Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری کے پکوان، ذائقے اور مہک کے ساتھ

ماہنامہ عبقری - جولائی 2007ء

(آپ بھی کوئی عمدہ ترکیب جانتی ہیں تو ”عبقری“ کے پکوان تک ضروربھیجیں) کلیجی ( جگر) اشیا ئ:۔ کلیجی 1/4 کلو ، گھی 2 ٹیبل سپون، پیاز کے سلائس 1/2 عدد، سبز دھنیا چند پتے ، پو دینہ چند پتے ، ادرک کی پیسٹ 1/2 چائے کا چمچ ، لہسن کی پیسٹ 1/4 چائے کا چمچ، نمک 1/2 چائے کا چمچ ، لا ل مر چ کا سفوف 1/2 چائے کا چمچ ، دہی 1 ٹیبل سپو ن ترکیب:۔ کلیجی کو کا ٹ کر ٹکڑے کر کے صاف کر لیں پانی خشک کر لیں اس پر مصالحہ جات ملیں۔ آگ پربرتن رکھیں اور گھی ڈالیں اس میں پیاز کو براﺅن کریں۔ اب کلیجی کے ٹکڑوں کو جن پر مصالحے ملے تھے شامل کریں۔ اتنا پکا ئیں کہ گھی اوپر آجائے۔ ایک کپ پانی ڈالیں اور پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے۔ اچھی طر ح براﺅن کریں۔ پو دینہ ، دھنیا کے کترے ہوئے پتوں کو اوپر چھڑک لیں۔ تھوڑا ساپانی ڈالیں اور چند منٹ تک مزید پکا ئیں مگر اب کے مدہم آنچ ہو۔ نہایت لذیز کلیجی بنے گی۔ قلت خون یعنی خون کی کمی والے افراد یا مرےضو ں کو مسلسل کھلائیں کہ اس سے خون بنتا اوربڑھتا ہے رنگ سرخ ہو جا تا ہے جگر کے ا مراض میں اطبا، ڈاکڑ ہومیو پیتھک معالج سب کلیجی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں تلی ہو ئی چانپ اشیاء:۔ چانپ کا گوشت آدھ کلو ، گھی ایک پا ﺅ ، ہرا دھنیا بہت تھوڑا ، پودینہ ہری مرچ، گرم مسالہ پسا ہوا ایک ٹی سپون، سوکھا دھنیا پسا ہوا ایک ٹی سپون، سفید زیرہ پسا ہوا ایک ٹی سپون، انڈے دو عدد ترکیب :۔ ہرا دھنیا ، پو دینہ ، ہر ی مر چ ، نمک اور سرخ مر چ سب ملا کر چٹنی بنائیں۔ اس کو چانپ کے ساتھ ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ چانپ گلنے تک خشک ہو جائے۔ انڈے توڑ کر خوب پھینٹ لیں۔ اس میں پسا ہوا مسالہ، سوکھا دھنیا ، زیرہ سفید ملا دیں۔ اس تیار شدہ مسالے میں چانپ کو ڈال کرتلتے جائیں۔ ایک ایک چانپ سرخ ہو جانے پر نکال لیں۔ اور ڈش میں سلاد کے ساتھ سجا کر پیش کریں۔ ثابت ران اشیا ء:۔ چھوٹے بکرے کی ٹانگ ، سرکہ چائے کی ایک پیالی ، کالی مر چ چوتھائی چھٹانگ ، ادرک آدھی چھٹانگ ، گھی آدھ پاﺅ ، نمک حسب ذائقہ۔ ترکیب:۔ ادرک کو پیس لیں اور اس میں باریک پسا ہوا نمک اور کالی مر چ ملا کر مزید پیس لیں یہ سب پسا ہوا مسالہ سرکہ میں ملا دیں۔ اب ران کو کاٹ کر گود لیں اور یہ سرکہ ران کے اوپر اچھی طرح ملا دیں۔ جو بچے اس پر ڈال دیں۔ ایک دو گھنٹے تک ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔ پھر ایک دےگچی میں گھی ڈال کر اس میں ران ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر سرخ ہونے دیں۔ جب سرخ ہو جائے تو اس میں پانی ڈال دیں۔ اتنا کہ وہ گل جائے گلنے پر اسے دوبارہ گھی میں سر خ کر یں اورنکال کر ثابت کا ثابت ڈش میں پیش کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 19 reviews.