٭روزانہ ایک ہزار بار پڑھنے سے کمال یقین نصیب ہوتا ہے۔
٭ جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے پاک اور صاف ہوکر خلوت میں پڑھنے سے مقصود آسان ہوجاتا ہے‘ خواہ کیسا ہی مشکل ہو۔
٭جس مریض کے علاج سے اطباءعاجز آگئے ہوں۔ اس پر پڑھا جائے تو اچھا ہوجاتا ہے۔ بشرطیکہ موت کا وقت نہ آگیا ہو۔
٭ ہر نماز کے بعد سو بار پڑھنے والا صاحب باطن و صاحب کشف ہوجاتا ہے۔
٭ چھیاسٹھ بار لکھ کر دھو کر مریض کو پلانے سے اللہ تعالیٰ شفاءعطا فرماتا ہے۔ خواہ آسیب کا اثر کیوں نہ ہو۔
٭ آسیب زدہ کیلئے کسی برتن پر (اللہ) اس برتن کی گنجائش کے بقدر لکھ کر اس کا پانی آسیب زدہ پر چھڑکیں تو اس پر مسلط شیطان جل جاتا ہے۔٭ جو شخص لفظ اللہ کا محبت الٰہی کی وجہ سے ذکر کرے گا اور شک نہیں کرے گا وہ صدیقین میں سے ہوگا۔
٭ جو ہر نماز کے بعد سات بار (ھواللہ الرحیم) پڑھتا رہے گا اس کا ایمان سلب نہیں ہوگا اور وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔٭ جو شخص ایک ہزار بار (یا اللہ یاھو) پڑھے گا اس کے دل میں ایمان اور معرفت کو مضبوط کردیا جائیگا۔٭ جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کر قبلہ رخ بیٹھ کر مغرب تک (یا اللہ یارحمن) پڑھتا رہے گا پھر اللہ تعالیٰ سے جو چیز مانگے گا اللہ تعالیٰ اس کو عطا فرمائیں گے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 732
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں