Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

متفرق

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2010ء

بے اولاد جوڑوں کیلئے حیرت انگیز خوشخبری مایوس لاعلاج‘بے اولاد ازدواجی جوڑے کہ جن کے مردوں میں نقص ہو‘ا ن کیلئے حکیم صاحب کی طرف سے شہد پر مفت دم کیا ہوا کلام الٰہی کے فیضان سے معطر قیمتی تحفہ۔ تفصیلات کیلئے عبقری کے دفتر خط بمع جوابی لفافہ بھیج کر ایک بروشر منگوائیں جس میں آپ کو عام ملنے والی ایک سستی سبزی کا حیرت انگیز استعمال کہ جس سے اب تک بے شمار جوڑے اولاد نرینہ کی دولت سے فیض یاب ہوچکے ہیں اور اس بروشرمیں موجود سالہا سال سے آزمودہ روحانی عمل کاتحفہ کہ اس روحانی عمل کی تاثیر آج تک کبھی خطا نہیں گئی۔ بیرون ملک پھر کر تھک ہار کر آنے والوں نے بھی جب یقین اور اعتماد سے اس کو اپنایا‘ اللہ تعالیٰ نے ان کے آنگن کو اولاد نرینہ کی دولت سے ہرا بھرا کردیا۔شہد ہمراہ لائیں ورنہ عبقری کے دفتر سے خرید لیں۔ باقی تفصیلات اور روزانہ استعمال کیلئے ایک مختصر دوائی شہد کے ہمراہ ملے گی۔نوٹ:دم کیلئے وقت لینے کی ضرورت نہیں بس آپ شہد دے جائیں اور چند دنوں بعد دم کیا ہوا شہد لے جائیں۔(حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفی عنہ) ٭٭٭٭٭ شوگر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری مکرمی! شیخ صالح محمد نے ایک لمبے تجربے‘ انتھک محنت و کوشش اورمسلسل صبر کے بعد ہی اس بیماری کا اتنا بہترین نسخے کا کھوج نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ استعمال میں لائی جانے والی اشیاء100 گرام کٹا ہوا گیہوں (حلیم والا)‘ 100 گرام گوند کتیرا‘ 100 گرام جو کٹا ہوا (حلیم والا)‘ 100 گرام کلونجی۔ تیار کرنے کا طریقہ: مذکورہ چیزوں کو پونے کپ پانی میں ڈالیں پھر اس کو کم از کم دس منٹ پکائیں۔ جوش دینے کے بعد آگ بجھائیں اور اس کو اتنی دیر تک چھوڑے رکھیں یہاں تک کہ وہ ازخود ٹھنڈا ہوجائے۔ پھر چھلکوں کو چھان لیں اور بچے ہوئے پانی کو شیشے کے برتن میں رکھیں استعمال کا طریقہ: ناشتے سے پہلے مریض صبح نہار منہ سات دن تک مسلسل چائے یا قہوہ کی چھوٹی پیالی کے مقدار پیے۔ سات دن کے بعد ایک ناغہ کرے‘ پھر گیارہ دن میں ایک دن پئے ایک دن ناغہ کرے یعنی سات دن پئے۔ ایک ہفتہ گزرنے کے بعد دوا کا استعمال بالکل بند کردے۔ اور بلاروک ٹوک جو دل چاہے غذا استعمال کرے۔ اسے اللہ کے فضل سے کچھ نقصان نہ ہوگا۔ اگر کچھ کسر رہ جائے ایک مرتبہ پھر اسی طرح استعمال کرے۔ اس کا لبلبہ کام کرنا شروع کردے گا۔ بیماری ختم ہوجائے گی۔(ملک عارف‘ کشمیر) ٭٭٭٭٭٭ دعاکی مقبولیت کا راز ”میرے لیے بائیسکل خرید دیجئے“ ایک غریب خاندان کے لڑکے نے اپنے باپ سے کہا۔ باپ کیلئے بائیسائیکل خریدنا مشکل تھا۔ اس نے ٹال دیا۔ لڑکا بار بار کہتا رہا اور باپ بار بار منع کرتا رہا۔ آخر کار ایک روز باپ نے ڈانٹ کر کہا ”میں نے کہہ دیا کہ میں بائیسکل نہیں خریدوں گا‘ آئندہ مجھ سے اس قسم کی بات مت کرنا“یہ سن کر لڑکے کی آنکھ میں آنسو آگئے۔ وہ کچھ دیر تک چپ رہا اس کے بعد روتے ہوئے بولا ”آپ ہی تو میرے باپ ہیں‘ پھر آپ سے نہ کہوں تو کس سے کہوں۔“ اس جملہ نے باپ کو تڑپا دیا‘ اچانک اس کا انداز بدل گیا۔ اس نے کہا ”اچھا بیٹا! اطمینان رکھو میں تم کو ضرور بائیسکل لیکر دونگا۔“ لڑکے نے بظاہر ایک لفظ کہا تھا مگر یہ ایسا لفظ تھا جس کی قیمت اس کی اپنی زندگی تھی جس میں اس کی پوری ہستی شامل ہوگئی تھی۔ اس لفظ کا مطلب یہ تھا کہ اس نے اپنے آپ کو اپنے سرپرست کے سامنے بالکل خالی کردیا ہے۔ یہ لفظ بول کر اس نے اپنے آپ کو ایسے نقطے پر کھڑا کردیا تھا جہاں اس کی درخواست اس کے سرپرست کیلئے بھی اتنا مسئلہ بن گئی جتنا وہ خود اس کے اپنے لیے تھی۔یہ انسانی واقعہ خدائی واقعہ کی تمثیل ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کون سی دعا ہے جو لوٹائی نہیں جاتی۔ یہ وہ دعا ہے جس میں بندہ اپنی پوری ہستی کو انڈیل دیتا ہے۔ جب بندے کی آنکھ سے عجز کا وہ قطرہ ٹپک پڑتا ہے جس کا عمل زمین و آسمان بھی نہ کرسکے۔یہ وہ لمحہ ہے جب کہ دعا محض زبان سے نکلا ہوا ایک لفظ نہیں ہوتی بلکہ وہ ایک شخصیت کے پھٹنے کی آواز ہوتی ہے۔ اس وقت اللہ کی رحمتیں بندے پر ٹوٹ پڑتی ہیں۔ دونوں ایک دوسرے سے راضی ہوجاتے ہیں۔ (ہمشیرہ محمد ادریس خان) ٭٭٭٭٭ پتہ کی بیماریوں کا علاج پتہ کی بیماریوں کیلئے روزانہ بلا ناغہ 11 مرتبہ درج ذیل آیت پڑھ کر دم کرکے دم والا پانی مریض کو40 دن تکپلائیں اس سے درد رفع ہوجاتا ہے۔اَلرَّحمٰنُ عَلٰی العَرشِ استَوٰی ۔(طہٰ 5) (ایم اے قریشی‘ ملتان) ٭٭٭٭٭ چور پکڑنے کامیرا آزمودہ عمل محترم قارئین! جیسے ہی آپ کو اپنے گھر میں چوری کا انکشاف ہو تو فوراً ایک ہی مجلس میں گیارہ سو مرتبہ سورہ والضحیٰ پڑھیں۔ دوران پڑھائی بالکل بات نہ کریں۔ انشاءاللہ چور بھی پکڑا جائیگا اور چوری شدہ مال بھی بہت جلد برآمد ہوجائیگا۔مجھے اس پڑھائی پر یقین ہے اور میں نے اسے بار ہا آزمایا ہے۔ (مسز منصور‘ لاہور) ٭٭٭٭٭ عبقری کی ادویات آپ کے شہر میں گوجرانوالہ: شافی دواخانہ شاہ جی مارکیٹ مین بازار جگنہ سیالکوٹ روڈ۔ 0300-6453745۔ راولپنڈی: اسلامیہ ٹریڈرز بالمقابل باٹا منی پرائس شاپ بوہڑ بازار چوک کالج روڈ۔ 0333-5648351۔ کراچی: عبقری اکیڈمی نزد طلحہ/الاقلین کافی ہاوس دکان نمبر 4 پلاٹ نمبر RB-10/23 گراونڈ فلور سنٹر پلازہ اردوبازار 0300-3218560 کنڈیارو: ماشاءاللہ پیسٹی سائیڈ گورنمنٹ ہائی سکول روڈ 0300-3215348باغ آزادکشمیر: بلال میڈیکل سٹور W/S روڈ 0313-5619880۔گجرات: دواخانہ حکیم شمس الدین اینڈ سنز سرگودھا روڈ۔ 0333-8402844۔حاصل پور:الحمدللہ سروس سٹیشن ریلوے روڈ۔0331-7801062۔بہاولنگر: المدینہ سٹیشنرز تحصیل بازار۔0333-6320766۔منڈی بہاوالدین: حذیفہ دواخانہ بالمقابل واٹر ٹینکی جیل روڈ۔ 0345-6810615۔ ڈھڈیال آزادکشمیر: الجمال اسلامی کتب و کیسٹ ہاوس ۔0302-5898995فیصل آباد: نورکلاتھ سنٹر نزد مسجد نور ڈگلس پورہ گلی نمبر 13۔0300-6684306۔ ٭٭٭٭٭ فالتو کتابیں رسالے صدقہ جاریہ بنیں اگر آپ کے پاس کتابیں نئی یا پرانی کسی بھی موضوع یا کسی بھی عنوان کی ہوں یا رسائل ڈائجسٹ میگزین وغیرہ کسی بھی موضوع کے ہوں اور آپ چاہتے ہوں کہ وہ صدقہ جاریہ کیلئے استعمال ہوں اور اللہ کی مخلوق اس سے نفع حاصل کرے اور آپ کی آخرت کی سرخروئی ہو مزید وہ رسائل و کتابیں محفوظ ہوں یا پھر یہ رسائل و کتب آپ کے پاس زائد ہوں تو دونوں صورتوں میں یہ رسائل و کتب ایڈیٹر ماہنامہ عبقری کو ہدیے کی نیت سے ارسال کریں وہ محفوظ ہوجائینگے اور افادہ عام کیلئے استعمال ہوں گے۔آپ صرف اطلاع کریں منگوانے کا انتظام ہم خود کرینگے یا پھر آپ ازراہ کرم ارسال فرمادیں۔ نوٹ: درسی اور نصابی کتب ارسال نہ کریں۔ ( ایڈیٹر: حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی) ٭٭٭٭٭ رزق میں اضافے کیلئے فرض نماز کے بعد ہاتھ نہ اٹھائیں دس بار بسم اللہ مکمل دس بار یَابَاسِطُ پڑھیں پھر ہاتھ چہرے پر پھیریں اور پھونک ماریں۔ انشاءاللہ کبھی ہاتھ خالی نہیں رہے گا۔ (آسیہ بیگم‘ حویلی لکھا) ٭٭٭٭٭ مسافران آخرت:تسبیح خانے کے امام جناب مولانا مفتی ولید الرشیدی صاحب کے بہنوئی انتقال فرماگئے ہیں۔ عبقری اور تسبیح خانے کے دیرینہ مخلص سجاد اعوان صاحب کی والدہ طویل علالت کے بعداور عباس علی سلوترا کی اہلیہ وفات پاگئیں ہیں۔ قارئین سے ان کی مغفرت اور ایصال ثواب کی خصوصی درخواست ہے۔ ٭٭٭٭٭ جمائی روکنے کیلئے جمائی ایک ناپسندیدہ عمل ہے اس لیے اس کو روکنے کی ہرممکن کوشش کرنی چاہیے اور اگر آجائے منہ کو بند رکھیں اور جیسے ہی جمائی آئے یہ سوچیں کہ انبیاءعلیہ السلام کو کبھی جمائی نہیں آئی تو انشاءاللہ جمائی فوراً رک جائے گی۔ (والدہ شارق ‘ لاہور) ٭٭٭٭٭ قارئین توجہ کریں قارئین عبقری اگست 2010ءکے صفحہ نمبر 25 پر”ہر حاجت کیلئے میرا آزمودہ“ عمل کے نام سے لگی تحریر میں یہ عمل غلطی سے نامکمل شائع ہوگیا۔