Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

متفرقات

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

ذہنی تھکاوٹ سے 100 فیصد نجات شہد قدرت کی بہترین نعمت ہے۔ یہ خالص اور شیریں ترین خوراک ہے۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا تمہارے لئے شفاءکے دو مظہر موجود ہیں شہد اور قرآن۔ جسمانی، ذہنی تھکاوٹ دور کرنے کیلئے ایک گلاس پانی میں کھانے کے دو چمچ شہد گھول کر پئیں۔ تھکاوٹ کو دور کرنے کیلئے نہایت مفید نسخہ ہے۔ باغات کا خالص شہد قارئین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے 330 گرام کی لاجواب پیکنگ میں دستیاب ہے قیمت صرف 200/- روپے۔ شہد کے حیرت انگیز فوائد کے لئے ماہنامہ ”عبقری“ کی ”شہد کی کرامات“ کتاب کا مطالعہ ضرور فرمائیں۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭ ہائی بلڈ پریشرکیلئے گراں قدر تحفہ اس جدید دور میں جہاں انسان کو مشینی آسائشوں اور الیکٹرانک میڈیا سے بہت سی راحتیں میسر ہوئیں ہیں وہاں انہی کی وجہ سے بہت سی ایسی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیںجو دور قدیم میں نہ تھیں۔ ان میں سے ایک ہائی بلڈپریشر بھی ہے یہ ایسا خطرناک مرض ہے جو ایک چلتے پھرتے انسان کو بے بس حواس باختہ اور زندگی سے عاجز بنادیتا ہے ایسے مجبور اور بے بس حضرات کیلئے عبقری کی تیار کردہ ”فشاری“ ایک لاجواب حیرت انگیز زود اثر دوا ہے جو ناصرف ہائی بلڈپریشر کو کنٹرول کرتی ہے بلکہ اس کے چند ماہ کا مستقل استعمال ہائی بلڈپریشر کو ہمیشہ کیلئے جڑ سے ختم کردیتا ہے۔ قےمت:100/-روپے علاوہ ڈاک خرچ ہائی بلڈپریشر کیا ہے؟ اس کیلئے ماہنامہ عبقری کی لاجواب اور گراں قدر کتاب ہائی بلڈپریشر کا سائنسی روحانی علاج پڑھنا نہ بھولیں! ٭٭٭٭٭٭٭٭ ماہنامہ ”عبقری“ کیلئے خاص تحفہ ایک نسخہ بتانا چاہتا ہوں جوکہ نکسیر کیلئے خاص ہے اسے آپ ٹوٹکہ کہہ لیں یا کچھ اور.... میں چھوٹا سا تھا تو بچپن میں مجھے نکسیر بے حد آیا کرتی تھی۔ میرے چچا مرحوم نے ایک مرتبہ استعمال کرایا تھا۔ پھر نکسیر ایسے غائب ہوئی اور آج تک نہیں ہوئی۔ ایسا کریں کہ جسے نکسیر نے ستایا ہوا ہو وہ ایک ٹھنڈے پانی کا اہتمام کریں۔ موسم گرما میں گھڑے میں پانی بھر کر رکھیں۔ صبح نہار منہ ایک لوٹے میں پانی بھرلیں اور اس میں سے نہار منہ جیسے نکسیر کا مرض ہو پانی چلوبھر منہ میں یعنی ناک میں کھینچے جس طرح وضو کرتے ہیں۔ اسی طرح ایک لوٹا پانی کا ختم کریں۔ الغرض! ایک ہفتہ تک لوٹا پانی کا ہر روز ختم کریں۔ ایسے مرض غائب ہوگا کہ عمر بھر نہ ہوگا۔ پھر 1/2 گھنٹہ تک کھانا پینا منع ہے۔ (مسعود اکبر، راجن پور) ٭٭٭٭٭٭٭٭ جلد کی تروتازگی کیلئے دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کے لئے سیب کی قاشیں متاثرہ حصہ پر رکھیں اس سے ٹھنڈک پڑجائے گی اور ورم میں بھی کمی واقع ہوجائے گی۔ (بنت طاہر‘ جھنگ) ٭٭٭٭٭٭٭٭ امتحان میں صف اول آنے کیلئے آج سے تقریباً 3 ماہ پہلے میں نے آپ کو خط لکھا تھا اور چند ایک اپنی پریشانیوں کا ذکر کیا تھا آپ نے آیت کریمہ ہر سجدے میں 40 مرتبہ پڑھنے کو دیا اور یَا حَکِیمُ یَاعَلِیمُ یَاعَلِیُّ یَاعَظِیمُ کی تسبیح بتائی جو لاکھوں دفعہ پڑھنی تھی یعنی کھلی پڑھائی ہر وقت پڑھنی ہے۔ میں نے وہ تسبیح سوا دو لاکھ مرتبہ پڑھی۔ کافی فائدہ ہوا۔ میری بچی نے بی ایس سی میں ٹاپ کیا تھا اس کو سکالر شپ اور ایک لاکھ روپیہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دیا۔ گولڈ میڈل دیا‘ میں اللہ کی ذات کا شکر ادا کرتی ہوں اور آپ کیلئے دعاگو ہوں۔ (مسز سائرہ بانو، راولپنڈی) ٭٭٭٭٭٭٭٭ بال لمبے کرنا املی کو رات پانی میں بھگو دیں صبح اس کے پانی سے سر دھوئیں اس سے بال لمبے‘ ہو جاتے ہیں اس عمل کو ہفتے میں تین بار کریں اس کے بعد ناریل کا تیل استعمال کریں۔ (رابعہ نورین، دائرہ دین پناہ) ٭٭٭٭٭٭٭٭ قارئین! آپ کے تاثرات کے انتظار میں سارے عالم کو محبت و رواداری اور امن وسلامتی کی مہکتی خوشبووںسے معطر کرنے والے عبقری کو قارئین نے کیسا پایا؟ عبقری نے ان کو کیا دیا؟قارئین آپ زندگی کے جس شعبے سے بھی چاہے وہ سیاسی ‘سرکاری ‘پرائیویٹ یا کسی تجارتی شعبہ سے ہوں‘ عبقری کے سلسلے میں اپنے قیمتی تاثرات ہمیں ضرور لکھیں۔ ہم ان تاثرات کے منتظر ہیں۔ (ادارہ) ٭٭٭٭٭٭٭٭ ”عبقری“ دستیاب ہے ”عبقری“ کی ایجنسی اور اس سے متعلقہ معاملات کیلئے ادارہ اشاعت الخیر اردو بازار بیرون بوہڑ گیٹ ملتان کے درج ذیل نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔ 061-4514929, 0300-7301239 کراچی میں ”عبقری“ کی ادویات و کتب کیلئے درج ذیل فون نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔ 0301-2485447,300-3218560 ٭٭٭٭٭٭٭٭ ہفت روزہ ورد حضرت امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے ان اور ادو وظائف سے بہت کچھ پایا ہے۔ جمعہ کے دن اَللّٰہُ سو بار پڑھنے سے تنگی دور ہو جاتی ہے۔ ہفتہ کے دن لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ سو بار پڑھنے سے انسان کے دل سے غم اور فکر دور ہوجاتا ہے۔ اتوار کے دن یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ ہزار بار پڑھنے سے روزی غیب سے پہنچے۔ پیر کو بھی یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ ہزار بار پڑھنے سے اللہ وافر رزق عنایت فرماتے ہیں۔ منگل کو صَلَّی اللّٰہُ عَلَی النَّبِیِّ وَ اٰلِہ وَسَلِّم ہزا ربار پڑھنے سے اللہ ہر بلا اور مصیبت کو ٹال دیتے ہیں۔ بدھ کے دن ہزار مرتبہ استغفار پڑھنے سے بندہ عذاب قبر سے محفوظ رہے گا۔ جمعرات کو لَا ِالٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ المَلِکُ الحَقُّ المُبِین ہزار بار پڑھنے سے آدمی ایمان سے مالا مال ہو جائے گا۔ (فواد۔ کوٹ رادھا کشن) ٭٭٭٭٭٭٭٭ مغلظ، قوت باہ بہمن 2تولہ، عقرقرحا 1تولہ، منقیٰ 3تولہ دودھ 1½ تولہ، گھی 50گرام، تمام اشیاءکا سفوف بنا کر دودھ اور گھی میں بریاں کریں اور 6ماشہ ½ کلو دودھ کیساتھ رات سوتے وقت استعمال کریں۔ (محمد ارشد زبیر، سرگودھا) ٭٭٭٭٭٭٭٭ حیرت انگیز ٹوٹکہ جہاں پر ایلفی گرگئی ہو اس کپڑے کو کلوروفارم میں 20 منٹ یا 40 منٹ بھگودیں پھر کپڑے کو مسلیں۔ ایلفی اتر جائے گی۔ (حکیم محمد سلیمان) ٭٭٭٭٭٭٭٭ طب اور عملیات سیکھنے کی کلاسیں شائقین کے اصرار پر حکیم صاحب طب اور عملیات سیکھنے والوں کیلئے عنقریب تربیتی کلاسوں کے اوقات کار کا اعلان کرنے والے ہیں طلب رکھنے والے فوری رابطہ کریں۔ محدود کلاسوں کی وجہ سے پہلے آئیں پہلے پائیں کی ترتیب ہوگی۔ فوری دفتر ماہنامہ عبقری میں اپنا نام لکھوائیں۔ لاہور کے علاوہ باہر سے آنے والوں کیلئے قیام و طعام کا انتظام فری ہوگا۔ جب کلاسیں شروع ہونگی تو اس کا اعلان ضرورہوگا۔(نہ فیس نہ نذرانہ) (بندہ: حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی) ٭٭٭٭٭٭٭٭ لیکوریا کیلئے لیکوریا کےلئے چاسکو آدھ پاو لے کر گرائنڈر میں پیس کر پاوڈر بنالیں۔ اس پر یَاقَابِضُ 903 بار پڑھ کر دم کریں۔ آگے پیچھے اور کچھ نہیں پڑھنا۔ نہار منہ ایک عدد چائے کا چمچ گرم دودھ سے کھائیں۔ صرف نو خوراک کافی رہے گی۔(محمد اسامہ‘ قصور) ٭٭٭٭٭٭٭٭ خلق الٰہی کی مدد ایک شخص ویران سی جگہ پر بیٹھا ہوا تھا پاس ہی سوکھی ٹہنی لگا رکھی تھی وہاں سے ایک شخص کا گزر ہوا تو اس نے پوچھا تم یہاں کیا کررہے ہو اور یہ ٹہنی کیوں لگا رکھی ہے؟“ اس شخص نے جواب دیا ”میں یہاں دس سال سے عبادت کررہا ہوں اور جس دن میرے گناہ معاف ہوگئے یہ ٹہنی ہری بھری ہوجائے گی وہ شخص بھی پاس ہی بیٹھ گیا اور ایک سوکھی ٹہنی بھی لگالی ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ دور سے کسی بچے کے رونے کی آواز آئی وہ بولا ”شاید بچے کو پیاس لگی ہے“ پہلا شخص بولا خاموشی سے عبادت کرو اور میری عبادت میں خلل نہ ڈالو‘ ادھر ادھر دھیان نہ دو‘ اتنے میں دوبارہ قریب سے رونے کی آواز آئی آخر دوسرے شخص سے رہا نہیں گیا اس نے جا کر بچے کو پانی پلادیا واپس آیا تو اس کی لگائی ہوئی ٹہنی ہری ہوچکی تھی اور جو دس سال سے عبادت کررہا تھا اس کی ٹہنی ویسے ہی سوکھی تھی۔ سچ ہے کہ جو کچھ خدمت خلق سے ملتا ہے وہ عبادت سے نہیں ملتا۔ (طالب حسین، منڈی بہاﺅالدین) ٭٭٭٭٭٭٭٭ دل کی باتیں ٭زندگی میں کسی کو کبھی ایسی بات نہ کہو جس سے سننے والے کو تکلیف ہو۔ ٭کسی کو ایسی بات نہ کہیں کہ جب وہ آپ کو واپس کی جائے تو تکلیف ہو۔ ٭بے وقوف لوگ دولت کے لئے دل کا چین لٹادیتے ہیں اور عقلمند لوگ دل کے چین کے لئے دوست لٹادیتے ہیں۔ ( عظمیٰ عبدالستار‘ سکھر) ٭٭٭٭٭٭٭٭ شفاءہی شفائ (بنت سلیم، سرگودھا) قرآن پڑھنے میں شفا ہے۔ صدقہ کرنے میں شفا ہے زم زم کے پانی میں شفا ہے صلہ رحمی میں شفا ہے شہد کے استعمال میں شفا ہے الفاتحہ پڑھنے میں شفاہے۔ کلونجی میں شفا ہے۔ حج کرو غنی ہو جاﺅ گے۔ سفر کرو صحت میں اچھائی آئے گی۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭ پیشاب کی بندش کیلئے جن لوگوں کو پیشاب کی تکلیف ہو کم آتا ہو، رک رک کر آتا ہو، یا بند ہو اس کے واسطے قرآن مجید کی یہ آیات پڑھیں بارہا بار کے مجرب ہیں پہلی آیت‘ پارہ نمبر 12 سورئہ ھود‘ آیت نمبر 43اور دوسری آیت پارہ 29 سورة الملک کی آخری آیت‘ اول و آخر درود شریف پڑھیں اور درمیان میں دونوں آیتیں تین تین مرتبہ پڑھیں اور پانی پر دم کرکے پی لیں۔ (محمدادریس) ٭٭٭٭٭٭٭٭ سچے مومن کی نشانی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا مومن اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے روزہ رکھنے والے اور رات بھر عبادت کرنے والے کے درجہ کو حاصل کرلیتا ہے۔ (ابوداود) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ایمان والوں میں کامل ترین مومن وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اور تم میں سے ہو لوگ سب سے بہتر ہیں جو اپنی بیویوں کے ساتھ (برتاو میں) سب سے اچھے ہوں۔ (مسنداحمد) حضرت حسن بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اچھے اخلاق جنت کے اعمال ہیں۔ (طبرانی) حضرت عبادة بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں تم کو وہ اعمال نہ بتادوں جس سے جنت میں تمہارا درجہ بلند ہوجائے۔ صحابہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہاں اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو تم پر جہالت کرے (یعنی تمہارے مرتبہ کی رعایت نہ کرے تکلیف دہ باتیں کرے) تم اسے برداشت کرو‘ جو تم پر ظلم و زیادتی کرے تم اس سے درگزر کرو۔ جو تم کو محروم رکھے تو اسے دو۔ (ترغیب) ٭٭٭٭٭٭٭٭ مسافران آخرت ٭”عبقری“ کے دیرینہ مخلص رہنما اور امام جناب شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی ولید الرشیدی صاحب کی ساس محترمہ انتقال فرماگئی ہیں۔ قارئین سے ان کے ایصال ثواب کیلئے دعاﺅں اور اعمال کے اہتمام کی درخواست ہے۔ ٭”عبقری“ کے مخلص جناب حاجی حافظ عبدالباسط صاحب کے دیرینہ محسن بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔ قارئین سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔ ٭”عبقری“ کے زیرانتظام مسجد تقویٰ کے امام و خطیب مولانا قاری محمد عاصم صاحب کی اہلیہ جو خود قاریہ و عالمہ تھیں، حضرت حکیم صاحب سے اصلاحی تعلق تھا، انتقال کرگئیں ہیں۔ قارئین ”عبقری“ سے ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعاﺅں کے اہتمام کی درخواست ہے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭ ماں کی دعا حضرت موسیٰ علیہ السلام جلیل القدر پیغمبر تھے۔ آپ کوہ طور پر اللہ سے ہمکلام ہونے کیلئے جایا کرتے تھے تو آپ کی سلامتی کی دعا آپ کی ماں کے لبوں پہ تھی۔ والدہ محترمہ کے انتقال کے بعد جب آپ کوہ طور جارہے تھے تو غیب سے آواز آئی اے موسیٰؑ ذرا سنبھل کر اب تمہارے لیے دعا کرنیوالے لب خاموش ہوچکے ہیں۔ (مرسلہ:محمداکرم کمبوہ‘کراچی) ٭٭٭٭٭٭٭٭ ہائی بلڈپریشر کیلئے کامیاب ٹوٹکہ محترم حکیم صاحب ہائی بلڈپریشر کیلئے ایک نسخہ ارسال کررہی ہوں جو میں نے خود آزمایا ہے۔ پہلی بار لکھنے کی جسارت کررہی ہوں۔ یہ نسخہ عرصہ چھ سال سے استعمال کررہی ہوں۔ نسخہ یہ ہے۔ دیسی اجوائن، دانہ الائچی خورد، تربد، چھوٹی چندن چارو چیزیں ہم وزن لے کر سفوف بنالیں اور بڑے کیپسول میں بھرلیں اور صبح شام ایک کیپسول کھائیں۔ (مسز اسلم، فیصل آباد) ٭٭٭٭٭٭٭٭ سورة الکوثر کی برکات مجھے جب بھی مہینے کی تنخواہ ملتی ہے۔ میں اسے تھیلی میں ڈالتا ہوں اور اس پر اول و آخر درود شریف کے ساتھ 41 مرتبہ سورة الکوثر پڑھ کر پھونک دیتا ہوں۔ اس عمل کے بعد جب بھی تھیلی سے نکال کر خرچ کرتا رہتا ہوں سورة الکوثر ایک بار پڑھتا ہوں۔ اس عمل کی برکت سے رقم میں بہت برکت آتی ہے۔ محمد رمضان ٭٭٭٭٭٭٭٭ عبقری کی گزشتہ فائلیں دستیاب ہیں گھریلو ناچاقیوں رزق کی تنگی‘پریشانیوں سے نجات کیلئے اور صدیوں کے چھپے صدری رازوں اور طبی معلومات سے مکمل طور پر استفادہ کیلئے عبقری کے گزشتہ سالوں کے تمام رسالہ جات مجلد دیدہ زیب فائل کی صورت میں دستیاب ہیں۔ یہ رسالہ جات نسلوں کا روحانی‘ جسمانی‘ نفسیاتی معالج ثابت ہونگے ۔ قےمت 500/- روپے علا وہ ڈاک خرچ منی آڈر پر پتہ مکمل لکھیں اور رقم کس مقصد کے لئے بھیجی گئی ہے ، وضاحت کریں۔ جوابی لفافے یا منی آڈر پر پتہ خوشخط اور اردو میں لکھیں فون نمبر ضرور لکھیں مکمل پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ اگر نہ بھیجا تو جواب نا ملے گا۔ نیز افسوسناک پہلو یہ ہے کہ VP منگوانے کے بعد اکثر وصول نہیں کرتے اور واپس کر دیتے ہیں۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭ السر معدہ کے مریضوں کیلئے یہ ٹوٹکا میں نے کراچی کی مشہور سوشل ورکر آپا زبیدہ طارق سے سنا ہے۔ وہ فرماتی ہیں کہ جس کسی کو بھی معدہ کی تکلیف یعنی السر ہو معدہ کے اندر زخم ہوں تو صبح نہار منہ ”تخم ملنگاں“ خشک ایک چمچ پانی سے کھا لیں وہ ”تخم ملنگاں“ اندر معدہ میں جا کر زخموں کے ساتھ لگ جائیں گے اس طرح کھانا کھانے کے بعد معدہ میں درد محسوس نہیں ہو گا۔ یہ عمل ایک ماہ کرنے سے معدہ کے زخم بھی کافی حد تک ٹھیک ہو جائیںگے۔ (مسز ناصرہ نعیم) ٭٭٭٭٭٭٭٭ پڑھیے اور فوراً قلم اٹھائیے قارئین! آپ اپنے روحانی جسمانی اور نفسیاتی مسائل کے سلسلے میں اپنی زندگی کے قیمتی تجربات مشاہدات اپنے ساتھ بیتا پراسرار واقعہ یا کسی کے ساتھ بیتا واقعہ جو آپ کے علم میں ہو ان سب کو معمولی سمجھ کر بیکار نہ سمجھئے۔ فوراً قلم اٹھائیے عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضرہیں یقینا یہ تجربات بہت سی دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا بنیں گے۔ الحمدللہ لاکھوں قارئین تحریریں بھیجتے ہیں باری آنے پر ہم آپ کی تحریریں ضرور شائع کریں گے اگر کسی وجہ سے ڈاک ہم تک نہ پہنچے تو مجبوری ہے۔ اگر کہیں سے تحریر لیں تو متعلقہ حوالہ ضرور لکھیں۔ (ادارہ) ٭٭٭٭٭٭٭٭ اولاد نرینہ کیلئے انمول دعا ایک دعا آزمائی ہوئی بہت بار نرینہ اولاد کیلئے عام لوگوں کیلئے چھاپ دیں یہ دعا مرحوم حافظ بشیر احمد غازی آبادی (جنگ اخبار کالم نویس سے ملی ہے) حمل ہوتے ہی ہر نماز کے بعد حاملہ عورت ایک تسبیح پڑھ کر لڑکے کیلئے دعا مانگے گی نوماہ تک قرآن کی آیت ہے: رَبِّ ہَب لِی مِنَ الصَّالِحِینَ درود آگے پیچھے 11,11 بار۔ انشاءاللہ تعالیٰ! اللہ تعالیٰ بہت جلد اولاد نرینہ کی نعمت سے نوازیں گے۔ (شکیل احمد، گلشن اقبال کراچی) ٭٭٭٭٭٭٭٭ قوت حافظہ کیلئے اگر کسی کے اندر بھول زیادہ ہوگئی ہو یایاداشت کمزور ہوگئی ہو وہ روزانہ عشاءکی نماز کے بعد 41 مرتبہ پڑھے انشاءاللہ برسوں کی باتیں یاد رہیں گی۔وَمَن یَّھدِ اللّٰہُ فَمَالَہ مِن مُّضِلٍّ ط (سورة الزمر پارہ نمبر 24 آیت نمبر 27) اور جس کو اللہ تعالیٰ ہدایت دےدےں اس کو کوئی گمراہ کرنے والا نہیں۔ محمد شاہد رضا....جہانیاں منڈی ٭٭٭٭٭٭٭٭ بواسیر سے نجات کیلئے نمولی نیم 5تولہ‘ مصبر 3تولہ‘ سناءمکی 1تولہ‘ سفوف بنا کر پانی کیساتھ گولیاں بنائیں۔ صبح ، دوپہرچنے کے برابر پانی کیساتھ چند ہفتے مسلسل استعمال کریں۔ (علی ہاشم‘ لیہ) ٭٭٭٭٭٭٭٭ حاجت روائی کیلئے بعد نماز عشاءاول و آخر درود پاک 7مرتبہ یَا بَدِیعَ العَجَائِبِ بِاالخَیرِ یَا بَدِیعُ 1200 بار 12 بہت کامیاب و مجرب ہے۔ درودِ تنجینا 313 بار فوری حاجت روائی کیلئے اکسیر ہے۔ قبلہ رخ درود پاک 100باردائیں طرف منہ کرکے بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ786بار۔ (حکیم مقصود احمد فیصل آباد) ٭٭٭٭٭٭٭٭ مایوسی سے محفوظ رہنے کیلئے اس اسم مبارک اَلغَفُورُ کا باقاعدگی سے ورد کرنے والا ہر قسم کے سر درد، بخار اور مایوسی سے محفوظ رہے گا اور یہ اسم مبارک آخرت میں اس کی مغفرت کا ذریعہ بنے گا۔ (محمد اسامہ) ٭٭٭٭٭٭٭٭ ایڈیٹر عبقری کی اپیل ایڈیٹرنے نواب آف بہاولپور صادق محمد عباسی مرحوم کی خدمات‘ ان کا حسن سلوک صحرائے بہاولپور یعنی چولستان کی آباد کاری‘ رعایا کے ساتھ غریب پروری ‘ دینی خدمات پاکستان بنانے میں سچا جذبہ خصوصاً لوگوں کے ساتھ انوکھے اور سبق آموز بیتے واقعات جو ہم اپنے بڑے بزرگوں سے سنتے چلے آرہے ہیں فلاحی ادارے ‘شاہی مساجد” نواب بہاولپور“ کی خدمات اور ”قلعہ ڈیراور “کی تاریخی حیثیت ان دو موضوعات پر ہمیں آپ کا تعاون مطلوب ہے جو حضرات ایسی معلومات پر مبنی کونی رسالہ یا کتاب یا فوٹو اسٹیٹ یا تحریر ہدیہ کرنا چاہیں یا قیمتاً دینا چاہے تو وہ عبقری کے پتہ پر ارسال کر دیں۔ (حکیم محمد طارق محمود عبقری مجذوبی چغتائی) ٭٭٭٭٭٭٭٭ معلومات ہی معلومات ٭گھونگھوں میں اندازاً 20,000 اعصابی خلیات پائے جاتے ہیں۔ ٭1866ءمیں آل بٹ نے چھوٹا طبی تھرما میٹر ایجاد کیا۔ ٭امریکن تحقیق کے مطابق پیزا (Pizza) موٹاپے اور دل کے امراض کا باعث بنتا ہے۔ ٭اب تک انسان کے لگ بھگ 48,000 جین دریافت ہوچکے ہیں لیکن پروٹین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭ دل کے والو کیلئے کامیاب نسخہ میں ایک خاتون کے گھر گئی وہ کہہ رہی تھیں کہ ان کے پاس کوئی نسخہ ہے اور کسی دو تین لوگوں نے فون کرکر کے تنگ کردیا ہے میرے کان فوراً کھڑے ہوگئے کہ کس چیز کا نسخہ ہے بقول ان کے آزمودہ اور نہایت لاجواب ہے۔ ان کے بہنوئی کا استعمال کیا ہوا ہے اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اللہ کے فضل سے۔وہ مریض جن کے والو (ہارٹ) بند ہوں اور ڈاکٹر نے صرف آپریشن ہی علاج بتایا ہو نہایت موثر ہے جسم کی فالتو چربی ختم کرنے کیلئے۔ہائی بلڈ پریشر۔ شوگر۔ جوڑوں کی دردیں۔ اجزائ:۔ادرک:۔ 1کلو (جوس ایک پاو) لہسن :۔ 1 کلو (جوس ایک پاو)۔سیب کا سرکہ ۔: ایک پاو (جوس ایک پاو) ترکیب:۔یہ سارے جوسز ایک کلو بن جاتے ہیں ان کو مکس کرکے چولہے پر اتنا پکائیں کہ پک کر تین پاو رہ جائے پھر اسے ٹھنڈا کرکے تین پاو شہد ملائیں دوا تیار ہے۔ طریقہ استعمال :صبح نہار منہ دو چمچ (چاولوں والا)پینے کے ایک گھنٹہ بعد ناشتہ کریں۔پندرہ دنوں میں نمایاں فرق محسوس ہوگا۔ اللہ ہمیں اپنی عبادت کی طرف پوری طرح سے کھینچ لے اور ہم سے اچھے کام لیتا رہے ۔ (رضوانہ صفدر، گجرات) ٭٭٭٭٭٭٭٭ سنئے لفافہ آٹھ روپے کا ہوگیا قارئین! آپ مسائل کے حل کیلئے جو خطوط کے اندر جوابی لفافہ ڈالتے ہیں ڈاکخانہ کے شیڈول کےمطابق آٹھ روپے کا ٹکٹ لگتا ہے لیکن بعض حضرات 8 روپے کے ٹکٹ کی بجائے 4 روپے کا ٹکٹ لگاکر بھیجتے ہیں۔ درخواست ہے کہ پورے 8 روپے کا ٹکٹ لگاکر بھیجیں۔ تاکہ آپکو واپسی جواب مل سکے۔ ورنہ معذرت! ٭٭٭٭٭٭٭٭ حافظہ صحت ماہنامہ ”عبقری“ کیلئے اپنا مجرب اور صحیح نسخہ پیش خدمت ہے جہاں بھی آزمایا بہت ہی مفید پایا۔ درد سر، ضعف بصر، زکام، نزلہ، پرسوت درد مفاصل، سرعت انزال، سلسل البول کھانسی، دمہ وغیرہ کیلئے مجرب آزمودہ دوا ہے۔ ہوالشافی: دارچینی 10تولہ‘ جائیفل‘ بادیاں‘ مگھاں‘ لوبان ہر ایک ‘ ایک تولہ۔جوزماثل 8تولہ‘ زعفران 1½ ڈیڑھ ماشہ‘ کستوری1½ ماشہ تمام ادویات باریک پیس کر شہد کی مدد سے گولیاں بنائیں۔ ترکیب استعمال: ایک گولی روزانہ ہمراہ شیر گاﺅ، آخر میں آپ سے دعاﺅں کی درخواست ہے۔(محمد ارشد زبیر، سرگودھا) ٭٭٭٭٭٭٭٭ بالوں کی حفاظت کیلئے یَااَللّٰہُ یَابَارِی یَاکَبِیرُ 313 مرتبہ ہر نماز کے بعد پڑھ کر دم کریں۔ بالوں پر ہاتھ پھیریں اور تیل پر بھی دم کرکے لگائیں۔ انشاءاللہ بال گرنے بند ہوجائیں گے۔ نہایت آزمودہ اور مجرب عمل ہے۔ (بیگم منظور، حویلی لکھا) ٭٭٭٭٭٭٭٭ قبلہ حکیم صاحب کی ایبٹ آباد آمد قارئین کے اصرار پر جون 2010ءمیں حکیم صاحب ایبٹ آباد یا اس کے قرب و جوار میں تشریف لائینگے۔ روحانی و جسمانی مسائل کیلئے فری ملاقات کرینگے۔ زیادہ تعداد میں ملاقات نہ ہوسکے گی۔ خط یا فون کے ذریعے ابھی سے نام لکھوائیں۔ وقت اور جگہ کا اعلان بعد میں اس لئے ہوگا کہ حکیم صاحب کی میزبانی کرنیوالے بہت ہیں اور میزبانوں کے نام مسلسل بڑھ رہے ہیں جس کے پاس جگہ کشادہ ہوگی تاکہ ملاقاتیوں کو سہولت رہے اس جگہ کا اعلان بعد میں ہوگا۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 447 reviews.