Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اجوائن ایک گھریلو جڑی بوٹی (مرسلہ ثریا جبیں، کوئٹہ)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2007ء

عربی کمون ملوکی فارسی تخم بنگ انگریزی میں Omum Seeds اجوائن ایک ایسی دوا ہے ۔ جس سے تقریباً ہر شخص وا قف ہے ۔ اجوائن کا رنگ سیا ہی مائل بھورا ہو تاہے ۔ اس کے بیج انیسوں کے مشابہ ہو تے ہیں ۔ اس کی بو تیز ہو تی ہے ۔ ا س کا مزاج تیسرے درجے میں گرم و خشک ہوتاہے ۔ عام طور پر اس کی مقدار خوراک تین ما شہ سے چھ ما شہ تک ہو تی ہے ۔ اجوائن کی دو مشہور اقسام ہیں ۔ اجوائن دیسی او راجوائن خرا سا نی بعض اطباءنے اس کی چاراقسام بتائی ہیں یعنی (1) اجوائن دیسی (2) دلجوائن (3) اجوائن خرا سا نی (4) اجمو د لیکن مذکو رہ بالا دونوں اقسام ہی زیا دہ مشہور ہیں ۔ جبکہ دلجوائن ، اجوائن خراسانی اور اجمو د کی مشابہت ضرور ہے مگر خوا ص کے اعتبار سے ان میں اجوائن دیسی کی نسبت خاصا فر ق ہے۔ اجوائن دیسی کے پتے کچھ کچھ دھنیا کے پتوں سے مشابہت رکھتے ہیں ۔ ان میں سے تھوڑی سی تیزی اورتلخی ہوتی ہے۔اس کا پو دا سوئے کے پو دے کی طر ح ہو تاہے ۔ جبکہ اس کے چھو ٹے چھوٹے ، سفید چھتری کی طر ح ملے ہوئے پھول ہو تے ہیں ۔ پھولوں کے بعد چھوٹے چھوٹے بیج لگتے ہیں۔ اور یہی اجوائن دیسی کے دانے کہلاتے ہیں ۔ اجوائن دیسی کے فوائد (1 ) اجوائن دیسی کھا نا ہضم کر تی ہے اور بھوک بڑھ جا تی ہے ۔ (2 ) کا سر ریا ح ہے ۔ فسا د بلغم اور اپھا رہ کو دور کر تی ہے ۔ (3 ) جگر کی اصلا ح کر تی ہے اور اس کی سختی میں بے حد مفید ہے ۔ (4 ) سدہ کو کھو لتی ہے۔ (5 ) پیشا ب اور حیض کوجا ری کر تی ہے ۔ (6 ) گردہ و مثانہ کی پتھری کوتوڑتی ہے ۔ (7 ) فالج اور اعصابی کمزوری والے مریضوں کے لیے مجر ب ہے ۔ (8 ) جسم کے زہریلے ما دوں کو تحلیل کرتی ہے ۔ (9 ) دل کو طا قت دیتی ہے اور اعصابی دردوں کے لیے بہت مفید ہے ۔ (10) اگر اسے لیموں کے پانی میں رگڑ کر خشک کر کے سفوف بنا یا جائے اور یہ سفوف ایک چمچہ چائے والا ہمراہ پانی دن میں ایک بار استعمال کرنے سے قوت باہ میں اضافہ ہو تاہے ۔ (11) اجوائن کو اگر شہد کے ہمراہ کھا یا جا ئے تو چہر ے اور ہا تھ پا ﺅں کی سو جن میں فائدہ دیتی ہے ۔ (12) کالی کھا نسی دور کر نے کے لیے اگر اجوائن کاپا نی یعنی اجوائن کو پانی میں بھگو کر اور نتھا ر کر پانچ روز تک صبح و شام تین تولے پینے سے انشاءاللہ شفا ہو گی ۔ (13) پیٹ کے درد اور بد ہضمی میں اجوائن اور نمک کی پھکی بناکر کھا نے سے شفا ہو تی ہے ۔ تجر بے میں آیا ہے کہ اس کی ایک خوراک ہی بہت فا ئدہ دیتی ہے ۔ (14 ) اس کا روزانہ استعما ل بمقدار چھ ما شہ ہمراہ پانی بد ن میں چستی لاتاہے ۔ (15) پرانے بخار میں اجوائن دیسی چھ ماشہ ، گلو تین ماشہ رات کو پانی میں بھگو کر صبح رگڑ چھان کر حسب ذائقہ نمک ملا کر استعمال کرنے سے تین سے پانچ دن کے اندر بخار دور ہو جا تاہے ۔ مجر ب ہے۔ (16) زکا م کی صورت میں اجوائن کو گرم کر کے با ریک کپڑے میں پوٹلی باندھ کر سونگھنے سے چھینکیں آتی ہیں جس سے پانی بہہ جا تاہے ۔ اور زکام کا زور کا فی حد تک کمزور ہو جا تاہے ۔ (17 ) ہچکی کو روکنے کے لیے اجوائن دیسی کو آگ پر ڈال کر اگر اس کا دھواں کسی نلکی کے ذریعے نا ک میں لیا جائے تو ہچکی فوراً بند ہو جا تی ہے۔ (18 ) اجوائن کے چند دانے چبا لینے سے قے فوراً رک جا تی ہے ۔ اگر منہ کا ذائقہ خرا ب ہو تو اجوائن کے دانے چبانے سے ٹھیک ہو جا تاہے ۔ (19) اس کے کھا نے سے کھٹی ڈکا ریں آنا بند ہو جا تی ہیں ۔ (20) مر ض برص و بہق میں دیگر نسخہ جا ت میں اجوائن کو شامل کرنے سے اس کی تا ثیر بڑھ جا تی ہے ۔ اور مرض جلدی ٹھیک ہو جاتا ہے۔ (21)بند چو ٹ والی جگہ پر اجوائن کو رگڑ کر شہد میں ملا کر لگا نے سے اس جگہ کا منجمد خو ن جاری ہو جا تا ہے اور درد ٹھیک ہو جا تی ہے۔ (22) بھڑیا بچھو کے کا ٹنے کی صور ت میں اگر فوری طور پر متاثرہ جگہ پر اجوائن کی لیپ کی جائے تو فوراً آرام ہو جا تا ہے۔ (23) پیچش کی صور ت میں اجوائن تین ما شہ اور کلونجی ایک ماشہ ملا کر ہمراہ دہی استعمال کرنے سے فائدہ ہو تاہے. (24) داد، پیچش اور چنبل میں اجوائن کی اگر مرہم بنا کر لگائی جائے تو چند روز میں فائدہ ہو تاہے۔ اور پھر کبھی زندگی میں یہ تکلیف نہیں ہوتی۔ اس مر ہم کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ اجوائن چار تولہ ، پھٹکری سفید ایک تولہ توتیا ئے سبز ایک تولہ ، ان تمام چیز وں کو لوہے کی کڑاہی میں آگ پر اتنی دیر رکھیں کہ وہ سیا ہ ہو جائے ۔ پھر مثل سرمہ کر کے ویزلین ملا کر مرہم تیا ر کر لیں ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 147 reviews.