محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو آباد رکھے‘ تسبیح خانہ کے تمام نظام کو سدا آباد و شاد رکھے‘ ہر آزمائش اور مصیبت سے محفوظ رکھے‘ آمین۔
میرے سینے کے دونوں اطراف میں اکثر درد رہتی تھی جسے شروع شروع میں نظر انداز کرتی رہی‘ مگر وقت کے ساتھ ساتھ یہ تکلیف بڑھتی چلی گئی۔آج کل خواتین کے بریسٹ کینسر کا مسئلہ بھی بڑھتا چلا جارہا ہے۔مجھے شبہ ہوا کہ کہیں میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ نہ ہو۔مجھے اپنے بچوں کی بھی فکر ہونے لگی کہ اگر مجھے کچھ ہو گیا تو ان کا کیا بنے گا مگر شرم کے مارے میں نے یہ بات کسی کو نہ بتائی لیکن مسئلہ بڑھتا چلا جار رہا تھا۔میں اندر سے بہت ڈری ہوئی اور پریشان تھی کیونکہ مسئلہ دن بدن بڑھتا ہی چلا جا رہا تھا۔
ان دنوں اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا اور لاہور شیخوپورہ روڈ قلعہ ستار شاہ سٹاپ سے چند کلو میٹر اندر واقع عبقری ہجویری محل میں موجود آستانہ منت مراد میں گئی۔وہاں جا کر میںاونٹ کی ہڈی اور اصحاب کہف والا عمل اپنی بیماری کی نیت سے کیا۔اس کے علاوہ آستانہ منت مرادمیں موجود باقی تمام اعمال بھی کیے اور اس دوران اپنے مسئلہ کا سخت تصور رکھا کہ یا اللہ یہ مسئلہ ان روحانی اعمال کی برکت سے ٹھیک کر دے۔جب گھر واپس آئی تو چند دن میں ہی کچھ افاقہ محسوس ہوا اور امید ہوئی کہ ان شاءاللہ یہ مسئلہ بغیر ادویات اور آپریشن کے ٹھیک ہو جائےگا۔چنانچہ چند ہفتوں بعد میں دوبارہ آستانہ منت مراد ہجویری محل گئی اور وہاں جا کر تمام روحانی اعمال بالخصوص اونٹ کی ہڈی والا عمل کیا۔چند دن گزرنے کے بعد تکلیف بالکل ختم ہو گئی اور میں بھول ہی گئی کہ کبھی مجھے سینے میں درد تھا۔کئی ہفتوں کے بعد جا کر یاد آیا کہ میں کس قدر تکلیف میں مبتلا تھی مگر آستانہ منت مراد میں موجود روحانی اعمال کے کرنے سے اللہ تعالیٰ نے مجھے اتنی بڑی مصیبت اور بیماری سے نجات عطا فرمادی۔آج اچانک یہ واقعہ یاد آیا تو سوچا عبقری کیلئے تحریر کردوں تاکہ میری طرح باقی لوگوںکو بھی نفع ہو جائے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور اعمال کی طاقت پر یقین کرنے والا بنائے۔ آمین!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں