حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ میں اٹھارہ ایسی صفات ہیں جو کسی اور صحابی میں نہیں ہیں جس جگہ قرآن کریم میں یا ایھا الذین آمنوا آیا ہے وہاں یہ سمجھنا چاہیے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ایمان والوں کے امیر و شریف ہیں۔ (فضائل صحابہ صفحہ 96)
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا علی رضی اللہ عنہ مجھ سے ہیں اور میں صلی اللہ علیہ وسلم ان سے ہوں اور وہ ہر ایمان والے کے یارو مددگار ہیں۔ (ترمذی)
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکاردو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا علی رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھنا بھی عبادت ہے۔ (ترمذی)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے میں نے یہ دعا کی ”الٰہی! میرے اہل بیت میں سے کسی کو جہنم میں نہ ڈالنا تو اللہ نے میری یہ دعا قبول فرمالی“۔ (الصواعق المحرقة صفحہ 244)
حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فاطمہ رضی اللہ عنہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے جس نے اسے ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا۔ (بخاری، مسلم)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے ان دونوں یعنی حسن و حسین رضی اللہ عنہ سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا۔ (فضائل الصحابہ للنسائی)
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حسن اور حسین رضی اللہ عنہ دونوں دنیا میں میرے پھول ہیں۔(مناقب صحابہ)
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاءمیں داخل ہوئے تو میں نے آپ کیلئے پانی رکھ دیا جب باہر نکلے تو فرمایا یہ کس نے رکھا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے یہ دعا فرمائی۔ ”اے اللہ اسے دین کی سمجھ عطا فرما“ (بخاری)
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کو سلام کرتے تو فرماتے اے دو پروں یا دو بازوں والے کے بیٹے تم پر سلام ہو۔ (بخاری)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں