Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حال دل (ایڈیٹر کے قلم سے)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2010ء

جو میں نے دیکھا،سنا، اور سوچا ایک چشم دید دوست نے بتایا میں ریلوے لائن کے ساتھ جارہا تھا، لائن کے اندر ایک حاملہ گدھی خراماں خراماں چل رہی تھی‘ دور سے ٹرین آئی تو اس نے ہارن دیا گدھی نہ ہٹی‘ پھر ہارن دیا‘ٹرین نے مسلسل ہارن دیا لیکن گدھی کو کوئی احساس نہ ہوا آخر ٹرین نے گدھی کوکچل دیا۔ یہ منظر میں خود دیکھ رہا تھا افسوس بھی ہوالیکن ایک حیرت انگیز منظر اور سامنے آیا وہ یہ کہ چند لمحوں کے بعد تیزرفتار ٹرین گزر گئی۔ گدھی کے پیٹ سے زندہ بچہ نکل کر باہرآگرا۔ قدرت کا انوکھا راز کہ اسی طاقتور رب نے اسی لمحے گدھی کی قضاءلکھی اور اسی لمحے اس کے پیٹ میں موجود بچے کی زندگی کی ابتداءلکھ دی۔ واقعی یہ سچ ہے کہ حفاظت کا سارا نظام صرف اللہ جل شانہ کے پاس ہے۔ اللہ بچانے کی بھی تدبیر ایسی کرتے ہیں کہ سارے حفاظت کے نظام معما ہوکر رہ جاتے ہیں۔ ایک بڑی عمر کے بزرگ بتانے لگے کہ دیہاتوں میں کپاس کی چنائی کے بعد کپاس کی چھڑیاں گھر کے ایک کونے میںجلانے کیلئے ڈھیر لگادیا جاتا ہے ۔ وہ صاحب کہنے لگے کہ ہمارے گھر میں ایک بلی تھی جس کی ہم خدمت کیا کرتے تھے اس نے بچے دئیے بچے باہر نکلتے تھے لیکن ہمیں دیکھتے ہی وہ چھڑیوں میں گھس جاتے تھے بلی دن رات ان کی سیوا کرتی ادھر ادھر سے کھاپی کر انہیں مسلسل دودھ پلاتی کچھ دنوں سے بلی نظر نہ آئی لیکن بچوں کی آوازیں مسلسل آرہی تھیں ہمیں تسلی ہوئی کہ بچے ہیں تو بلی بھی ہوگی لیکن خیال بلی کی طرف نہ گیا ہم اپنی گھریلو زندگی میں مصروف رہے گھر کی خواتین نے بتایا کہ ان چھڑیوں سے بدبو آرہی ہے۔ پھر یہ بدبو بڑھتی چلی گئی اور گھر کے صحن میں بیٹھنا مشکل ہوگیا آخر مجبوراً چھڑیوں کو ہٹایا تو انوکھا منظر دیکھا بلی مرچکی ہے اس کی لاش گل چکی ہے اور کیڑے پڑچکے ہیں بدبو بہت زیادہ پھیلی ہوئی ہے لیکن اس کے سینے سے اور پستانوں سے بچے مسلسل دودھ پی رہے ہیں ہم نے بچوں کو ہٹایا بلی کی مردہ لاش کو دور پھینکا لیکن اس وقت بچے اتنے طاقتور اور تندرست ہوگئے تھے کہ وہ دودھ کے علاوہ اور بہت کچھ کھا پی سکتے تھے واقعی اللہ جل شانہ ہر چیز پر قادر ہے مردہ سے زندہ کو پیدا کردے اس کے اختیار میں ہے وہ اسباب کا محتاج نہیں کیونکہ وہ خود مسبب الاسباب ہے جب بندہ اللہ کی ذات عالی پر سوفیصد بھروسہ کرتا ہے اسے اللہ جل شانہ ایسی جگہ سے رزق عطا فرماتے ہیں جہاں سے بندہ کاگمان بھی نہیں ہوتا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 699 reviews.