تکمیل کے ساتھ دوبارہ پیش خدمت ہے۔ یہ عمل سورةالقدر کے عمل کے نام سے مشہور و معروف ہے یہ عمل رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر شروع کریں۔ یہ عمل سورة القدر کا انتہائی جلیل القدر عمل ہے جو کہ تیسویں پارہ میں ہے۔مغرب اور عشاءکے درمیان 2 رکعت نفل صلوٰة الحاجات کے اس طرح پڑھیں کہ پہلی رکعت میں سورةالفاتحہ کے بعد سورة القریش 13 بار اوردوسری رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد سورة النصر 13 بار پڑھیں سلام پھیرنے کے بعد۔ اس کے بعد سورة القدر286 مرتبہ پڑھیں اول و آخر درود ابراہیمی 11 بار پڑھیں۔ یہی عمل(یعنی سورةالقدروالا عمل) بعد نماز فجر بھی کریں۔ یہ عمل28 روزبلاناغہ کریں۔ 28 ویں روز بعد نماز عصر زعفران اور عرق گلاب کو ملا کر سیاہی بنالیں اور اس سورہ مبارکہ کو اعراب کی صحت کے ساتھ ایک سفید کاغذ پر لکھ کر محفوظ کرلیں اورمغرب کے وظیفے کے بعد دم کرکے حفاظت سے رکھ لیں اور پھر اللہ تعالیٰ جل شانہ کےپ رحم و کرم کا نظارہ کیجئے۔ بعد عمل اس سورہ کو ہمیشہ 16 بار ورد میں رکھیں انشاءاللہ جملہ و مقاصد حل ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایسا دست غیب کھلے گا کہ دنیا دیکھے گی۔ اس عمل میں خیال رہے کہ ناغہ نہ ہو جگہ تبدیل نہ ہو اور وقت وظیفہ خوشبو کا استعمال رہے اس وظیفے کی عام اجازت ہے۔ زندگی کے ہرمقاصد کے لیے پڑھا جاسکتا ہے۔اس عمل کو جس نے خلوص نیت سے کیا اس عمل کی تمام شرائط پوری کیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کے طفیل ان کی حاجات پوری کیں۔ ٭٭٭٭٭٭ 30 سالہ ہائی بلڈپریشر کا خاتمہ محترم حکیم صاحب عرصہ 30 سال سے ہائی بلڈپریشر کے علاج کیلئے ہر قسم کی ڈاکٹری ادویات پر ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں خرچ کرچکا تھا لیکن ہائی بلڈپریشر تھا کہ کم ہونے کا نام نہیں لیتا تھا۔ عبقری سے ملاقات ہوئی فشاری اور جوہر شفائے مدینہ منگوا کر استعمال کرنا شروع کی۔ اس دوران تمام ڈاکٹری ادویات بند کردیں۔ اللہ نے ان دونوں دواوں سے میرے لاعلاج مرض کو ختم کردیا اب کبھی کبھی استعمال کرتا ہوں اور مرض میں سوفیصد افاقہ ہے۔ (محمد سرفراز احمد صاحب‘ ڈیفنس ہاوسنگ سوسائٹی لاہور) فون نمبر: 0321-4710899 ٭٭٭٭٭ آنکھوں کے درد کیلئے جس کی آنکھیں دکھتی ہوں وہ سات مرتبہ مندرجہ ذیل درود شریف پڑھے انشاءاللہ شفاءہوگی۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولٰنَا مُحَمَّدٍ عَبدِکَ وَ رَسُولِکَ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَبَارِک وَسَلِّم۔ (طارق احمد‘ چونیاں) ٭٭٭٭ عبقری آپ کے شہر میں کراچی: رہبر نیوز ایجنسی اخبارمارکیٹ، 0333-2168390۔ پشاور: اطلس نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0300-9595273۔ راولپنڈی: کمبائنڈ نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 051-5505194۔ لاہور: شفیق نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 042-7236688۔ سیالکوٹ: ملک اینڈ سنز رےلوے روڑ، 0524-598189 ملتان:ادارہ اشاعت الخیر ملتان، 0322-6748121۔ رحیم یار خان: امانت علی اینڈ سنز، 068-5872626۔ خانیوال: طاہر سٹیشنری مارٹ۔ علی پور: ملک نیوز ایجنسی، 0333-7684684۔ ڈیرہ غازی خان: عمران نیوز ایجنسی، 064-2017622۔ جھنگ: حافظ طلحہ اسلام صاحب، جامعہ عثمانیہ سیٹلائٹ ٹاﺅن 0334-6307057۔ حاصل پور: اسلام الدین خلجی لاری اڈا حاصل پور 0622-442439۔ درگاہ پاکپتن: مہرآباد نیوز ایجنسی ساہیوال روڑ پاکپتن 0333-6954044۔ کلور کوٹ: محمد اقبال صاحب، حذیفہ اسلامی کیسٹ ہاﺅس۔ مظفرگڑھ:مولانامحمد یوسف الحبیب نیوز ایجنسی، 0333-6031077۔ گجرات: خالد بک سنٹر مسلم بازار، 0333-8421027۔ چشتیاں: حافظ اظہرعلی ، مین بازار چشتیاں 0300-6989035۔ شورکوٹ کینٹ:حبیب اللہ ندیم مکتبہ اسلامیہ والے، 0302-7296211۔ بہاولپور:ابومعاویہ، قاسمی نیوز ایجنسی 0333-6367755 بوریوالہ: سید شیح احمد شہید تحصیل والی گلی 0300-7591190۔ وہاڑی: فاروق نیوز ایجنسی ٹھینگی کالونی، 0333-6005921۔ بھیرہ شریف: شیخ ناصر صاحب نیوز ایجنٹ، 0301-6799177۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ: حاجی محمد یسیٰن جنگ نیوز ایجنسی 0462-511845۔ ملک نوید نیوز ایجنسی 0333-6870706۔ وزیر آباد:شاہد نیوز ایجنسی، 0345-6892591۔ ڈسکہ: نایاب نیوز ایجنسی، 0300-6430315۔ حیدرآباد: الحبیب نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0300-3037026۔ سکھر:الفتح نیوز ایجنسی مہران مرکز، 071-5613548۔ کوئٹہ: خرم نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0333-7812805 حضرو: نعیم پنسار سٹور حضرو ضلع اٹک، 0301-5514113۔ اٹک شہر: ظفراقبال مکتبہ مقصود احمد شہید 0321-5247893۔ مےلسی: امتیاز احمد صاحب نیو شوکت کلاتھ ہاﺅس، 0321-7982550۔ خان پور: چوہدری فقیر محمد صاحب، انیس بک ڈپو، 068-5572654۔ واہ کینٹ: حبیب لائبریری اینڈ بک ڈپو لیاقت علی چوک، 0514-543384۔ فیصل آباد: ملک کاشف صاحب، نیوز ایجنٹ اخبار مارکیٹ، 0300-6698022۔ بہاولنگر: المدینہ بکڈپو تحصیل بازار بہاولنگر 0333-6320766 صادق آباد: عاصم منیر صاحب، چوہدری نیوز ایجنسی، 068-5705624۔ قلعہ دیدار سنگھ: عطاءالرحمن مکہ میڈیکل سٹور، سول ہسپتال قلعہ دیدار سنگھ، 0300-7451933۔ بھکر: ممتاز احمد، نیوز ایجنٹ چشتی چوک، 0300-7781693۔ کوٹ ادو: عبدالمالک صاحب، اسلامی نیوز ایجنسی، 0333-6008515۔ منڈی بہاﺅالدین: آصف میگزین اینڈ فریم سنٹر 0345-5861514۔ احمد پور شرقیہ: بخاری نیوز ایجنسی، 0302-7768638 بنوں:امیر احمد جان 0333-9748847۔ نارووال: محمد اشفاق صاحب، باﺅجی نیوز ایجنسی ضیاءشہید چوک ظفروال۔ جہانیاں: حافظ نذیر احمد، جمال کالونی نزد تھانہ، 0333-7646085 گوجرانوالہ: رحمن نیوز ایجنسی، 0300-6422516 سرگودھا: احمد حسن، مدنی کیسٹ اینڈ جنرل سٹور مدنی مسجد سرگودھا،0301-6762480، چکوال: عمران فاروق، 0333-5778810۔ لیاقت پور: بدر نیوز ایجنسی مین بازار 0345-8709947۔قیوم صاحب لندن 00442084724146۔ گوجرخان: الفلاح اسلامک نیوز ایجنسی 0332-5878032۔تونسہ شریف: اسلامی کتب خانہ کالج روڈ 0345-2508728۔ خضرو: بلال خوشبو محل میزائل چوک 0314-2192166۔ ایبٹ آباد: آصف خلیل فریدی طیبہ بک سنٹر۔ میانوالی: نور سٹیمپ میکر 0333-9836818۔ کوہاٹ: عزیز نیوز ایجنسی 0922-511760۔ ٭٭٭٭٭ عیدالفطر کا تحفہ عید الفطر کی نماز کے بعد سعید اور حامد مسجد سے باہر نکلے تو سعید نے حامد کو بتایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص عید کے دن 300 بار سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ پڑھ کر مسلمان مُردوں کو ثواب بھیجے گا تو اللہ تعالیٰ ہر ہر قبر میں ہزار نور داخل کرتے ہیں اور جب وہ مرے گا تو اس کی قبر میں بھی اللہ تعالیٰ ہزار نور داخل کریگا۔ (بنت یونس‘ گجرات) ٭٭٭٭ گرمی اور دل کی کمزوری کیلئے بہی دانہ اور مصری ہم وزن سفوف بنالیں ایک چمچ دن میں 3بار پانی سے استعمال کریں۔ (یونس قادری‘ٹنڈوآدم سندھ) ٭٭٭٭٭ دل کی دوا ابوعبداللہ انطاکی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ پانچ چیزیں دل کی دوا ہیں۔1۔ صلحاءکی ہم نشینی ۔2۔ قرآن پاک کی تلاوت۔3۔ پیٹ کو حرام سے خالی رکھنا۔4۔ رات کو عبادت کرنا۔5۔ صبح کے وقت آہ زاری کرنا۔ (عبداللطیف ‘ اسلام آباد) ٭٭٭٭ ہائی بلڈ پریشرکیلئے گراں قدر تحفہ اس جدید دور میں جہاں انسان کو مشینی آسائشوں اور الیکٹرانک میڈیا سے بہت سی راحتیں میسر ہوئیں ہیں وہاں انہی کی وجہ سے بہت سی ایسی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیںجو دور قدیم میں نہ تھیں۔ ان میں سے ایک ہائی بلڈپریشر بھی ہے یہ ایسا خطرناک مرض ہے جو ایک چلتے پھرتے انسان کو بے بس حواس باختہ اور زندگی سے عاجز بنادیتا ہے ایسے مجبور اور بے بس حضرات کیلئے عبقری کی تیار کردہ ”فشاری“ ایک لاجواب حیرت انگیز ذود اثر دوا ہے ۔