Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

15 پیسے کے کاغذ سے روزنامہ جنگ کی ابتداء

ماہنامہ عبقری - جولائی 2007ء

(یقینا آپ نے کوئی واقعہ سنا یا دیکھا ہو گا، دیر کیسی ابھی لکھیں اوربھیجیں) بندہ کے والد مر حوم کی زندگی کی جو حیرت انگیز باتیں تھیں ان میں ایک بات یہ تھی وہ اللہ تعالیٰ کی نعمتیں ضائع نہیں کرتے تھے بلکہ ان انعامات کے قدر دان تھے حتٰی کہ ایک اخبار کا کا غذ بھی ان کے ہا ں نعمت سے کم نہ تھا۔ اخبار کی بات ہو ئی تو جنگ پبلشر ز کے مظفر محمد علی میرے دیرینہ محسن ہیں کہنے لگے کہ میر خلیل الرحمن بانی روزنامہ جنگ ایک بار پریس میں آئے اور اخبار کا کا غذ زمین پربے قدری سے پڑا تھا فوراً اٹھا کر کہا یہ 15 پیسے کا ہے اور انہی 15 پیسوں سے میں نے جنگ گروپ بنا یا ہے اور اس قدرنے آج جنگ کو کہاں پہنچا دیا۔ بندہ کے بھائی کا بھی وہی مزاج جو حضرت والد مرحوم کا تھا وہ تو ایسا کرتے ہیں کہ مکان پر گری ہوئی مٹی بھی باہر نہیںپھینکتے کیو نکہ ان میں چاول دال وغیرہ کے دانے ہوتے ہیں قبرستان کے کو نے میں یا والد مرحوم کی قبر کے قریب ڈال دیتے ہیں پرندے ان میں سے کا م کی چیزیں چن لیتے ہیں یوں نعمت کی بے قدر ی نہیں ہو تی۔ حتٰی کہ جب سالن کھا نے کے قابل نہ رہے جانو ر تک نہ کھائے تو پھربھی اسکی بے قدری نہ کرو اسکو دفن کر دیں۔ اور یہ دفن کرنے کی ترتیب میں نے خود بڑوں کی دیکھی ہے۔ ایک بڑے کی با ت سنی اور پھر آنکھوں دیکھی کہ عرب ممالک بالکل غریب تھے اللہ تعالیٰ نے انعامات سے نوازا عرب ممالک میں انعامات حتٰی کہ کھانے پینے تک کی چیزوں کی جتنی بے قدری ہوتی ہے اور کہیں نہیں ہوتی یہ ممالک قرضے دیتے تھے اب خود مقروض ہورہے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 20 reviews.