Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درس ہدایت

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2010ء

بیت الخلاءمیں کتنا پانی ضائع کیا جاتا ہے اس کا جواب کون دے گا؟ میرے حضرت نے ایک دفعہ فرمایا استنجے کےلئے جو پانی ہے اس کو غسل کی نیت سے استعمال کیا کرو‘ آج ہم استنجے کے لئے اتنا پانی بہاتے ہیں جتنا پہلے غسل کے لئے بہایا جاتا تھا اور غسل پاکی کا ذریعہ ہوتا ہے۔ استنجاءکرنے سے پہلے پاکی کی نیت کر لیا کرو کہ میں پانی اس لئے بہا رہا ہوںکہ پوری طرح پاک ہو جاﺅں پھر شاید بچنے کی کوئی گنجائش نکل آئے۔ نہیں تو بچنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ میرے حضرت کا خاص عمل میرے دوستو! مومن کا مزاج بھی یہی ہے۔ میں نے اپنے حضرت کو دیکھا مسجد میں تشریف لے جاتے تھے تو ایسی ٹوٹی پر بیٹھتے تھے جس کا رخ قبلہ کی طرف ہوتا تھا اب دیکھیں میسر تو ہے لیکن اب اس کو موثر بنانا ہے۔آپ میری بات سمجھ رہے ہیں پھر جہاں ٹونٹیاںبھی ہیں تالاب بھی ہیں تو میں نے دیکھا کہ وہ تالاب کا انتخاب کرتے تھے ۔ میرے حضرت تالاب کے بھی اس رخ کا انتخاب کرتے جس کا رخ قبلہ کی طرف ہوتا‘میں نے دریافت کیا حضرت آپ نے ایسا کیوں کیا تو فرمایا؟ تالاب کا اس لئے انتخاب کیا کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تالاب ہوتے تھے ایک تو اس سے نسبت ہے یہ ہی بہت بڑی بات ہے اور دوسرا پتہ نہیں کسی اللہ کے مقرب نیک بندے نے تالاب میں وضو کیا اور اس کا استعمال شدہ پانی اس میں گر گیا ہو اس کی برکتیں اس میں شامل ہو گئی ہوں۔ حیرت انگیز واقعہ اس پر ایک واقعہ سنایا‘ فرمانے لگے! ایک دفعہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی مچھلی لے آیا اور کہنے لگا کہ میں آگ جلا کر اس کو بھونتا ہوں لیکن آ گ اس کو چھوتی ہی نہیں تھی۔ اللہ پاک نے مچھلی کو بولنے کی توفیق دی تو اس نے کہا کہ ایک شخص آ یا تھا اس نے درود شریف پڑھا تھااور درود شریف پڑھ کر پانی سے کلی کی تھی وہ پانی میں نے پی لیا تھا اب مجھے جہنم کی آگ بھی نہیں جلا سکتی اس دنیا کی آ گ کی کیا مجال ہے کہ وہ مجھے جلائے۔ پھر حضرت نے عجیب بات ارشاد فرمائی‘فرمانے لگے کہ میرا اصول ہے کہ میں وضو کرنے کے بعد ایک گھونٹ پانی پی ہی لیا کرتاہو ں تاکہ برکتیںاندر بھی چلی جائیں۔ مسواک کے حیران کن کمالات اب میرے دوستو! ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی جیبوں میں مسواک رکھیں ۔مسواک اللہ کی مدد کو لانے والی چیز ہے۔ مسواک جیب میں اس نیت سے رکھیں کہ میرے آقا سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے ۔میں اس کو استعمال کروں گا اور اس سنت کی برکت سے اللہ جل شانہ میرے جسم کو نورانی کر دیں گے۔ مجھے ایک چیز تو بتائیں اس ایک باکمال سنت کا ایک چھوٹا سا ثواب تو یہ ہے کہ آدمی کا آخری وقت میں خاتمہ ایمان پر ہو گا ۔کلمہ نصیب ہو گا۔ اب بتاﺅ مومن کی ساری متاع ہی یہی ہے ۔مومن کی ساری میراث بھی یہی ہے۔ میں اکثر محسوس کرتا ہوں کہ مفتی مولاناعبید اللہ صاحب دامت برکاتہم اپنی دعاﺅں میں اکثر بہت زاری سے مانگتے ہیں کہ اے اللہ میرا خاتمہ ایمان پر کر دینا۔ میرے دوستو! جس کو فکر ہوتی ہے وہ مانگتا ہے جس عمل کی برکت سے خاتمہ ایمان پر ہو جائے اس سے بڑی اور کیا چیز ہو سکتی ہے یہ بات میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی۔ میں نے ایک صاحب کو دیکھا کہ جیب کے ساتھ مسواک رکھنے کی جگہ بنائی ہوئی تھی میں نے کہا آپ نے کہیں اس نیت سے تو نہیں بنائی میرے حضرت فرمایا کرتے تھے کہ اگلی جیب میں پیسے نہ رکھا کرو میں نے پوچھا کیوں؟ فرمانے لگے نوٹوں کے اثرات ہوتے ہیں یہاں دل ہوتا ہے میں نے کہا آپ نے مسواک کی جگہ اس نیت سے رکھی ہے کہنے لگے نہیں ایسے ہی جگہ بنائی ہے میں نے کہا آج کے بعد یہ نیت کر لو پھر اس کے اثرات بھی پڑیں گے اور حقیقی یقینی اثرات ہیں۔ ہمارے ایک پروفیسر تھے ان کی ویگن کا احمد پور شرقیہ سے بہاولپور جا تے ہوئے حادثہ ہوا۔ وہ راستے میں فوت ہو گئے۔ منعم صاحب ان کا نام تھا ۔ بڑے اچھے اخلاق وعادات کے مالک تھے۔ گنگوہ سے ان کا تعلق تھا ‘ ذات کے اعتبار سے وہ سید تھے۔ جن کا حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے تعلق تھا۔جب ان کا آخری وقت تھا لاشیں نکالی جا رہی تھیں پولیس والے آئے تو انہوں نے جیبوں کی تلاشی لیکرسامان نوٹ کرنے لگے تو پولیس والوںکی چیخیں نکل گئیں کیونکہ ان کی جیب سے مسواک نکلی۔قلم بھی نکلا ۔جیب سے کچھ کاغذ بھی نکلے۔ ایک رومال بھی نکلا۔ جب مسواک نکلا مجمع کی چیخیں نکل گئیں ایسا اثر تھا سنت کا۔ ایک اور عجیب بات یاد آئی حضرت فرمایا کرتے تھے دنیا کے بڑے بڑے وظیفوں والی کتابیں بڑے بڑے تعویذ جیب میں برکت کےلئے رکھ لو‘ ان کی بر کت ایک طرف اور مسواک کی برکت ایک طرف کیونکہ اس کی نسبت سنت سے ہے سنت کوئی عام چیز ہے کیا میرے آقا سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کوئی عام چیز ہے کیونکہ عام چیز نہیں ہے حضرت پیر مہر علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ! اللہ ان کی قبر کو کروٹ کروٹ راحت نصیب کرے اور انوارات سے بھر دے ۔ ان کا ایک ملفوظ یاد آیا حضرت نے ایک عجیب بات فرمائی فرمایا !جب ہم منہ میں مسواک ڈالتے ہیں تو اللہ کی طرف سے جو انوارات مسواک کے ذریعے منہ کے اندر جا رہے ہوتے ہیں میں دیکھ رہا ہوتا ہوںاس بات کا تعلق کشفی کیفیات سے ہے اور ایک صاحب مراقب نے حضرت شاہ ابو المعالی سے پوچھا( جو لاہور ہوٹل کے ساتھ مدفون ہیں) حضرت یہ بتائیںکہ مسواک جیب میں رکھوں اور مسواک استعمال کروں تو اس کا کیا فائدہ ہے؟ فرمایا! مسواک کا اعلی فائدہ تو یہ ہے کہ آخری وقت میںکلمہ نصیب ہو گا جس سنت کا اتنا بڑا فائدہ کہ وہ مرنے کے بعدکی اربوں کھربوں لاتعداد برسوں کی زندگی کو تو سنواردے کیا وہ سنت اس مختصر زندگی کو نہیں سنوار سکتی ؟ (جاری ہے)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 700 reviews.