر کام کو ٹالتی ہوں یہاں تک کہ اہم کام بھی اس طرز عمل کی نذر ہوجاتے ہیں‘ پورا دن بے دلی سے گزار دیتی ہوں‘ پانچ منٹ کاکام آدھے گھنٹے میں کرتی ہوں اور بمشکل پورا کرتی ہوں‘میں اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنے سے قاصر رہتی ہوں میں اپنے اندر‘ اپنی شخصیت کے اندر تبدیلی پیدا کرنے کی خواہاں ہوں۔ (راحیلہ ) جواب: رات سونے سے پہلے اندھیرے میں بیٹھ کر کسی ایک نقطے پر نگاہیں مرکوز رکھتے ہوئے دل ہی دل میں ”یَاحَیُّ یَاقَیُّوم “ اندازاً پندرہ بیس منٹ تک پڑھتی رہیں اور توجہ ایک نقطے پر قائم رکھیں۔ بعدازاں کسی سے بات کیے بغیر سوجائیں‘ ضروری بات کرنے میںکوئی حرج نہیں ہے‘ اس عمل کو کم از کم نوے دنوں تک ضرور کریں‘ اس موثر و آزمودہ عمل کے اثر سے انشاءاللہ آپ کے اندر حسب منشاءتبدیلی واقع ہوجائے گی۔ ترقی میرے شوہر سرکاری ملازم ہیں اور تقریباً بیس سال سے ایک ہی گریڈ میں ہیں‘ ان کے ساتھ کے لوگ دوسرے شعبوں اور محکموں میں ترقی کرچکے ہیں لیکن ان کے حالات ایسے ہیں کہ ترقی نہیں ہوسکی ہے بہت سی رکاوٹیں اور مجبوریاں آڑے آجاتی ہیں‘ ہوتا کام رک جاتا ہے۔(رعنا الماس) جواب:آپ کے شوہر نمازعشاءکے بعد اول آخر ”درودشریف“ کے ساتھ اکیس بار ”آیت الکرسی“ پڑھ کر دعا کیا کریں۔ نمازفجر کے بعد ایک تسبیح ”یَاوَھَّابُ“ کی پڑھ کر دعا کیا کریں‘ اللہ تعالیٰ فضل فرمائیں گے۔ تعلیم یافتہ بیٹا میرے بیٹے کی عمر تیس برس کے قریب ہے‘ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے لیکن اس کے اندر یہ کمزوری ہے کہ بہت جلد غصے میں آجاتا ہے‘ شروع عمر سے ذرا سی بات پر ناراض ہوجانا اس کی عادت میں داخل ہے‘ راستہ چلتے‘ گاڑی چلانے کے دوران بھی غصے میں آکر لوگوں سے تلخ کلامی کرتا ہے غصہ آجائے تو غصے کی کیفیت سے مغلوب ہوجاتاہے‘ بعض اوقات لوگوں کومارنے پر بھی اتر آتا ہے‘ گھر میں بھی غصہ کرتا ہے‘ چند ماہ بعد اس کی شادی ہونے والی ہے پہلے میرا خیال تھا کہ وقت کے ساتھ اس کے مزاج میں تبدیلی آجائے گی لیکن یہ کیفیت جوں کی توں ہے۔ (بیگم رفیق) جواب: اعصابی کمزوری اور بچپن کے بعض حالات انسان کے اندر اس قسم کی کمزوری پیدا کردیتے ہیں‘ اس پر قابو پانے کیلئے انسان کو خود اپنی قوت ارادی استعمال کرنی پڑتی ہے۔ بیٹے سے کہیں کہ وہ رات سونے سے پہلے آنکھیں بند کرکے دس منٹ یہ تصورکرے کہ وہ نیلے رنگ کے پانی کے حوض میں ڈوبا ہوا ہے۔نماز فجر کے فوراً بعد پانی پر گیارہ بار یَاوَدُودُ دم کرکے پیا کرے۔ رات کو کسی بھی وقت پانی پر یَارَبُّ الرَّحِیم ایک سو ایک بار دم کرکے پیا کرے۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ بات بات پر شوہر کے طرز عمل سے دکھی ہوں‘ بات بات پر لعن طعن کرنا ان کی عادت ہے اور میری کسی بات پر توجہ نہیں دیتے‘ بچوں پر بھی ان کی توجہ نہ ہونے کے برابر ہے‘ کبھی تو یوںمحسوس ہوتا ہے جیسے سوتیلے بچے ہیں‘ پڑوس میں اور میکے کے لوگوں سے ملنے جلنے پر بھی اعتراضات ہوتے ہیں‘ مزاج میں سختی اور کھردرا پن غالب ہے‘ سالوں سے ان کا یہی دستور عمل ہے‘ مسلسل بے توجہی اور سخت ماحول سے میری طبیعت پر برے اثرات غالب آتے جارہے ہیں‘ چہرے سے خوشی اور صحت رخصت ہوگئی ہے‘ اپنی عمر سے بڑی دکھائی دینے لگی ہوں۔ جواب: روزانہ پانی یا کسی بھی مشروب پر ایک بار یَاوَدُودُ دم کرکے رکھ لیں اور کسی بھی وقت شوہر کو پلا دیں‘ رات کو جب سو جائیں تو سورۀ فاتحہ پڑھ کر گردن کے پیچھے دم کردیں اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو سر پر دم کردیا کریں۔ نماز عشاءکے بعد ایک سو ایک بسم اللہ شریف پوری پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ ان وظائف پر کم از کم نوے دنوں تک عمل کیا جائے۔ (سعیدہ) نیند اڑ گئی اندھیرے سے خوف آتا ہے‘ رات کو اکیلے سو نہیں سکتی‘ والدہ کو پاس سلاتی ہوں‘ اگر والدہ نہ ہوں تو مسئلہ ہو جاتا ہے جب تک افراد خانہ جاگ رہے ہوں او رمیں سو جائوں تو ٹھیک ہے لیکن اگر یہ خیال آجائے کہ سب سوچکے ہیں اور میں جاگ رہی ہوں تو پھر نیند آنکھوں سے اڑ جاتی ہے اور پوری رات اسی طرح گزر جاتی ہے‘ کبھی یوں محسوس ہوتا ہے کہ دوران نیند جسم پر وزن آگیا ہے عالم خواب میں اس وزن سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن کامیاب نہیں ہوتی‘ اچانک آنکھ کھل جاتی ہے اور دل دھڑکتا ہوا پاتی ہوں‘ اگر نیند غالب آجائے تو طویل خواب دکھائی دیتے ہیں‘ خود کو طویل راستوں پر سفر کرتا دیکھتی ہوں۔ (افشیں حیدر) جواب: اگر کوئی طبی امر مانع نہ ہو تو روزانہ تین چھوہاروں پر یَااَللّٰہُ یَارَبُّ الرَّحِیم گیارہ بار دم کرکے کھالیا کریں۔نماز مغرب کے بعد ایک تسبیح یَاحَفِیظُ کی پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں ۔ کم از کم نوے دنوں تک ضرور ان وظائف پر کاربند رہیں ۔ انشاءاللہ خوف کی اس کیفیت کا سدباب ہوجائے گا۔ بجلی کا جھٹکا میری والدہ بلڈپریشر کی مریضہ ہیں‘ ان کی عمر پچاس برس کے قریب ہے ایک سال قبل مختلف دوائوں کے استعمال کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی‘ علاج ہورہا ہے‘ کبھی طبیعت سنبھل جاتی ہے اور کبھی خراب ہوجاتی ہے‘ والدہ ہر وقت پریشان رہتی ہیں اور کچھ نہ کچھ سوچتی رہتی ہیں‘ ان کے اکثر خیالات زائد ہوتے ہیں ہم انہیں سمجھاتے ہیں لیکن ہماری باتوں کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا حالانکہ گھر میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ رات کو نیند نہیں آتی گولیاں استعمال کرنے کے بعد بھی بمشکل چند گھنٹوں کیلئے سوتی ہیں‘ ایک بار بجلی کا جھٹکا دماغ کو لگایا جاچکا ہے۔ (نورین اشفاق) جواب: صبح شام اور رات گیارہ بار بِسمِ اللّٰہ شریف‘ ایک بار سورہ فاتحہ اور ایک بار سورہ آل عمران کی دوسری آیت پانی پر دم کرکے والدہ کو پلائیں۔ والدہ سے کہیں کہ وہ یَاحَفِیظُ یَاسَلَامُ کا ورد خود بھی کیا کریں ۔ ان تمام باتوں پر عمل کرنے سے انشاءاللہ والدہ کو سکون قلبی حاصل ہوگا اور جسمانی امراض سے بھی اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائیں گے۔ ڈانٹ ڈپٹ یہ میرے بیٹے کا مسئلہ ہے۔ چند سال پہلے استاد کی ڈانٹ ڈپٹ اور سختی کے بعد اس کے اندر نروس ہونے کا مادہ بڑھ گیا اور بعد میں یہ مسئلہ ذہنی دبائو کا باعث بن گیا۔ اب اس کا حال یہ ہے کہ وہ دنیاوی چیزوں اور بنیادی معاملات میں برائے نام دلچسپی لیتا ہے بے عمل اور آرام طلب ہوگیا ہے۔ اگرچہ اب پہلے کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے لیکن اسے پوری طرح معمول کے مطابق نہیں کہہ سکتے ہم سب اس کے مستقبل اور ذہنی صحت کے حوالے سے متفکر ہیں۔(عبدالغفار) جواب: رات کو جب بیٹا سو جائے تو گیارہ بار بسم اللہ شریف اور سات بار سورۀ بقرہ کی آیت نمبر 117 پڑھ کر بیٹے کا تصورکرکے خیالی شبیہہ پر دم کردیا کریں۔ یہ عمل چالیس روز انجام دیا جائے۔ رات کو کسی وقت ایک بار سورہ کوثر پڑھ کر بیٹے کے تکیہ پر دم کردیں اور یہ تکیہ کوئی دوسرا فرد استعمال نہ کرے۔ یہ عمل نوے دنوں تک جاری رکھا جائے۔ اس کے ساتھ ہی کسی اچھے طبیب سے علاج ضرور کرائیں۔ شرارتی بیٹا ہم مشترکہ خاندان میں رہتے ہیں میرا بیٹا شرارتی طبیعت رکھتا ہے‘ وہ اپنے ساتھ گھر کے دوسرے بچوں کو بھی شامل کرلیتا ہے اور سب مل کر گھر میں طوفان کھڑا کردیتے ہیں‘ اسے پڑھائی میں بالکل دلچسپی نہیں ہے‘ ہر وقت کھیل کود اور شرارتوں میں لگا رہتا ہے۔ (امبر نقوی) جواب: بعض بچوں میں ذہانت اور متحرک رہنے کی قوت زیادہ ہوتی ہے اس کے تحت وہ کھیل کود اور بسا اوقات شرارتوں کی طرف راغب رہتے ہیں اس کیلئے ایک تدبیر یہ ہے کہ آپ ایسے بچوں کیلئے مناسب مصروفیت وعمل ڈھونڈ کر انہیں حکیمانہ طریقے سے ان میں مشغول و مصروف کریں۔ ان تدابیر کے ساتھ ساتھ یہ عمل کریں کہ جب بیٹا رات کو سو جائے تو سرہانے کھڑے ہوکر سورہ کوثر مناسب بلند آواز سے ایک بار پڑھ کر سر پر دم کردیں۔ چالیس دنوں تک روزانہ صبح پانی پر یَاوَدُودُ دم کرکے رکھ لیں اور کسی بھی وقت بیٹے کوپلا دیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 068 reviews.