Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لکنت سے یقینی نجات

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2010ء

دائمی نزلہ کیلئے فجر و مغرب کی نماز کے فوراً بعد بحالت جلسہ 3 بار سُبحَان اَللّٰہِ العَظِیمِ وَبِحَمدِہ پڑھ کر دم کریں سماعت تیز کرنے کے لئے اگر سماعت کی کمی ہو توسات مرتبہ درج ذیل آیت پڑھ کر کان میں صبح و شام دم کریںاور تیل پر دم کرکے اس تیل کے قطرے کان میں ڈالیں۔وَاِذَ اقُرِیَ القُراٰنُ فَاستَمِعُوالَہُ وَاَنصِتُوالَعَلَّکُم تُرحَمُونَ ناک میںدرد ہو تو بِسمِ اللّٰہِ خَیرِالسَّمَائِ بِسمِ اللّٰہِ رَبِّ الاَرضِ وَالسَّمَائِ بِسمِ اللّٰہِ اللَّذِیِ لَایَضُرُّ مَعَ اِسمِہ شَیئ فِی الاَرضِ وَلَا فِی السَّمَاءوَھُوَالسَّمِیعُ العَلِیمُ تین بار پڑھ کر دم کریں۔ دائمی نزلہ کیلئے دائمی نزلے سے ہمیشہ کی نجات کیلئے فجر و مغرب کی نماز کے بعد سلام کے فوراً بعد بحالت جلسہ تین بار سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ وَبِحَمدِہ پڑھ کر دم کریں۔ زبان کی بندش رَبِّ اشرَح لِی صَدرِی وَیَسِّرلِی اَمرِی وَاحلُد عُقَدةً مِّن لِّسَانِی یَفقَھُوا قَولِی اکتالیس مرتبہ پانی پر دم کرکے پلائیں یہ عمل اکتالیس دن کرنا ہے۔ لکنت سے چھٹکارے کیلئے 1۔ہر فرض نماز کے بعد گیارہ بار مذکورہ آیت پڑھیں اور ایک سو ایک بار مغز بادام پر دم کرکے کھلائیں۔ 2۔ اپنی شہادت والی انگلی اپنی زبان کے سامنے رکھ کر تین مرتبہ سورہ فاتحہ بسم اللہ کے ساتھ اور تین مرتبہ سورہ الم نشرح اور تین مرتبہ یہ دعا پڑھے اَللّٰھُمَّ اَطلِق لِسَانِی بِحُرمَةِ خَاتَمِ الاَنبِیَائِ پھر اس شہادت والی انگلی پر دم کرکے اس کو چاٹ لے اور اس کے بعد پھر تین مرتبہ دعاءمذکورہ پڑھے یہ عمل اکیس دن صبح و شام کرے۔انشاءاللہ بہت جلد لکنت ختم ہو جائے گی۔ (صفحہ 222,221) (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں)(نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کانفع‘ آپکا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 713 reviews.