قابل احترام حکیم صاحب! السلام علیکم آپ نے مجھے (لاحول ولا قوة الا العلی العظیم) کا سوا لاکھ کرنے کو کہا تھا جب وہ مکمل کیا تو آپ نے 2 مرتبہ سوا لاکھ کرنے کا کہا۔ پہلے خط میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا ذکر تھا دوسرے میں حضرت شعیب ؑ کی قوم پر عذاب وغیرہ کا۔ آپ نے جواب میں لکھا تھا کہ یہی وظیفہ مستقل پڑھتے رہیں تب 2 مرتبہ سوا لاکھ مکمل ہوا تھا۔ اب الحمدللہ 3 مرتبہ سوا لاکھ مکمل ہوچکا ہے۔ ایک خواب قابل ذکر ہے۔
خواب: میں نے دیکھا کہ میں چارپائی پر بیٹھی ہوں اور آسمان کی طرف دیکھتی ہوں۔ باقی آسمان بہت پیارا صاف ستھرا نیلا ہے کہیں کہیں بالکل سفید بادل کے ٹکڑے ہیں۔ میری نظر اک سفید بادل پر پڑتی ہے تو اس کے پیچھے گھوڑے کا بچہ ہے جو کہ کافی خوبصورت ہے۔ میں اسے دیکھ کر اپنی بہن سے کہتی ہوں کہ دیکھ آسمان پر گھوڑے کا بچہ۔ مگر وہ اسے دکھائی نہیں دیتا۔ پھر وہ بچہ آسمان سے اڑتا ہوا آکر میری گود میں بیٹھ جاتا ہے۔ میں اس کی کمر اور سر پرہاتھ پھیر کر اسے پیار کرتی ہوں اور باتیں کرتی ہوں۔ وہ مجھے جواب بھی دیتا ہے مگر میرے سوا وہ کسی اور کو دکھائی نہیں دیتا پھر آسمان کی طرف دیکھتی ہوں تو گھوڑا اورگھوڑی جیسے اس کے ماں باپ کھڑے اس کو دیکھ رہے ہوتے ہیں میں اسے کہتی ہوں دیکھو تمہارے امی ابو تمہارے انتظار میں کھڑے ہیں پہلے تو وہ میری گودسے نہیں نکلتا پھر جب بڑی مشکل سے جانے کو راضی ہوتا ہے تو اڑ نہیں سکتا۔
میں اسے ہاتھوں میں اٹھا کر اچھالتی ہوں تاکہ وہ اڑ جائے مگر پھر جب وہ اڑ نہیں سکتا تو میں اسے پکڑ لیتی ہوں پھر اچھالتی ہوں مگر وہ پھر بھی نہیں جاسکتا۔ دوسری مرتبہ جب وہ اچھل کر واپس آتا ہے تو انسانی بچے کے روپ میں ہوتا ہے۔ وہ بچہ بہت صحتمند تھا۔پھر میں اسے اپنی گود میں ہی رہنے دیتی ہوں۔(وہ بچہ اتناصحت مند تھا کہ جب میںجاگی تومیرے بازو درد کررہے تھے اسے اچھالنے کی وجہ سے)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں