Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مشکلات سے بچئے، درود شریف پڑھیے (ع‘م چوہدری)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2010ء

اگر کسی کی کوئی حاجت ہو اور پوری نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل کلمات جمعہ کی رات (جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات)کو بعد نماز عشاءباوضو ایک ہی بیٹھک میں بارہ ہزار بار پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس کی حاجت ضرور پوری ہوگی اگر بیماری سے نجات نہ ملتی ہو اگر کسی شخص کو بیماری سے نجات نہ ملتی ہو تو اس درود پاک کی بدولت اسے بیماری سے نجات مل جائے گی۔ اس کا کثرت سے ورد رکھنا بیماری سے چھٹکارے کا آسان ترین طریقہ ہے اور اسے کثرت سے پڑھنے والا ہربرائی سے بھی نجات پائے گا۔ درود شریف یہ ہے:۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ اَفضَلِ اَنبِیَا ئِکَ وَاَکرَمِ اَصفِیَائِکَ مَن فَاضَت مِن نُورِہ جَمِیعُ الاَنوَارِ وَصَاحِبِ المُعجَزَاتِ وَصَاحِبِ المَقَامِ المَحمُودِ سَیِّدِ الاَوَّلِینَ وَالاٰخِرِینَ۔ حاجت پوری ہونے کیلئے اگر کسی کی کوئی حاجت ہو اور پوری نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل کلمات جمعہ کی رات (جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات)کو بعد نماز عشاءباوضو ایک ہی بیٹھک میں بارہ ہزار بار پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس کی حاجت ضرور پوری ہوگی۔یہ عمل ہر جمعہ کی رات کو کیا کرے ناغہ نہ کرے جب تک حاجت پوری نہ ہو برابر کرتا رہے ۔ انشاءاللہ تعالیٰ رحمت الٰہی سے اس کی حاجت پوری ہوگی۔ وہ کلمات یہ ہیں: سُبحَانَ اللّٰہِ القَادِرِ القَاھِرِ القَوِیِّ الکَافِی اگر کوئی چیز گم ہوجائے اگر کسی شخص کی کوئی چیز گم ہوگئی ہوتو اسے چاہیے کہ رات سوتے وقت اس درود پاک کو گیارہ سو مرتبہ پڑھے۔ انشاءاللہ خواب میں گم شدہ چیز کے بارے میں اشارہ ہوجائے گا۔ ایسے ہی اگر کوئی شخص کسی ویرانے میں یا غیرممالک میں بے یارومددگار ہوتو اسے چاہیے کہ اس درود پاک کو بعد نمازفجر گیارہ سو مرتبہ پڑھے تو انشاءاللہ پردہ غیب سے مشکل حل ہوگی۔ درود پاک یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولٰانَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَا کَانَ وَ مَایَکُونُ وَعَدَدَ مَااَظلَمَ عَلَیہِ اللَّیلُ وَ اَضَائَ عَلَیہِ النَّھَارُ۔ مصیبت زدہ آدمی کیلئے درود شریف مصیبت زدہ انسانوں کیلئے اس درود شریف کا ورد بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے مصائب سے نجات دے دیتا ہے اس کی کثرت بہت جلد اثر دکھاتی ہے۔ درود پاک یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ الطَّاہِرِ الذَّکِیِّ صَلٰوةً تَحِلُّ بِھَا العُقَدُ وَتَفُکُّ بِھَا الکُرَبُ۔ اگر کسی پر ناجائز مقدمہ بن جائے تو اگر کسی پر ناجائز مقدمہ بن جائے تو اس میں کامیابی کیلئے مقدمہ کی ہر پیشی کو جاتے وقت اس درود شریف کو تہجد کے وقت سات سو مرتبہ پڑھے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ الحَبِیبِ العَالِی القَدَرِ العَظِیمِ الجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلِّم۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 758 reviews.