Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خاوند کی جھونپڑی باعث عزت ہے (بیگم مخدوم شیر عالم، ملتان)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

ساس کو ماں سمجھئے پہلے زمانے میں لوگ رشتہ کرنے کیلئے نکلتے تھے تو سب سے پہلے نانی سے شروع کرتے تھے پھر ماں کا نباہ دیکھا جاتا تھا کیونکہ یہ دونوں رشتے ایک دیوار کی بنیاد ہوتے ہیں اگر دیوار کی بنیاد مضبوط ہوگی تو عمارت بھی مضبوط ہوگی۔ لاکھ طوفان آتے رہیں لیکن دیوار اپنی بنیاد کے سہارے کھڑی رہتی ہے جہاں بنیاد کمزور ہوگی وہاں ہلکا سا طوفان دیوار کو گرنے پر مجبور کردیتا ہے آج جب رشتے والی مائیوں کی لسٹ دیکھو اس میں سب سے پہلے گوری چٹی کی ڈیمانڈ لکھی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کی عورت نے شرح طلاق میں اضافہ کردیا ہے علیحدہ گھر کے خواب نے بزرگوں کی عزت و احترام سب کچھ ختم کردیا ہے جو لڑکی اکیلی رہتی ہو سسرال والوں سے نہ ملتی ہو وہ آج کے زمانے میں سب سے خوش نصیب ہے اسے یہ پتہ نہیں ہوتا ایک دن میں نے بھی اس سٹیج پر آنا ہے۔ نسرین کو شادی کے بعد خاوند نے کہا کہ میری ماں شوگر کی مریض ہے ذرا صبح اٹھ کر کھانا دے دیا کرو خاوند دفتر چلا جاتا وہ آرام سے کمبل اوڑھ کر سو جاتی۔ ساس بیچاری بھوک سے نڈھال رات کے بچے ہوئے ٹکڑے پانی میں بھگو کر کھالیتی۔ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے قدرت سب کچھ دکھا دیتی ہے کچھ عرصہ بعد نسرین کے بھائی کی شادی ہوگئی ادھر نسرین کی ماں بھی بیمار رہنے لگ گئی۔ نسرین کو پتہ چلا کہ بھابی 12 بجے اٹھتی ہے ماں بھوکی بیٹھی رہتی ہے اس نے جاکر بھابی کو برا بھلا کہا۔ واپسی پر سارا راستہ سوچتی آئی جو تکلیف اس کی ماں کو پہنچی ہے وہ میری ساس کو بھی پہنچتی ہوگی۔ آج وہ صبح سویرے اٹھی چائے بنائی ناشتہ بنا کر ساس کے پاس لے گئی آج اس تبدیلی پر ساس بھی حیران تھی۔ اسے حیران دیکھ کر نسرین نے کہا امی جان جب تک میری ماں کے ساتھ یہ سلوک نہیں ہوا اور مجھے تکلیف نہیں پہنچی مجھے پتہ نہیں چلا۔ آج بھابی کی آمد نے میری آنکھیں ہی کھول دی ہیں۔ بھابیوں کے آنے سے جب گھر کا ماحول بدلتا ہے پھر نندوں کی آنکھیں کھلتی ہیں۔ بات بات پر میکے روٹھ کر آنے والی لڑکیوں کے دماغ ٹھکانے لگ جاتے ہیں جس گھر کو اپنا سمجھتی آئی تھیں آج اس گھر میں خود کو اجنبی محسوس کرنے لگتی ہیں۔ باپ کے چاہے محل ہوں خاوند کی چاہے جھونپڑی ہو وہ پھر بھی عزت کے قابل ہے جس کو آپ اپنا ہی تو کہہ سکتے ہیں۔ یہ اللہ کا قانون ہے لڑکی چالیس سال بیٹھی رہے اس کی ملکیت کو کوئی نہیں للکار سکتا۔ دو دن کی شادی شدہ لڑکی اپنے ہی میکے میں پرائی ہوجاتی ہے۔ دستور زمانہ اور رسم دنیا یہ ہی ہے۔ سود کی لعنت کا حیرت ناک واقعہ ایک دفعہ ایک والد کسی اللہ والے کے پاس جاتا ہے اور کہتا ہے کہ حضرت میری بیٹی جوان ہوچکی ہے۔ دعا فرمائیں اس کیلئے کوئی اچھا سا رشتہ آجائے تو بزرگ نے کہا خود اس سے شادی کرلو پھر دوسری دفعہ آکر بزرگ سے کہا تو انہوں نے پھر وہی جواب دیا اسی طرح تیسری دفعہ پھر آکر کہا تو بزرگ نے پھر وہی جواب دیا کہ خود بیٹی سے شادی کرلو وہ شخص کہنے لگا یہ تو گناہ ہے تو بزرگ فرمانے لگے مجھے علم ہے کہ شریعت میں والد اور بیٹی کی شادی نہیں ہوسکتی مگر جو تم سود کا کام کرتے ہو اس کی لعنت سے یہ کم گناہ ہے۔ بزرگ کا جواب سن کر وہ رونے لگا اور ان کے قدموں میں گرگیا اور کہا میں سچے دل سے توبہ کرتا ہوں کہ آج کے بعد میں یہ کام نہیں کروں گا۔ آپ بزرگ ہیں میرے لیے دعا کریں اللہ مجھے معاف کردے اور اللہ تعالیٰ میری توبہ کو قبول کرلے۔ کیونکہ اس نے سچے دل سے معافی مانگی اس لیے اللہ تعالیٰ نے اسے معاف کردیا اور اس کی بیٹی کا کسی اچھے گھر میں بہت اچھا رشتہ بھی ہوگیا۔ موٹاپا کیسے دور کریں؟ دو تولہ شہد گرم پانی میں ملا کر پلا دیں پھر بتدریج اسکی مقداربڑھاتے جائیں، فضول گوشت از خود تحلیل ہوگا اور چربی پگھلے گی 1)ایک کپ قہوہ میں آدھے لیموں کا رس ملا کر صبح خالی پیٹ استعمال کریںفالتو چربی زائل ہو کر موٹاپے میں کمی کا باعث ہوگی۔ 2) برگ ارنڈ خشک 6 حصے، لاکھ ایک حصہ باریک پیس لیں پانی کے ہمراہ 3ماشے کی خوراک مریض کو دیں۔ 3)دو تولہ شہد گرم پانی میں ملا کر پلا دیں ۔ پھر بتدریج اس کی مقدار بڑھاتے جائیں۔ فضول گوشت از خود تحلیل ہوگا اور چربی پگھلے گی۔ 4) نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ڈال کر منہ نہار پلائیں۔ 5) لیموں کا اچار چاٹیں۔ 6) دن میں تین چار بار لیموں کا رس پانی میں ڈال کرسکنجبین بنائیں اور اسے پلائیں۔ 7) مولی کے بیج پانی کے ساتھ کھائیں۔ 8) کلونجی کا باریک سفوف لیں چینی میں ملا کر پیتے رہیں۔ 9) کالی مرچیں پھانکتے رہیں۔ 10) کھانے کے بعد اجوائن تھوڑی سی لیں اور پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ 11) کھانے کے ساتھ مولی اور سلاد کا استعمال کریں۔ 12) چنے کی دال کے دانے برابر ہینگ پانی کے ساتھ کھائیں۔ 13) ادرک کی چائے پئیں۔ 14) جوارش کمونی، زیرہ کے عرق کے ساتھ استعمال میں لائیں۔ 15) گھی کی جگہ کوکنگ آئل کا استعمال کریں۔ 16) چاول سے پرہیز کریں۔ 17) منہ نہار کنو، سنگترے کا جوس استعمال میں لائیں۔ 18) لہسن کے جوئے، پانی سے نگل لیں۔ 19) بیسن کی روٹی زیادہ استعمال کریں۔ 20) سیب، منہ نہار کھانے کی عادت اپنائیں۔ 21) کچے اور ہرے سیبوں کو سونگھا جائے کھایا نہ جائے وزن میں کمی کا باعث ہوں گے۔ (صفحہ نمبر 354-355) (بحوالہ ”مجھے شفا کیسے ملی“ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں) جو نسخہ آزمائیں ضرور لکھیں، لاکھوں کا نفع، آپ کا صدقہ جاریہ
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 423 reviews.