اس کے چند ماہ کا مستقل استعمال ہائی بلڈپریشر کو ہمیشہ کیلئے جڑ سے ختم کردیتا ہے۔ قیمت:200/-روپے علاوہ ڈاک خرچ(دوا برائے دس یوم) ہائی بلڈپریشر کیا ہے؟ اس کیلئے ماہنامہ عبقری کی گراں قدر کتاب ”ہائی بلڈپریشر کا سائنسی روحانی علاج“ پڑھنا نہ بھولیں! ٭٭٭٭٭ قارئین کے نام اہم اعلان 1۔ الحمدللہ ہزاروں قارئین تحریریں بھیجتے ہیں ہم آپ کی تحریریں باری آنے پر ضرور شائع کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے ڈاک ہم تک نہ پہنچی تو مجبوری ہے۔ اگر کہیں سے تحریر لیں تو متعلقہ حوالہ ضرور لکھیں۔ 2۔ ایڈیٹر کی کتابیں رسالہ آپ کی نظر سے گزرا۔ حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کہ غلطی نہ رہے۔ بشری تقاضے کے پیش نظر اگر غلطی رہ جائے تو مطلع فرمائیں۔ ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے۔(ادارہ) ٭٭٭٭٭ عینک سے سوفیصد نجات سوہانجنا اس کی نرم پتیاں کافی ساری توڑلیں‘ اس کو ہاون دستے میں کوٹ کر کپڑے میں چھان لیجئے‘ جتنا اس کا پانی ہو اتنا چھوٹی مکھی کا شہد ملالیں‘ دن میں آٹھ مرتبہ آنکھوں میں سلائی سے لگائیں تیار شدہ دوا کو فریج میں رکھیں فریزر میں نہ رکھیں۔ تین ماہ استعمال کے بعد عینک اتر جائیگی۔ (مریم اقتدار‘ بہاولنگر) ٭٭٭٭٭ امتحان میں کامیابی کا وظیفہ عشاءکی نماز کے بعد 300 بار یَااُولِی الاَلبَابِ پڑھ کر امتحان میں شاندار نمبروں سے کامیاب ہونے کی دعا کریں جب تک امتحان کا رزلٹ نہ آئے اس عمل کو جاری رکھیں۔ (سمیرا چاند‘ بہاولپور) ٭٭٭٭٭٭ ”مفت روحانی پھکی“ سے جوڑوں کے درد کاخاتمہ محترم حکیم صاحب السلام علیکم!بندہ کی پھوپھی عرصہ دراز سے جوڑوں کی اتنی سخت تکلیف میں مبتلا تھیں کہ چلنا پھرنا دوبھر ہو گیا تھا‘دوائیں کھا کھا کر عاجز آچکی آتھیں۔انہوں نے بندہ سے اپنی تکلیف کا تذکرہ کیا‘بندہ نے” مفت روحانی پھکی“استعمال کیلئے دی۔صرف ایک ماہ کے استعمال سے وہ اپنی دیرینہ لاعلاج تکلیف سے صحت یاب ہو گئیں۔ (ملک عقیل‘ڈیرہ نواب) ٭٭٭٭٭ عبقری کی گزشتہ فائلیں دستیاب ہیں گھریلو ناچاقیوں رزق کی تنگی‘پریشانیوں سے نجات کیلئے اور صدیوں کے چھپے صدری رازوں اور طبی معلومات سے مکمل طور پر استفادہ کیلئے عبقری کے گزشتہ سالوں کے تمام رسالہ جات مجلد دیدہ زیب فائل کی صورت میں دستیاب ہیں۔ یہ رسالہ جات نسلوں کا روحانی‘ جسمانی‘ نفسیاتی معالج ثابت ہونگے ۔ (قیمت فی جلد 500/- روپے علا وہ ڈاک خرچ ) ٭٭٭٭٭ شہد سے زخموں کا علاج جوزخم دیرینہ ہونے کی وجہ سے ناسور بن گیا ہو اس کیلئے نمک سیندہا اور شہد ملا کر اس میں بتی تر کرکے رکھا کریں بہت جلد زخم ٹھیک ہوجائے گا۔ باغات کا خالص شہد قارئین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کلو اور 330 گرام کی لاجواب پیکنگ میں دستیاب ہے۔ 330 گرام کی پیکنگ صرف 200/- روپے۔ ایک کلو: 600/- روپے۔ شہد کے مزیدحیرت انگیز فوائد کے لئے ادارہ ”عبقری“ کی ”شہد کی کرامات“ کتاب کا مطالعہ ضرور فرمائیں۔ ٭٭٭٭٭ اس ماہ موصول ہونے والی شاندار تحریریں اس ماہ موصول ہونے والی بے شمار تحریروں میں سے درج ذیل قارئین کی تحریریں شاندار اور جاندار قرار پائی ہیں۔ باری آنے پر یہ ضرور شائع ہونگی۔رفعت خانم‘ فیصل آباد۔ ڈاکٹرسٹیفن سلم ہمدرد۔ ڈاکٹر جاوید اختر‘ شکرگڑھ۔ محمدادریس‘ ایبٹ آباد۔ نصیراحمد‘ ایبٹ آباد۔ محمدالطاف‘ گجرات۔ محمدآصف جہان۔ شہناز‘ چکوال۔ راجہ علی حیدرخان۔ ظفربھائی‘ کراچی۔ غلام قادر ہراج‘ جھنگ۔ بنت یونس‘ شمائلہ یونس‘ گجرات۔ سائرہ‘ کراچی۔ محمدابوبکر قاسمی۔ سردار اختر‘ چنیوٹ۔ فائقہ اقبال‘ گوجرانوالہ ۔شہناز‘ گوجرانوالہ۔ ڈاکٹر محمدصدیق‘ سکھر۔ ٭٭٭٭ روحانی کلاسوں کا اعلان 26 ستمبر2010ءبروز اتوار صبح 8 بجے عملیات اور روحانیت سیکھنے والوں کیلئے صرف ایک دن کی کلاس ہوگی۔ شام 5 بجے واپسی کی اجازت ہوگی‘ ٹھیک 8 بجے پہنچنا ضروری ہے ورنہ بیٹھنے کی اجازت نہ ہوگی۔ مردوخواتین کا علیحدہ انتظام ہوگا۔ بچوں کو ساتھ لانے والوں کا داخلہ بند ہے۔ کاپی قلم ساتھ لائیں۔ داخلہ‘ قیام‘ کھانا فری۔ (بندہ حکیم محمد طارق محمود چغتائی عفی عنہ) ٭٭٭٭٭ ادارہ اشاعت الخیر اور عبقری ”عبقری“ کی ایجنسی اور اس سے متعلقہ معاملات کیلئے ادارہ اشاعت الخیر اردو بازار بیرون بوہڑ گیٹ ملتان کے درج ذیل نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔ 061-4514929, 0300-7301239 ٭٭٭٭٭ جوہر شفاءمدینہ کا حیرت انگیز کرشمہ میں نے رمضان المبارک میں ہر سحری میں جوہرشفاءمدینہ ایک چمچ استعمال کی جس کا سب سے بڑا فائدہ مجھے یہ ہوا کہ مجھے سخت گرمی میں بھی پیاس کا احساس بالکل نہ ہوتا۔ میں یہ بتاتی چلوں کہ مجھے الرجی کی بڑی پرانی تکلیف تھی جس کی وجہ سے مسلسل میرا ناک بند رہتا تھا مگر جوہر شفاءمدینہ کے استعمال سے ناصرف میرا یہ پرانا مرض ختم ہوا میری پیاس کی بیماری بھی ختم ہوگئی ورنہ میں ہر آدھے گھنٹے بعد دو گلاس پانی نہ پیتی تو میں مرنے کے قریب ہوجاتی۔ حلق خشک ہوجاتا تھا اور سانس بند ہونے لگتا تھا۔ مگر شفاءمدینہ وہ دوا ہے جسے میں نے جب بھی جس مرض میں بھی اور جس مریض پر بھی آزمایا شفاءکا مظہر پایا۔میں تو ایسے امراض میں مبتلا تمام مریضوں سے درخواست کرونگی کہ وہ اسے استعمال کریں۔ (ثمرہ ظفر‘ لاہور) ٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 759 reviews.