جادو کے توڑ کیلئے
111 مرتبہ سورہ فلق و ناس لوبان پر پڑھ کر دم کرلیں اور روزانہ متاثرہ جگہ پر رات کو دھونی دیں 40 رات تک
بدن میں دردوں کےلئے
بِسمِ اللّٰہ اَعُوذُ بِاللّٰہِ وَ قُدرَتِہ مِن شَرِّمَا اَجِدُوَ اُحَاذِرُ(اللہ کے نام سے شروع کر تا ہوں۔ پنا ہ مانگتا ہو ں اللہ کی قدرت کے ذریعہ اس تکلیف سے جو میں پا تا ہو ں اور جس کا مجھے اندیشہ ہے )
دردوں سے نجات کیلئے اس دعاکو ہر نماز کے بعد 33مرتبہ پڑھیں۔
ہرمشکل کیلئے خاص عمل
پہلے تین مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پھر سورہ یٰسین شروع کریں پہلے لفظ (یٰسین) کو دس مرتبہ پڑھیں پھر جب پہلی مبین پر آئیں تو اس پر رک کر دس مرتبہ اِیَّاکَ نَعبُدُ وَاِیَّاکَ نَستَعِینُ پڑھیں اس طرح ہر مبین پر اور جب سَلاَم قَولًامِّن رَّبٍّ رَّحِیمٍ پرآئیں اس کو ایک ہزار مرتبہ پڑھیں ہر مبین سے واپس نہیں جانا ہے مسلسل پڑھنا ہے سات مرتبہ اس طرح پڑھیں تین دن تک آخر میں درود شریف تین مرتبہ پھر دعا کرلیں۔ (راقمہ کو یہ عمل جناب تاج محمد سے ملا ہے جن کو یہ عمل اپنے شیخ سید عثمان صاحب سے ملا تھا اور ان کو جناب سید تاج محمود امروٹی سے ملا تھا جو کہ ان کے شیخ تھے۔)
جادو کے توڑکیلئے
111 مرتبہ سورہ فلق و ناس لوبان پر پڑھ کر دم کرلیں اور روزانہ متاثرہ جگہ پر رات کو دھونی دیں 40 رات تک۔
اسم اعظم : ” وَاِلٰھُکُم اِلٰہ وَّاحِد لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الرَّحمٰنُ الرَّحِیم۔(بقرہ‘ آیت 163) ۔” اَللّٰہُ لَا ِالٰہَ اِلَّا ھُوَ الحَیُّ القَیُّومُ “(آل عمران آیت 2)
(ترجمہ: ہما را اللہ اور معبود صرف ایک ہے ۔ اس کے سوا عبادت کے کو ئی بھی لا ئق نہیں ۔ وہ مہربانی کرنے اور رحم کرنے والا ہے ۔ ہما را اللہ ہی صرف عبادت کے لا ئق ہے۔ وہ زندہ اور تھام لینے ہے ۔ اس اسم اعظم کو صبح وشام101مرتبہ پڑھیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 735
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں