میں نے ”عبقری“ دسمبر 2008ءمیں جوڑوں کے درد کے نسخہ میں پڑھا اور اس کا ایک ٹوٹکہ لکھ رہی ہوں جو میں نے کافی بندوں کو بتایا تو آرام آیا۔ یہ صرف ان لوگوں کےلئے ہیں جن کے بیماری کی وجہ سے چھوٹے جوڑوں میں درد ہوں۔ ٹوٹکہ یہ ہے
کہ 4 قسم کا گوشت لیں، مرغی کا ایک کلو، بکرے کا ایک کلو، مچھلی کا ایک کلو اور گائے کا ایک کلو۔ یہ کل 4 کلو گوشت بن جائے گا۔ اس کو دھوکر بڑی سی دیگچی میں ڈال دیں اور دس کلو پانی ڈال دیں اور صبح سے دیگچی چولہے پر رکھ دیں اور شام تک یہ گوشت پکتا رہے تو دیکھنا بھی ہے کہ نیچے سے لگ بھی نہ جائے۔ شام کے وقت دیکھئے کہ بوٹی کا ایک ذرہ بھی نہیں رہا اور گل گیا اور پانی صرف 1 کلو باقی رہ گیا تو اسے اتار لیں تو یہ یخنی بن جائے گی۔ اسے ململ کے کپڑے میں اس طرح نچوڑ لیں جس طرح شہد کپڑے میں ڈال کر نچوڑ لیتے ہیں اور پھوک ضائع کردے۔ اب یخنی کو ایک برتن میں ڈال دیں اس میں ایک بوتل 1 کلو کی چھوٹا شہد یخنی میں ڈال دیں اور چمچ کے ساتھ خوب حل کرلیں۔ نسخہ اب تیار ہے۔ صبح ناشتے کے بعد آدھے گھنٹے تک آدھی پیالی پی لیں اور شام کے وقت کھانا کھانے کے بعد اور سونے سے پہلے ایک پیالی پی لیں جب بھی پینے لگیں تو نیم گرم کرکے پئیں اور کئی لوگوں کوپیتے ساتھ ہی دل پر گھبراہٹ سی آجاتی ہے تو ایسا کریں کہ ایک چٹکی نمک کی چاٹ لیں۔ یہ نسخہ میرے گاﺅں کے کافی لوگوں نے استعمال کیا‘ انہیں آرام آیا۔ (رفعت جاوید ‘ اٹک)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 443
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں