Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حق ادا نہ ہوا (رفعت خانم)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ ایک دفعہ مدینہ منورہ سے کہیں سفر کو روانہ ہوئے دوران سفر آپ رضی اللہ عنہ یہودیوں کے ایک گاوں میں پہنچے تو آپ رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا یہاں کسی مسلمان کا گھر بھی ہے؟ جواب ملا یہاں ایک بدو مسلمان رہتا ہے جو بے حد غریب ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ اس کے ہاں پہنچے تو بدو نے اپنی بیوی سے کہا کہ ایک مہمان آگیا ہے اس کے کھانے کا کچھ انتظام کرو۔ بیوی نے جواب دیا کہ گھر میں سوائے جو کے تھوڑے سے آٹے کے اور کچھ نہیں ہے۔ شوہر بولا کہ کہیں سے گندم کا آٹا ادھار لے آو ‘ بیوی نے پڑوسیوں سے ادھار مانگا مگر ناکام رہی گھر آکر مجبوراً جو کی تین روٹیاں پکا کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے رکھ دیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے سوچا اس شخص کے تین بچے ہیں دو میاں بیوی چھٹا میں شامل ہوگیا ہوں اور روٹیاں صرف تین ہیں یہ سوچ کر آپ رضی اللہ عنہ نے چھٹا حصہ یعنی آدھی روٹی کھا کر باقی واپس کردیں کہ خود کھائیں اور بچوں کو کھلائیں جب آپ رضی اللہ عنہ رخصت ہونے لگے تو فرمایا تم کسی دن مدینہ آنا اور عمر رضی اللہ عنہ کا نام پوچھ کر مجھ سے ملنا۔ کچھ مدت کے بعد بیوی کے اصرار پر بدو مدینہ جاکر آپ رضی اللہ عنہ سے ملا۔ اس وقت آپ رضی اللہ عنہ کا تجارتی قافلہ مدینہ پہنچ رہا تھا اور بہت سے اونٹوں پر مال لدا ہوا تھا۔ فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے وہ سب اونٹ بمع مال کے اس بدو کو بخش دئیے۔ بدو اپنی خوش بختی پر نازاں واپس لوٹ گیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر یہ ماجرا بیان کیا اور عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نے اس بدو کی میزبانی کا حق ادا کردیا؟ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”عمر رضی اللہ عنہ حق تو شاید ایک لقمے کا بھی ادا نہ کیا تھا اس نے اپنی بساط سے زیادہ تمہاری خدمت کی تھی اس کے مقابلے میں تمہارے لیے اونٹوں کی قطار مال و متاع سمیت دے دینا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔“
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 441 reviews.