Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

نزلہ ، زکام کا قدرتی علاج ٭ مجھے اکثر نزلہ، زکام ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر کی دواﺅں سے رک جاتا ہے، مگر بعد میں دماغ بوجھل، سردرد اور معدہ خراب ہو جاتا ہے۔ کیا اس کا کوئی قدرتی علاج ہے؟ دواﺅں کے اخراجات برداشت ہوتے ہیں نہ جیب اجازت دیتی ہے۔ (مریم یوسف، سرگودھا) مشورہ: ایک کہاوت ہے کہ پانچ روز ڈاکٹر کی دوا کھا لو، نزلہ ٹھیک ہو جائے گا اور دوا نہ کھاﺅ تب بھی ٹھیک ہو جاﺅ گے۔ انسانی جسم پر جب تھکن، تفکرات اور افسردگی کا غلبہ ہوتا ہے، اس وقت نزلہ، زکام حملہ آور ہوتا ہے۔ تب قدرتی مدافعتی نظام پسپا ہو جاتا ہے۔ نزلہ زکام شروع ہوتے ہی سب سے بہتر طریقہ ہے کہ جسم کو موسم کے مطابق معتدل رکھا جائے۔ بستر میں آرام کیا جائے اور گوشت کا سادہ شوربہ پیا جائے۔ ہڈیوں اور گوشت کی یخنی مفید ہوتی ہے۔ ہڈیاں اور گوشت پتیلی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیے۔ اس میں دار چینی کا بڑا ٹکڑا، بڑی الائچی، سفید زیرہ، کالی مرچیں اور لونگ ڈالئے۔ پیاز کے ٹکڑے اور لہسن کے جوئے ڈال کر پکائیے۔ چھوٹا سا ادرک کا ٹکرا اور نمک ملا کر پکنے دیجئے۔ جب ہڈیوں کی خوب یخنی نکل آئے تو اسے مزے سے گرم گرم پی لیجئے۔ بھوک لگے تو اس میں آپ ڈبل روٹی بھگو کر کھا سکتے ہیں۔ اسی طرح مونگ کی پتلی دال کا شوربہ لے سکتے ہیں۔ پھلوں کا رس بغیر برف کے پیجئے۔ رات کو گرم گرم جوشاندہ لیجئے۔ شرط یہ ہے گلا خراب نہ ہو، کھانسی نہ ہو۔ پانی زیادہ پیجئے۔ پھر آہستہ آہستہ معمول کی غذا پر آجائیے۔ نزلہ، زکام میں دو تین سیال چیزیں استعمال کیجئے اس سے بہت فرق پڑے گا۔ لہسن کی چٹنی بڑے مزے کی بنتی ہے۔ ایک لہسن لے کر چھیل لیجئے۔ اس میں ایک چمچی سفید زیرہ، دس بارہ ہری مرچیں، ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا اور نمک ملا کر پیس لیجئے اور مزے سے کھائیے۔ 500ملی گرام وٹامن سی کی ایک گولی بیس دن کھائیے۔ نیم کے بیس پچیس پتے دو گلاس پانی میں اُبال کر نیم گرم پانی وضو کی طرح دن میں دوبار ناک میں ڈالیے۔ اس سے ناک کی جھلی کا ورم، سرسراہٹ اور نزلہ ٹھیک ہو جائے گا۔ تازہ مچھلی کی پہچان مشورہ: مچھلی ہمیشہ دیکھ کر لینی چاہیے۔ تازہ مچھلی کی آنکھ کے ڈھیلے ابھرے ہوتے ہیں۔ مچھلی کو ہاتھ کی انگلی سے دبا کر دیکھئے، نرم تو نہیں ہے۔ سب سے بڑی پہچان اس کے گلپھڑے کی ہے۔ کھول کر دیکھئے، شوخ گلابی رنگ کے ہوں تو ضرور لیجئے۔ آج کل گلپھڑوں پر رنگ یا خون لگا دیا جاتا ہے۔ گلپھڑے سیاہ ہوں، مچھلی کا گوشت نرم ہو، بدبو زیادہ ہو اور آنکھیں دھنسی ہوں تو سمجھ لیجئے مچھلی باسی ہے۔ ہونٹوں پر ہریالی ٭ میرے ہونٹ بالکل خشک ہو جاتے ہیں جس سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ اس کیلئے کوئی ٹوٹکہ بتائیے۔ (سمیرا گلفام) مشورہ: ایک صدیوں پرانا ٹوٹکہ ہے جس پر سب لوگ عمل کرکے اپنے ہونٹوں کو نرم اور شاداب رکھ سکتے ہیں رات کو سوتے وقت ناف کے اندر تھوڑا سا تیل روزانہ لگائیے۔ سرسوں کا تیل ہو یا زیتون کا، آپ باقاعدگی سے لگائیے۔ ایک دو ہفتوں میں نمایاں فرق محسوس ہوگا۔ آج کل نت نئی کریموں کے اشتہار اخبارات اور رسائل میں آرہے ہیں۔ بچیاں یہ اشتہار پڑھ کر کریمیں خریدتی اور جب استعمال کرتی ہیں تو الرجی سے چہرے کا ستیاناس ہو جاتا ہے۔ دانے نکل آتے ہیں، سیاہ دھبے پڑ جاتے ہیں،بعض دفعہ چہرے پر بے تحاشا بال نکل آتے ہیں۔ پچھلے دنوں ایک لڑکی میرے پاس آئی جس کے چہرے پر موٹے موٹے گومڑ تھے، رنگ سیاہ تھا۔ اس نے بتایا کہ ایک مہنگی کریم چہرے کا رنگ گورا کرنے کیلئے خریدی۔ دو تین دن لگائی چوتھے دن چہرے کا رنگ سیاہ ہو گیا، دانے ابھر کر گومڑ بن گئے۔ ہمارے ہاں دیسی طریقہ بہتر ہے۔ بیسن، سرسوں کی کھل، چنبیلی کی کھل، بادام کی کھل، دودھ میں یا پانی میں بھگو کر چہرے پر لگائی جاتی ہے۔ اس سے چہرہ صاف ہوتا ہے اور فالتوں بال کم ہو جاتے ہیں۔ آدھے کپ آٹے میں ایک چمچہ گھی اور تھوڑا سا پانی ملا کر سخت پیڑا بنا کر چہرے پر ملنے سے بال بڑھتے نہیں۔ رنگ صاف کرنے کیلئے ایک چمچہ دودھ میں چوتھائی چمچہ لیموں کا رس ملائیے۔ دودھ پھٹ جائے گا۔ اسے چہرے پر اچھی طرح لگائیے۔ آدھے گھنٹے بعد گرم دودھ میں تھوڑی سی روئی ڈبو کر چہرے کو صاف کیجئے پھر منہ دھو لیجئے۔ چند روز میں چہرہ نکھر جائے گا۔ کچنار سے علاج ٭پشاور سے ایک بائیس سالہ فاطمہ کا خط ہے۔ اسے فولاد کی کمی ہے اور بے حد کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ وہ پریشان ہے۔ خون کم بنتا ہے اور ضائع زیادہ ہوجاتا ہے۔ (فاطمہ) مشورہ: فاطمہ صاحبہ! کچنار کے موسم میں آپ کچنار کھائیے۔ جن لڑکیوں کو ماہواری کی بہت زیادتی آتی ہو انہیں کچنار گوشت یا قیمے میں پکا کر کھلانی چاہیے۔ اس سے فولاد کی کمی دور ہوتی ہے، کمزوری نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر سے فولاد کی گولیاں پوچھ کر کھا سکتی ہیں۔ تین ماہ گولیاں کھانے سے نظام درست ہوگا۔ ہفتہ میں آپ دوبار کلیجی کھائیے۔ باقلے کی پھلیاں بازار سے مل جاتی ہیں انہیں قیمے کے ساتھ پکا کر کھائیے۔ لوہے کی کمی دور ہو جائے گی۔ اپنی غذا میں تازہ پھل، سبزیاں اور دودھ ضرور شامل کیجئے۔ فولاد کی گولیاں دس پندرہ دن نہ کھائیے بلکہ پورے تین ماہ استعمال کیجئے، تبھی فائدہ ہوگا۔ آپ چند روز کھا کر چھوڑ دیتی ہیں اس سے نقصان ہوتا ہے۔ بچیوں کو چاہیے وہ مخصوص ایام میں ٹھنڈے مشروبات اور آئس کریم سے دو تین دن پرہیز کریں۔ تین دن کے بعد پسندیدہ چیزیں کھا سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں بے شمار بچیوں کے خطوط آتے ہیں۔ ماﺅں کو چاہیے وہ بچیوں کو بتائیں کہ انہیں کیا احتیاط کرنی چاہیے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 424 reviews.