Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حضرت طاہر بندگی لاہوری کے وظائف

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

نیا درخت یا کھیت میں بیج پھینکے وقت اگر کوئی شخص کسی پھل کا نیا درخت لگاتا ہے یا سایہ کیلئے درخت لگاتا ہے اور چاہتا ہے کہ درخت محفوظ طریقے سے پروان چڑھے یا کھیتی میں ہل چلا کر بیج پھینکتا ہے اور چاہتا ہے کہ بیج ضائع نہ ہو اور فصل اچھی ہو اور ہر قسم کے موذی جانوروں سے محفوظ رہے تو اس کے لیے مندرجہ ذیل کلمات باوضو پڑھے۔ جب درخت لگارہا ہو مسلسل پڑھتا رہے اسی طرح جب بیج کھیت میں پھینک رہا ہو برابر پڑھتا رہے۔ انشاءاللہ درخت ہر طرح سے محفوظ رہے گا اور فصل بھی ہرطرح سے محفوظ رہے گی اور خوب پیداوار ہوگی وہ کلمات یہ ہیں اَلَم تَرَکَیفَ ضَرَبَ اللّٰہُ مَثَلاًکَلِمَةً طَیِّبَةً کَشَجَرَةٍ طَیَّبَةٍ اَصلُھَا ثَابِت وَّ فَرعُھَا فِی السَّمَآئِo تُوتِیٓ اَکُلَھَا کُلَّ حِینٍ م بِاِذنِ رَبِّھَا ط(سورہ ابراہیم‘ آیت25) سوتے میں بچے کا ڈرنا اگر کوئی بچہ یا بڑا سوتے میں ڈر کر اٹھ جاتا ہو یا اسے سوتے وقت ڈر لگتا ہو تو اس کے لیے باوضو اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین بار سورة الزلزال (مکمل سورت) پڑھے اس کے بعد مندرجہ ذیل آیت تین بار پڑھے۔ آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر ایک گلاس پانی پر دم کرے اور وہ پانی مریض کو پلادے اور مریض کے بستر پر بھی چھڑک دے۔ انشاءاللہ تعالیٰ تین دن یا سات دن عمل کرنے سے ڈر خوف ختم ہوجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے: وَمَن یَّتَوَکَّل عَلَی اللّٰہِ فَھُوَ حَسبُہ ط اِنَّ اللّٰہَ بَالِغُ اَمرِہ ط قَدجَعَلَ اللّٰہُ لِکُلِّ شَی ئٍ قَدرًاط (الطلاق‘ 3) تہجد نصیب ہونے کیلئے تہجد شروع کرنے سے پہلے یہ کلمات دس دس بار پڑھیں۔ اَللّٰہُ اَکبَرُ‘ سُبحَانَ اللّٰہِ‘ اَللّٰھُمَّ اغفِرلِی ‘ اَلحَمدُلِلّٰہِ‘ اَعُوذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطٰنِ الرَّجِیمِ۔ پھر تہجد کی دو رکعت ادا کریں۔ اس طرح کہ پہلی رکعت میں سورۀ فاتحہ کے بعد تین بار سورۀ اخلاص۔ دوسری رکعت میں سورۀ اخلاص ایک بار پڑھ کر دونوں رکعات مکمل کرلیں۔ کم درجہ تہجد کا دورکعت ہے۔ زیادہ بارہ رکعت‘ آٹھ رکعت بھی پڑھ سکتے ہیں۔ سوتے وقت سبحان اللہ‘ الحمدللہ 33 بار اور اللہ اکبر 34 بار پڑھا کریں۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے تہجد کی نماز پڑھنا نصیب ہوجائے گی۔ جادو سے نجات اگر کسی پر جادو کا اثر ہو تو باوضو اول تین بار درود شریف پڑھے بعد اس کے سات بار آیة الکرسی اور اذان اور تکبیر کے کلمات پڑھے آخر میں تین بار درود شریف پڑھے اور پانی پر دم کرکے وہ پانی سحر یا جادو میں مبتلاشخص کو چار وقت پلائیں۔ مثلاً صبح ناشتے سے پہلے‘ دوپہر گیارہ بجے‘ بعد نماز عصر‘ سوتے وقت یہ پانی پلائیں۔ ظالم کے شرو فتنہ سے حفاظت اور نجات کیلئے جب ظالم چاروں طرف سے نئے نئے طریقوں سے تنگ کرنے لگیں اور ستانے اور نقصان پہنچانے کا موقع خالی نہ چھوڑتے ہوں ایسے موذی دشمنوں سے حفاظت کیلئے مندرجہ ذیل عمل کافی ہے ۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے دشمن ہمیشہ ناکام رہے گا اور اللہ نے چاہا تو جلد دفع ہوجائے گا۔ وہ عمل یہ ہے:۔ بعد نماز عشاءباوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین سو بار یہ آیت پڑھے: اِنَّمَا اَشکُوا بَثِّی وَحُزنِی اِلَی اللّٰہ ط(سورہ یوسف‘86) اس کے بعد 575 بار یہ آیت پڑھے:۔ حَسبُنَا اللّٰہُ وَنِعمَ الوَکِیلُ ط (آل عمران 173) پڑھے اس کے بعد 112 مرتبہ سورة لایلف قریش پڑھے۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر رو رو کر گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے اور دشمنوں کی اصلاح اور ہدایت کی دعا کرے اور ان کے شر سے حفاظت کی دعا مانگے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دشمن کا ہر دائو بیکار ہوجائےگا۔ پنڈلیوں اور ٹانگوں کے پٹھوں کا بیکار ہونا اگر خدانخواستہ کسی کی ٹانگوں کے پٹھے کمزور ہوگئے ہوں اور بار بار پنڈلیوں کی ایک نس دوسری پر چڑھ جاتی ہے یاپٹھوں کی کمزوری کے سبب چلنے میں دشواری ہوتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ کالے تلوں کا تیل آدھا کلو کسی لکڑی کے کولہو سے نکلوائیں۔تیل کیلئے تل اتنی مقدار میں لیں کہ ان کا آدھا کلو تیل نکل آئے۔ اس تیل کو کسی بڑی بوتل میں رکھ لیں جس میں ڈھکن یا کارک لگا ہو۔ اس بوتل پر گیارہ ہزار بار باوضو یہ کلمات پڑھ کر دم کریں۔ اگر ایک نشست میں پڑھنا مشکل ہو تو ایک ہزار بار پڑھ کر دم کرکے بوتل کا منہ ڈھکن یا کارک سے بند کردیں اسی طرح ایک بیٹھک میں ایک ہزار بار پڑھ کر دم کریں۔ جب تعداد گیارہ ہزار پوری ہوجائے تو اس تیل میں سے تھوڑا سا تیل روٹی پر لگا کر وہ روٹی کھائیں اور تھوڑا تھوڑا تیل گھٹنوں اور پنڈلیوں پر مالش کریں۔ انشاءاللہ ٹانگوں کی رگ اور پٹھے مضبوط ہوجائیں گے اور چلنا پھرنا آسان ہوجائے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔ کُلُّ شَی ئٍ یَرجِعُ اِلٰٓی اَصلِہ تپ دق (ٹی بی) کا علاج تپ دق (ٹی۔ بی) جان لیوا مرض ہے۔ اس کے علاج میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہے۔ اس کیلئے مندرجہ ذیل کلمات باوضو عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھیں اور لکھنے کیلئے چینی کی پلیٹ بغیر پھول والی استعمال کریں۔ روزانہ تین وقت تین پلیٹ پانی سے دھو کر مریض کو استعمال کرائیں۔ صبح فجر کی نماز کے بعد۔ بعد نماز عصر۔ بعد نماز عشائ۔ جب تک مریض پوری طرح صحت یاب نہ ہوجائے برابر پلاتے رہیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ ٹی بی کے مرض سے نجات حاصل ہوگی اور مریض تندرست ہوجائے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔ الٓرٰ قف تِلکَ اٰیٰتُ الکِتٰبِ المُبِینِ (یوسف 1)۔ اَلرَّحِیمُ۔ اَلرَّحِیمُ۔ اَلرَّحِیمُ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 055 reviews.