جادو کے اثر کا ختم ہونا‘ مریض کا تندرست ہونا
حضرت مولانا رشید احمد قدس سرہ جادو زدہ شخص کو یہ عبارت لکھ کر دیتے تھے۔ وہ نقش بنا کر موم جامہ کرکے گلے میں ڈال لیا کرتا تھا اور بفضل خداوندی ٹھیک ہوجاتا تھا۔
یاالٰہی رحم کن۔ کرم کن۔ برحال فلاں ابن فلاں
اَنتَ الغَفُورُ الرَّحِیمُ اِنَّکَ سَمِیع مُّجِیب وَاِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ قَدِیر
زیر زبر لگانے کی ضرورت نہیں۔ فلاں ابن فلاں کی جگہ جادو زدہ کا نام اور اس کی والدہ کا نام لکھنا چاہیے۔
سحر رفع ہونے کا طریقہ
حضرت مولانا رفع الدین صاحب محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ مسحور پر باوضو تین مرتبہ سورہ فاتحہ‘ تین مرتبہ سورہ اخلاص اور تین مرتبہ معوذ تین پڑھ کر دم کرتے تھے۔ لگاتار سات دن اس عمل کی برکت سے سحر رفع ہوجاتا تھا۔(صفحہ نمبر 553)
جادو سے نجات کا عمل
سات سچے موتی لیں ہر ایک موتی پر باوضو سات مرتبہ سورۀ فاتحہ پڑھ کر دم کرکے ایک بوتل میں ڈال دیں اور اس میں پانی بھردیں۔ یہ پانی مریض کو صبح شام سات دن تک پلائیں۔ آٹھویں دن موتیوں میں سے ایک موتی کی انگوٹھی بنوا کر مریض کو پہنا دیں اور چھ موتی چھ الگ الگ کنوئوں میں ڈال دیں۔ کنواں مسجد کا ہو تو بہتر ہے۔ انشاءاللہ جادو کے اثرات زائل ہوجائیں گے اور آئندہ جب تک یہ انگوٹھی انگلی میں رہے گی جادو نہیں ہوسکے گا۔ (صفحہ نمبر 560)
سحر سے نجات کیلئے
جست کے ٹکڑے میں حروف مقطعات باوضو کندا کرا کر اسے کسی جگ میں ڈال دیں اور پانی بھرلیں پھر یہ پانی صبح و شام سحر زدہ کو پلائیں۔ انشاءاللہ 29 دن میں سحر سے نجات مل جائےگی۔
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں